پاکستانی اداکار جن میں چُھپا ہے ایک بہترین گلوکار

image


پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں اور ہمارے موجودہ اداکار اپنے اندر صلاحیتوں کا ایک خزانہ رکھتے ہیں۔۔۔ایسے بہت سارے اداکار ہیں جو گلوکاری میں بھی اپنا کمال رکھتے ہیں۔۔۔کچھ تو سامنے آگئے اور کچھ کا ٹیلنٹ ابھی سامنے آنا باقی ہے-

مہوش حیات
خوبصورت اور باکمال اداکارہ مہوش حیات ایک بہترین گلوکارہ بھی ہیں۔۔۔اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو ’’گڈ مارننگ پاکستان‘‘ کا ٹائٹل سانگ بھی انہوں نے ہی گایا۔۔۔اور وہ کوک اسٹوڈیو میں بھی اپنی آواز سے خود کو منوا چکی ہیں-

image


صنم سعید
صنم سعید کو لوگ ایک بہترین اداکارہ کے طور پر تو مانتے ہی ہیں لیکن صنم کی آواز جس نے بھی سنی ہے وہ انہیں ایک بہترین گلوکارہ بھی مان چکا ہے۔۔۔کوک اسٹوڈیو میں بھی انہوں نے جگنی گانے میں اپنی آواز شامل کی تھی۔۔۔اور ایک شو میں انہوں نے جب گنگنایا تو لگا کہ یہ اداکارہ سے بھی پہلے ایک گلوکارہ ہیں-

image


سجل علی
بہت کم لوگ یہ جانتے ہیں کہ سجل علی کی آمد ساحر لودھی کے مارننگ شو میں ڈھولکی پروگرام سے ہوئی جہاں وہ گانے بھی گاتیں اور ہلا گلا بھی کرتیں۔۔۔یعنی گانے کا شوق تو سجل کو آغاز سے ہی تھا۔۔۔اور وقت کے ساتھ ساتھ ان کی آواز میں پختگی بھی آگئی۔۔۔اب وہ اداکارہ تو ہیں ہی لیکن گاتی بھی بہت اچھا ہیں-

image


ہانیہ عامر
عاصم اظہر کی دوستی ہانیہ کو راس آگئی۔۔۔کیونکہ ان کی آواز نے وقت کے ساتھ ساتھ ترقی کر لی۔۔۔ایک ڈرامہ ’’انا‘‘ کے ٹائٹل سانگ کو بھی گایا اور اکثر ان کے گنگنانے کے انداز سے لوگوں کو خوش ہوتے دیکھا گیا ہے-

image


عائشہ عمر
عائشہ عمر اداکاری سے پہلے گلوکاری ہی کرتی تھیں اور اس فیلڈ میں آنے کے بعد بھی انہوں نے اپنے شوق کو مختلف مواقع پر آزمایا اور کوک اسٹوڈیو میں ان کا گانا بھی شامل ہے-

image


فواد خان
فواد خان تو ایک بینڈ ’’ای پی‘‘ کے لیڈ سنگر اور گٹارسٹ تھے۔۔۔ابھی بھی ایک کامیاب اداکار بننے کے باوجود ان کی گلوکاری کے شوق میں کوئی کمی نہیں آئی ہے اور ان کا تعارف آج بھی موسیقی ہی ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE: