بسوں میں ٹافیاں بیچنے والا لڑکا، پاکستانی کامیڈی کا بادشاہ بن گیا

image


کامیڈی کی دنیا کے ایک اور باب کا خاتمہ ہوگیا۔۔۔امان اﷲ جو دنیا کو ہنسانے کے ماہر تھے دنیا سے رخصت ہوگئے۔۔۔یہ وہ ستارے ہیں جنہوں نے بہت مشکلات کے ساتھ اپنے سفر کو نا صرف شروع کیا بلکہ اپنی عزت بھی بنائی۔۔۔براڈ کاسٹر عارف وقار امان اﷲ کی میڈیا میں اینٹری کی پوری کہانی سناتے ہیں لیکن سب سے خوبصورت اس کہانی کا آغاز ہے۔۔۔عارف وقار ریڈیو پاکستان میں پروڈیوسر تھے اس لئے نوجوانوں سے اکثر ان کی ملاقات رہتی تھی جو ان کے پروگرام کے حوالے سے ضروری تھا۔۔اور ایک دن کالج کا ایک لڑکا نوجوان امان اﷲ کو ریڈیو پاکستان لے آیا ۔۔۔اس نے بتایا کہ یہ بسوں میں ٹافیاں بیچتے ہیں اور ان کا انداز بہت ہی نرالا ہے۔۔۔

امان اﷲ ایک بہت ہی پتلے دبلے سے لڑکے تھے جن کی شکل پر ان کے حالات کی کہانی لکھی تھی۔۔۔انہوں نے وہاں بیٹھے لوگوں کو ٹافی بیچنے کے مختلف انداز دکھائے اور لوگ ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوگئے۔۔۔ پھر انہوں نے بھیک مانگنے کے انداز سے لے کر پتنگ اڑانے کے مختلف لوگوں کے مختلف انداز دکھا کر تو دل ہی جیت لئے-
 

image


یوں اس لڑکے کا ریڈیو پاکستان پر سفر شروع ہوا اور صرف سات سال میں ہی وہ اسٹیج ، ریڈیو اور ٹی وی کی ایک اہم ضرورت بن گئے۔۔۔اپنی زندگی میں انہوں نے بہت داد اور کامیابیاں سمیٹیں۔۔۔ذاتی زندگی میں ان کی تین بیویاں اور چودہ بچے ہیں اور جب وہ نوجوانی میں تھے تو بسوں میں ٹافیاں اور دیگر کھانے پینے کی چیزیں بیچ کر دن کے چودہ روپے کما لیتے تھے۔۔۔امان اﷲ کے اکثر مذاق میں ایک فکر اور گہری سوچ نمایاں ہوتی تھی اور پروگرام مذاکرات میں ان کا آنا ایک لمبے وقفے کے بعد ہوا تھا۔۔۔وہ اپنی طبیعت اور مرضی کے حساب سے شو میں شامل ہوتے تھے اور ان سے کبھی یہ نہیں کہا گیا کہ آپ آج کیوں نہیں آئے-
 

image


اتنی کامیابی اور عزت حاصل کرنے کے بعد بھی ان کی انکساری اور عاجزی عروج پر تھی اور انہوں نے ہمشیہ سب کی عزت کی۔۔۔آج وہ دنیا میں نہیں لیکن ان کی زندگی کے کچھ سچ آپ کے سامنے لائے-

YOU MAY ALSO LIKE: