پیارے بچوں ایک دفعہ کا ذکر ہے
ایک جنگل میں ایک غریب آدمی اپنی بیوی بچوں کے ساتھ رہتا تھا۔ وُہ بہت غریب
تھا۔ لکڑیاں کاٹ کر اپنے گھر والوں کا پیٹ بھرتا تھا۔ایک دفعہ وہ جنگل میں
لکڑیاں کاٹ رہا تھا کہ اس کو ایک سونے کا ہار مل گیا ۔اور وہ خوشی خوشی وہ
ہار لے کر گھر آ گیا ۔اور اس نے وہ ہار جا کر بازار میں بیچ دیا اور وہ
کافی امیر ہو گئے۔اور وہ شہر میں مزے سے رہنے لگے ۔کچھ عرصے بعد اس آدمی کی
بیوی نےاس کو دوبارہ جنگل میں سونے کی تلاش میں بیجتی ہے۔ لیکن کافی دن تک
اس کا خاوند گھر نہیں آتا وہ بہت پرہشان ہوتی ہے ۔وہ اپنے بیٹے کے ساتھ اس
کو تلاش کرنے جاتی ہے تو وہاں اُن کو اس کی لاش نظر آتی ہے۔ وہ روتے روتے
گھر آتے ہیں ۔اور کچھ دنوں بعد اُن کی جمع پونچی ختم ہو جاتی ہے ۔اور وہ
دوبارہ اپنی ٹوٹی پھوٹی جھوپڑی میں رہنا شروع کر دیتے ہیں۔
نتیجہ:لالچ برُی بلا ہے |