میرے یار کی شادی ہے۔۔۔شوبز ستارے اپنے دوستوں کی شادیوں میں دھوم مچاتے ہیں

image


شوبز ستارے جب اپنے دوستوں کی شادیوں پر جاتے ہیں تو رونق انہی کے دم سے ہوجاتی ہے۔۔۔شوبز میں بھی جب کسی کی شادی ہو تو دوستوں کا ہی رہتا ہے انتظار۔۔۔کیونکہ ان کی تیاریوں کا کوئی نہیں ہوتا شمار

سجل اور صبور کی دوست کی شادی
حال ہی میں اداکارہ سعدیہ غفار اور حسن حیات رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔۔۔ان کی اس خوشی کو منانے یوں تو اور بھی کئی شوبز کے ستارے تھے آگے آگے لیکن جو بات سعدیہ غفار کی سہیلیوں کی تھی اس کا کوئی مقابلہ نہیں تھا۔۔۔اور وہ تھیں سجل اور صبور۔۔۔ان دونوں بہنوں نے مہندی، ابٹن ، شادی ہر فنکشن میں اپنی موجودگی سے دھوم مچادی اور آگے آگے رہیں۔۔۔سعدیہ کو دیکھ کر لگ رہا تھا کہ ان کی تیاریوں میں بھی ان دونوں بہنوں کی محبت بھی شامل ہے۔۔۔اب دیکھنا ہے کہ آنے والے دنوں میں خود سجل جب دلہن بنیں گی تو ان کی بیسٹ فرینڈ کتنا شغل لگاتی ہیں؟

image


حمزہ عباسی کی دوست کی شادی
حمزہ عباسی نے عائشہ خان کے ساتھ کام کیا تو ان کی نا صرف دوستی اچھی ہوگئی بلکہ بہت سارے لوگوں نے اس حوالے سے مختلف قسم کی باتیں بھی بنائیں۔۔۔لیکن عائشہ خان کی شادی کے موقع پر سارے سوالات کے جواب مل گئے۔۔۔جب حمزہ عباسی اپنی دوست کے ہر فنکشن میں آگے آگے نظر آئے۔۔۔مہندی میں جب دلہن کی اینٹری ہوئی تو حمزہ عباسی اور گوہر رشید نے دوپٹے کو پکڑ ا جس کی چھاؤں میں ان کی دوست عائشہ کی آمد ہوئی۔۔۔ایسی دوستی کی چھاؤں ہمیشہ قائم رہے تو اچھا ہے-

image


عاصم اظہر کے دوست کی شادی
اقراء عزیز اور یاسر حسین کی شادی میں ان کے دوست عاصم اظہر اور ہانیہ عامر بھی آگے آگے تھے۔۔۔دوست اگر اچھا گاتا ہو اور پھر دلوں کی دھڑکن بھی ہو تو مزہ دوبالا ہوجاتا ہے۔۔۔کچھ ایسا ہی ہوا یاسر حسین کے ساتھ بھی۔۔۔کیونکہ ان کے دوست عاصم اظہر نے اپنے دوست کی خوشیوں میں چار چاند لگادیئے اور دیر تک گٹار بجا کر گانے بھی گائے۔۔

image


یاسر حسین کے دوست کی شادی
یوں تو یاسر حسین کے ساتھ ساتھ اسد صدیقی عاصم اظہر کے بھی بہت قریبی دوست ہیں لیکن یاسر حسین نے ان کی شادی پر عاصم کے ساتھ مل کر وہ میلا لگایا کہ دنیا حیران ہوگئی۔۔۔وہ اتنا ناچے اور اتنا ہلہ گلہ کیا کہ دنیا کو اندازہ ہوگیا کہ اسد صدیقی کے دوست ان کی خوشیوں میں کتنا خوش ہیں۔۔۔زارا نور عباس اور اسد صدیقی دونوں ہی شوبز گھرانوں کی نسلیں ہیں تو ستاروں کا جھرمٹ تو بے پناہ تھا لیکن ساتھ ہی پرخلوص دوستوں کی محبت نے اس شادی کو اور رنگین بنادیا

image


حسن شہریار یاسین کی دوست کی شادی
ڈیزائنر حسن شہریار یاسین اور اداکارہ ایمان علی بہترین دوست ہیں اور یہ ساتھ سالوں پرانا ہے۔۔۔دونوں نے اپنا کیرئیر ایک ساتھ شروع کیا اور ایک دوسرے کو ہمیشہ سپورٹ کیا۔۔۔اب جب شادی کا وقت آیا تو کیسے یہ بہترین دوست پیچھے رہ جاتا۔۔۔ایمان علی کی ڈھولکیاں تو کئی دن پہلے ہی شروع ہوگئی تھیں اور یہ کام تھا ان کے دوست حسن شہریار کا۔۔۔جو اپنی بیسٹ فرینڈ کی شادی میں کوئی کمی نہیں چھوڑنا چاہتے تھے-

image
YOU MAY ALSO LIKE: