امام جعفر صادق رحمة اللہ علیہ

امام جعفرصادق رحمة اللہ تعالی علیہ کا حکمت سے بھرپور جواب اور امت مسلمہ کے لئے line of action

گزشتہ سال لکھی تحریر
15 رجب المرجب
عرس مبارک حضرت سیدنا امام جعفر صادق رحمۃ اللہ تعالی علیہ
خوب ایصال ثواب کیجئے اور دنیا اور آخرت میں بھلائی کے حقدار بنئے

آپ رحمۃ اللہ تعالی علیہ کی مبارک زندگی یاد الہی اور تقوی سے بھرپور رہی
جلیل القدر ہستی تھے
امام الفقہاء سیدنا امام اعظم ابو حنیفہ
عالم مدینہ سیدنا مالک بن انس اور سیدنا سفیان ثوری رحمۃ اللہ تعالی علیھم جیسے قدآور شخصیات آپ کے تلامذہ (شاگردوں) میں شامل ہیں
خود بھی نیکی کو دوست رکھتے اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دلایا کرتے
ایک دن آپ سے سوال کیا گیا کہ
" اللہ پاک نے سود کیوں حرام کیا ہے؟
فرمایا: اس لئے کہ لوگ بھلائی کرنے سے نہ رک جائیں۔" (حلیۃالاولیاء)
اسلام تو لوگوں کے ساتھ بھلائی کرنا ہی سکھاتا ہے اور بھلائی بھی ایسی کی بندۂ مومن دوسرے کو تو نفع دے دوسرے کے ساتھ تو بھلائی کرے لیکن خود اپنا بھلا اور دوسرے سے بھلائی کرنے کے بعد اس نیکی کا صلہ اللہ تعالی سے چاہے

یہ روح اسلام ہے کہ بندے کو نیکی پر motivation بھی ملتی رہے اور اپنے بھائی کی بے لوث خدمت کرنے کا جذبہ بھی اس کے دل میں باقی رہے
اس کے بر عکس سودی نظام میں ایسا نہیں ہے
معاشرے میں رونما ہونے والے کئی واقعات سودی نظام کے انسان دشمن ہونے پر گواہ ہیں
ظاہر ہے جب میں آپ کو قرضہ اس لئے دوں گا کہ جتنا زیادہ عرصہ میرا پیسا آپ کے پاس رہے گا مجھے اسی قدر زیادہ نفع ملے گا تو میں کبھی یہ نہیں چاہوں گا کہ آپ کو قرضے سے چھٹکارا ملے
یا آپ اپنے پیروں پر کھڑے ہوں اور میرے قرضے کے محتاج نہ رہیں
کہا جاتا ہے "گھوڑا گھاس سے دوستی کرے گا تو کھائے گا کیا؟"
اسی طرح سود پر قرضہ دینے والا اگر قرض دار سے بھلائی کرے گا تو خود کہاں سے کمائے گا۔
امید ہے مدعا سمجھ آ گیا ہوگا
اللہ کریم ہمارے معاشرے کو سود کی برائی سے پاک کرے اور سیدنا امام جعفر صادق رحمۃ اللہ تعالی علیہ کے صدقے لوگوں کا خیر خواہ بنائے۔
 

Khalid Ameer Madani
About the Author: Khalid Ameer Madani Read More Articles by Khalid Ameer Madani: 3 Articles with 3084 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.