|
شوبز سے جڑے لوگ ہماری طرح ہی نارمل لوگ ہوتے ہیں جو کہ ہمارے لیے ڈراموں
کی تیاری میں دن رات کام کرتے ہیں- ڈرامے کی ایک قسط کی تیاری میں ان کے
کتنے بے سکون دن رات شامل ہوتے ہیں- اس کا اندازہ ہم اپنے آرام دہ ٹی وی
لاؤنچ میں لیٹ کر ڈرامہ دیکھتے ہوئے نہیں کر سکتے ہیں- بے آرامی کے اس وقت
میں تھوڑا وقت اگر آرام کے لیے مل جائے تو یہ اداکار اس بات کا انتظار نہیں
کرتے ہیں کہ ان کو آرام دہ بستر ملیں بلکہ جس جگہ اور جس حالت میں بھی ہوں
تھوڑی دیر کی نیند کر کے اگلے شاٹ کے لیے تیار ہو جاتے ہیں ایسے ہی کچھ پل
آج ہم آپ سے شئير کریں گے-
1: مائرہ خان
مائرہ خان نے کچھ سال قبل اپنے سوشل میڈيا اکاؤنٹ سے ایک تصویر شئير کرتے
ہوئے بتایا تھا کہ ڈرامہ صدقے تمھارے کی شوٹنگ کے دوران تھکن اس حد تک بڑھ
گئی تھی کہ میک اپ کے دوران ان کی آنکھ لگ گئی تھی- اور انہوں نے سوتی حالت
میں میک اپ کروایا تھا اور دوبارہ سے اگلے شاٹ کے لیے تیار ہوگئی تھیں-
|
|
اس کے علاوہ مائرہ خان کے میک اپ آرٹسٹ بابر ظہیر جو کہ ان کے قریبی دوست
بھی ہیں انہوں نے فلم سپر اسٹار کی پرموشن کے دوران کی ایک ویڈیو شئير کی
جس میں مائرہ خان اس حد تک تھک گئیں کہ وہ ایک کاوچ پر لیٹ کر ہی سو گئیں
اور ان کے دوست نے ان لمحات کو ایک ویڈيو کی صورت میں قید کر کے اپنے سوشل
میڈيا اکاؤنٹ سے شئير کر دیا-
|
|
2: سجل علی
سجل علی کا شمار ان محنتی اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو کہ اپنے کام کے حوالے
سے بہت سنجیدہ ہیں اور یہی ان کی کامیابی کی وجہ بھی ہے- انہوں نے بھی اپنے
سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے اپنی ایک تصویر شئير کی جس میں بہت ہی بھاری لباس میں
فل میک اپ کے ساتھ سجل علی گہری نیند کے مزے لوٹ رہی ہیں- اس تصویر کے
کیپشن میں سجل علی کا کہنا تھا کہ آخر کام کام مکمل ہوا اب میں اپنی نیند
پوری کر سکتی ہوں-
|
|
حرا مانی
حرا مانی جو کہ تیزی سے شہرت کی بلندیوں کو چھو رہی ہیں انہوں نے گزشتہ ماہ
اپنے آنے والے ڈرامے کے سیٹ سے یہ تصویر شئير کی جس میں وہ بیٹھے بیٹھے سو
رہی تھیں- اور اس تصویر کے کیپشن میں ان کا کہنا تھا کہ ایک اچھے سین سے
قبل ایک اچھی نیند کی بہت ضرورت ہوتی ہے- اس بات کا اظہار حرا نے اپنے ایک
انٹرویو میں بھی کیا کہ ان کو سونے کے لیے کسی خاص جگہ کی ضرورت نہیں ہوتی
ہے وہ کبھی بھی کہیں بھی اپنی نیند پوری کر کے تروتازہ ہونے کی صلاحیت
رکھتی ہیں اور درحقییقت یہی ان کی کامیابی کا بھی راز ہے-
|
|
4: مہوش حیات اور ڈائریکٹر ندیم بیگ
مہوش حیات اور ندیم بیگ نے ڈرامہ دل لگی میں پہلی بار ایک ساتھ کام کیا یہ
دونوں ہی اپنے کام کے حوالے سے بہت محنتی ہیں- ان دونوں کی یہ تصویر ہمایوں
سعید نے اس وقت لی جب یہ لوگ شوٹنگ کے لیے حیدرآباد میں مصروف تھے- مہوش
حیات کا یہ کہنا تھا کہ دن رات کام اور سرد موسم نے ان کو بری طرح تھکا دیا
تھا- مگر وقت پر کام کرنے کے چکر میں ان کو آرام کرنے کا موقع نہیں مل رہا
تھا اس وجہ سے انہوں نے سین کے درمیان مہلت کو غنیمت جانا اور سو گئے-
|
|
5: نور خان
سیٹ پر کام کے دوران سوتے ہوئے پکڑی گئی یہ کیپشن اداکارہ نور خان نے سوشل
میڈيا پر اپنی اس تصویر کو شئير کرتے ہوئے لگایا- جس میں وہ ایک کاؤچ پر بے
فکری سے سو رہی ہیں اور ان کے کسی ساتھی اداکاری نے ان کی تصویر لے لی ہے-
|
|
6: ماورہ حسین
ماورہ حسین جب نامعلوم افراد 2 کے حوالے سے کیپ ٹاون میں مصروف تھیں- اس
دوران انہوں نے اپنی ایسی بہت ساری تصاویر شئیر کیں جس میں وہ سوجھی ہوئی
آنکھوں اور چہرے کے ساتھ بائیس بائيس گھنٹوں تک شوٹنگ میں مصروف رہیں- مگر
ان کو اس بات کی خوشی تھی کہ اتنی محنت کے سبب ان کا کام تو مکمل ہوا-
|
|