چڑیا کہانی

پیارے بچوں ! ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک شہر میں ایک چڑیا رہتی تھی۔ وہ شہر کی زندگی سے تنگ آ کر جنگل میں جا کر رہنے کا سوچنے لگی۔ کیوں کہ وہ شہر کے شور شرابے سے بہت گھبراتی تھی۔ ایک دن اُس نے اپنا سامان اُٹھایا اور جنگل کی طرف چل دی۔ راستے میں اُس کو ایک چیونٹی ملی وہ بولی بی چڑیا کہاں چلی چڑیا بولی میں جنگل میں رہنے کے لیے جا رہی ہوں چیونٹی بولی مجھے بھی ساتھ لے چلو چڑیا بولی گھُس گھُس میرے کان میں گھس اور چیونٹی اس کے کان میں گھس جاتی ہے۔ پھر کچھ آگے جاتی ہے تو اس کو کبوتر نظر آتا ہے وہ بھی اس سے پوچھتا ہے کہ تم کہاں جا رہی ہو وہ اس کو بھی بتاتی ہے کی میں جنگل جا رہی ہوں کبوتر بھی جانے کی خواہش کرتا ہے تو چڑیا کہتی ہے گھس گھس میرے کان میں گھس اور کبوتر بھی اس کے کان میں گھس جاتا ہے۔اس ہی طرح وہ اور بھی کافی پرندوں کو اپنے کان میں گھسا کر جنگل لے جاتی ہے اور اس طرح سب جنگل میں ہنسی خوشی رہنے لگتے ہیں۔
Ghulam Mujtaba Kiyani
About the Author: Ghulam Mujtaba Kiyani Read More Articles by Ghulam Mujtaba Kiyani: 34 Articles with 84474 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.