اسکول تو بند ہیں، تو بچوں کو کیسے مصروف رکھیں اور پڑھائی کے قریب بھی رکھیں؟

image


بچے اگر گھر میں ہوں تو بھی ماں باپ یہی چاہتے ہیں کہ اس کی روٹین خراب نا ہو اور اسکول جا کر وہ دن کا ایک اہم حصہ پڑھائی اور کسی مثبت کام میں مصروف گزارے۔۔۔لیکن موجودہ حالات میں جبکہ کرونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر بچے ایک طویل عرصے گھر میں موجود ہیں اور ان کی زیادہ تر روٹین ٹی وی، موبائل یا ماں باپ سے ضدیں کرنے میں گزرتی ہے تو ایسی صورت میں والدین کے لئے تجویز ہے کہ وہ اپنے بچوں کو کس انداز سے مصروف رکھ سکتے ہیں-

بچوں کو آرٹ میں مصروف کریں
بہت سارے بچوں کو آرٹ اور کرافٹ کا شوق ہوتا ہے، کچھ کھیلوں کے شوقین ہوتے ہیں اور کچھ سوائے موبائل کے دنیا کے کسی کام کر اہمیت نہیں دیتے۔۔۔ایسی صورت میں آپ اپنے بچے کے شوق کے حساب سے سامان لائیں اور اس کے شوق کو بہت اہمیت دیں۔۔۔جیسے اگر بچی آرٹ کا شوقین ہے تو گھر میں گملے لا کر رکھیں اور اچھے پینٹس۔۔۔بچے سے کہیں کہ وہ موبائل سے ہی دیکھ کر یا کچھ خود اپنی مرضی سے ان گملوں پر پینٹ کرے اور پھر آپ اس میں اسی کے ہاتھ سے پودا لگوائیں۔۔۔وہ اس ایکٹیویٹی سے اپنے اندر موجود صلاحیتوں کو پہچانے گا اور ساتھ ہی گھر میں ا س کی سجائی چیزوں کو بھی اہمیت حاصل ہوگی
 

image


بچوں سے گھر کا کام کروائیں
بچوں کو صحیح طرح تربیت دینے کا یہ بہترین وقت ہے۔۔۔اپنی بیٹیوں کے ساتھ ساتھ اپنے بیٹوں کی بھی ڈیوٹی لگائیں کہ وہ گھر کے کام کریں اور انہیں باقاعدہ سکھائیں کوکنگ، صفائی ، کپڑے سیٹ کرنا وغیرہ۔۔۔ان کے کاموں پر انہیں کبھی کبھی انعام بھی دیں اور صفائی ویک کا باقاعدہ اہتمام کریں جہاں سارے بہن بھائی اور والدین مل کر مقابلہ کریں بہترین صفائی کا-
 

image


پڑھائی کا وقت مقرر کریں
بچوں کے اسکول ضرور بند ہیں لیکن ان کی روٹین کو ڈسٹرب مت ہونے دیجئے گا۔۔۔جس وقت وہ سو کر اٹھتے ہیں انہیں اسی حساب سے صبح اٹھائیں اور گھر میں بورڈ اور مارکرز لا کر رکھیں۔۔۔ہر مضمون کی کلاس لیں اور انہیں کورس مکمل کروانے کی کوشش کریں تاکہ جب وہ کچھ عرصہ بعد اسکول واپس جائے تو اسے احساس ہو کہ میرے لئے کچھ نہیں بدلا۔۔۔اسے یہ احساس دلاتے رہیں کہ اسکول کے کاموں کا بوجھ بڑھتا چلا جائے گا اس لئے ہم نے خود کو پیچھے نہیں ہونے دینا-

YOU MAY ALSO LIKE: