|
جہاں ہر طرف آج کل خواتین کے حقوق کے لئے آوازیں اٹھ رہی ہیں وہیں یہ بات
بھی ہونی چاہئے کہ فلموں میں شامل ’’آئٹم نمبر‘‘ بھی تو ایک طرح کی بے
حیائی ہے ۔۔۔اس پر شوبز کے ستاروں کی ملی جلی رائے ہیں-
حمزہ علی عباسی
حمزہ علی عباسی نے آئٹم نمبرز کو ہمیشہ تنقید کا نشانہ بنایا اور ان کے
خیال میں یہ صرف بگاڑ پیدا کرنے کی ایک کوشش ہے معاشرے میں۔۔۔کیونکہ ہماری
فلمیں اس کے بغیر بھی بہترین ہیں اور ان کی کوئی ضرورت نہیں۔۔۔انہوں نے
ژالے سرحدی کے آئٹم نمبر کی تعریف کی کہ انہوں نے بغیر واہیات کپڑے پہنے
آئٹم نمبر کیا۔۔۔اس تعریف پر ژالے خوش نا ہوئیں بلکہ خفا ہی ہوگئیں کہ اپنی
رائے کے لئے مجھے مثال نا بنایا جائے-
|
|
حرا مانی
حرا مانی سے جب پوچھا گیا کہ فلم میں آئٹم نمبر ہونے چاہئے یا نہیں تو
انہوں نے کافی سیاسی بیان دیا۔۔۔ان کا ماننا ہے کہ آئٹم نمبر نا بھی ہوں تو
چلے گا لیکن اگر ہوں تو بھی کوئی حرج نہیں ۔۔۔کیونکہ یہ تفریح کا ایک زریعہ
ہے جو فلم میں شامل بھی ہو تو بھی کوئی حرج نہیں۔۔۔ہاں لیکن اس سوال کا
انہوں نے کوئی سیدھا جواب نہیں دیا کہ وہ خود کریں گی یا نہیں-
|
|
اشنا شاہ
اشنا شاہ نے تو صاف کہہ دیا کہ میں آئٹم نمبر نہیں کروں گی جو کرنا ہے
کروالے ۔۔۔لیکن انہوں نے فلم پنجاب نہیں جاؤں گی میں ایک گانا پکچرائز
کروایا تھا۔۔۔اسے خالص آئٹم نمبر نہیں کہا جاسکتا۔۔۔لیکن اشنا کیونکہ کافی
کھل کر بولتی ہیں اس لئے ان کی آواز بھی بہت ضروری ہے
|
|
کبریٰ خان
اداکارہ کبری خان نے فلم سپر اسٹار کے لئے آئٹم نمبر کیا جسے وہ بعد میں
آئٹم نمبر نہیں کہنا چاہتیں اور ان کا خیال ہے کہ گانے کے بولے جانے الفاظ
اسے آئٹم نمبر بنا دیتے ہیں۔۔۔انہوں نے جب یہ کہا تو اس کے بعد لوگوں نے ان
کے اعتکاف اور آئٹم نمببر دونوں کو زندگی میں شامل رکھنے پر کافی مذاق
بنایا جس پر کبریٰ نے بھی کافی کھری کھری سنائی ان لوگوں کو اپنے سوشل
میڈیا سے-
|
|
فہد مصطفیٰ
فہد مصطفیٰ تو آئٹم نمبرز کو فلموں میں شامل رکھنے کے بہت بڑے حامی ہیں اور
ان کا ماننا ہے کہ جس کو یہ نہیں پسند وہ نا کرے لیکن وہ اپنی رائے ہم پر
جتا نہیں سکتا۔۔۔یہ ایک اینٹرٹینمنٹ کا ذریعہ ہے اور اگر فلم میں شامل ہو
بھی جائیں تو اس میں مزید رنگ آتے ہیں-
|
|
سارہ خان
ایک انٹرویو میں اداکارہ سارہ خان نے آئٹم نمبرز کے ہونے پر شدید رد عمل کا
اظہار کیا۔۔۔ان کا کہنا ہے کہ ایسی چیزوں کو فلم میں بالکل شامل نہیں کرنا
چاہئے کیونکہ آئٹم نمبر کا مقصد ہی بہت خاص کپڑے پہن کر اک خاص انداز میں
ڈانس کرنا ہوتا ہے جو کہ قابل قبول نہیں۔۔
|
|