دولت کی خاطر شوہر اور بچوں کو چھوڑ دینا، جھوٹ بول کر رشتے قائم کرنا --- ہمارے ڈرامے معاشرے کو کیا سکھانے کی کوشش کر رہے ہیں

image


پاکستانی ڈرامے اس حوالے سے ہمیشہ اتنی اہمیت کے حامل رہے ہیں کہ یہ ہر پاکستانی اپنے خاندان کے ساتھ بیٹھ کر دیکھتا ہے ان ڈراموں کی کہانی میں معاشرے کی عکاسی کی جاتی تھی- اس کی کمیوں اور کجیوں کے بارے میں بتایا جاتا تھا- اس کے ساتھ ساتھ ان مسائل کے حل کے لیے راستے بھی بتائے جاتے ہیں- مگر گزشتہ کچھ دنوں سے حالیہ دور میں جو ڈرامے آن ائیر جا رہے ہیں ان کے موضوعات نے ملک بھر کے سنجیدہ حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے- اور لوگوں نے یہ سوچنا شروع کر دیا ہے کہ کیا یہ ڈرامے ہمارے نوجوان لڑکے لڑکیوں کو کسی غلط راستے پر لے کر جا رہے ہیں-

1:عورت کے لیے گھر سے زیادہ پیسہ اہم ہے (ڈرامہ میرے پاس تم ہو)
موجودہ ڈراموں میں سے ایک میں ایسی عورت کی کہانی پیش کی گئی جو کہ پیسے کے لیے اپنے گھر اور شوہر اور بچوں کو چھوڑ کر چلی جاتی ہے- یا پھر اپنی شکل صورت کو بنیاد بنا کر عورت کم شکل شوہر کو چھوڑ دیتی ہے- ان سب مثالوں میں معاشرے کے نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کے اندر منفی سوچ کو پروان چڑھا دیا ہے اور وہ قناعت کے سبق کو بھول کر خوب سے خوب تر کی تلاش میں اپنی زندگیوں کو داؤ پر لگا رہے ہیں-

image


2:شادی سے قبل کالج اور یونی ورسٹی میں جیون ساتھی کی تلاش (ڈرامہ عشقیہ)
ہمارے موجودہ بہت سارے ڈرامے لڑکے اور لڑکیوں کو کالج اور یونیورسٹی میں طالب علم کے بجائے ہیرو اور ہیروئن بنا کر پیش کر رہے ہیں- جہاں انہیں اس بات کا اختیار حاصل ہے کہ وہ اپنے جیون ساتھی کا انتخاب کریں اور اگر کسی وجہ سے ماں باپ اس رشتے پر راضی نہ ہوں تو ان کی مرضی کے خلاف کوئی بھی قدم اٹھا لیں- اور اگر ماں باپ کی بات مان بھی لیں تو اپنے شوہر یا بیوی کے ساتھ انصاف نہ کریں-

image


3:جھوٹ بولنے کی تربیت (ڈرامہ جھوٹی)
ہمارے موجودہ ڈرامے اور ان کے موضوعات نئی نسل کو نہ صرف جھوٹ بولنا سکھا رہے ہیں بلکہ اس کے ساتھ ان کو ایسے طریقے بھی سکھا رہے ہیں جن کے ذریعے وہ اپنے ماں باپ سے جھوٹ بول کر فائدے حاصل کر سکتے ہیں-

image


5:بزرگوں کا مذاق اڑانا (تھوڑا سا حق)
ہمارے معاشروں میں بزرگ باعث احترام ہوتے ہیں ان کی بات ماننا ان کے احترام کی ایک دلیل ہوتی ہے - مگر اب ڈراموں میں بزرگوں کو جس طرح پیش کیا جا رہا ہے اس سے یہ محسوس ہو رہا ہے کہ بزرگ ضدی ، ہٹ دھرم اور ظالم ہوتے ہیں-

image


6:سسرالی رشتوں سے نفرت (میرا دل میرا دشمن )
ہمارے موجودہ ڈرامے خاندانی نظام کی دھجیاں بکھیرنے کے لیے آمادہ نظر آرہا ہے یہی وجہ ہے کہ ہر سسرالی رشتے کو ایک دوسرے کی کاٹ کرتے ہوئے ہی دکھایا جا رہا ہے- اور سب کو ایک دوسرے کے خلاف سازشیں کرتے دکھایا جا رہا ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE: