|
شوبز کی دنیا میں بھی کئی ستاروں کے گھر میں یا تو ہیں صرف بھائی یا پھر
صرف بہنیں اور پھر یہ ستارے اکثر اس کا اظہار بھی کرتے ہیں ذرا کھل کر-
صنم جنگ اور ان کی تین بہنیں
مارننگ شو کی میزبان اور اداکارہ صنم جنگ کے گھر صرف بہنیں ہیں۔۔۔بھائی کی
کمی انہیں محسوس ضرور ہوئی لیکن ان کی امی اور ابو نے انہیں ایسے پالا کہ
لگتا ہی نہیں کہ وہ کسی لڑکے سے کم ہیں۔۔۔حیا کا بھی دامن ہاتھ سے نا چھوڑا
اور ذمہ داریوں کے فرائض سے بھی آگاہ رہیں۔۔۔چار بہنوں پہ مشتمل اس گروپ کی
سب سے بڑی بہن ہیں صنم جنگ خود۔۔۔اور جب بڑی بہن ہو تو اسے بننا پڑتا ہے
چھوٹیوں کے لئے مثال۔۔۔حال ہی میں صنم جنگ کی بہن کا نکاح ہوا اور اب رخصتی
کے دن بھی بہت قریب ہیں۔۔۔صنم جنگ اس موقع پر بارہا یہ کہتی ہیں کہ میرے
امی ابو کو مبارک ہو کہ دو گئیں لیکن دو ابھی باقی ہیں
|
|
ہمایوں سعید اور ان کے چار بھائی
ہمایوں سعید کی کہانی بھی صنم جنگ سے کچھ جدا نہیں۔۔۔وہ بھی گھر میں سب سے
بڑے ہیں لیکن ان سے چھوٹے ہیں چار بھائی۔۔۔ہمایوں صرف سترہ سال کی عمر سے
ہی کمانے کی دھن میں لگ گئے اور یہ بوجھ اس وقت اور بڑھ گیا جب ان کے چھوٹے
بھائی بابر سعید جو کہ ابا کے خاصے لاڈلے تھے ، تیسرے فلور سے گر کر ہمیشہ
کے لئے وہیل چیئر پر آگئے۔۔۔ہمایوں سعید کے لئے یہ صدمہ کافی بڑا تھا اس
لئے انہوں نے اپنے ماں باپ کے حوصلے کے لئے انتھک محنت شروع کی۔۔۔اور اس
وقت ان کی تنخواہ پچیس ہزار ہوگئی۔۔۔وہ اسسٹنٹ سے جی ایم بن گئے۔۔۔اس کے
بعد انہوں نے قدم رکھا ڈرامہ انڈسٹری میں اور یہی وہ دور تھا جب یہ کمائی
دوگنی ہونا شروع ہوگئی۔۔۔ہمایوں سعید نے ہمیشہ اپنی کمائی کا پانچ فیصد
اپنے پاس رکھا اور باقی اپنے والد کو دیا۔۔۔کیونکہ انہیں اس بات سے کوئی
غرض نہیں تھی کہ وہ امیر ہوجائیں۔۔۔وہ صرف اپنے بھائیوں کے لئے بڑا بننا
چاہتے تھے۔۔۔بہن نا ہونے کی کمی انہیں محسوس نہیں ہوئی کیونکہ یہ بھائی آپس
میں کافی جڑے ہوئے ہیں-
|
|
سائرہ یوسف اور ان کی بہنیں
یوں تو سائرہ یوسف بھی چار بہنیں تھیں لیکن ان کی ایک بہن کی کینسر سے جنگ
لڑتے ہوئے موت ہوگئی اور یوں اب سائرہ کی ان کے علاوہ دو ہی بہنیں
ہیں۔۔۔علیشبہ یوسف اور پلوشہ یوسف۔۔۔حال ہی میں سائرہ یوسف کی شہروز
سبزواری سے علیحدگی ہوئی اور ایک بار پھر ان کی زندگی اپنے میکے کے ساتھ ہی
گزر رہی ہے۔۔جہاں ان کی بیٹی سے محبت کرنے والی خالائیں انہیں کمزور نہیں
پڑنے دیتیں۔۔۔سائرہ یوسف اپنے گھر میں سب سے چھوٹی ہیں اور ان کے کافی لاڈ
اٹھائے گئے ہیں لیکن ان بہنوں نے کافی مشکلات کو بڑی ہی ہمت کے ساتھ جھیلا
اور آج بھی فائٹرز کی طرح ہر مشکل کے سامنے مل کر کھڑی ہوجاتی ہیں-
|
|