اداکارہ نمرہ خان نے صرف ایک ہفتے میں کیا کھا کر آٹھ کلو وزن کم کیا؟ حیرت انگیز ڈائٹ پلان

image


اداکارہ نمرہ خان کا تعلق کراچی سے ہے جو چھبیس جون 1990 کو پیدا ہوئيں انہوں نے کراچی کے انڈس ویلی اسکول سے فلم میکنگ میں گریجویشل ڈگری حاصل کی- اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے ایکٹنگ کے شعبے میں بھی ڈپلوما بھی حاصل کیا- انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز 2013 میں کیا جس کے بعد ایک کے بعد ایک ان کے ڈراموں نے شہرت حاصل کی -

مگر اسی دوران 26 اگست 2014 کو شوٹنگ سے واپسی پر ان کی گاڑی کو ایک خطرناک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ان کی ٹانگ پانچ جگہ سے ٹوٹ گئی اور ان کے دماغ پر بھی چوٹیں آئیں اس کے سبب ان کو ایک سال تک کا عرصہ بستر پر گزارنا پڑا-

نمرہ خان جو کہ اداکاری کے ساتھ ساتھ ایک بیوٹی پارلر بھی چلاتی تھیں اس کے علاوہ وہ اسکواش کی ایک اچھی کھلاڑی بھی تھیں مگر اس حادثے کے سبب وہ بستر تک محدود ہو گئيں جس نے ان کے وزن میں بے تحاشا اضافہ کر دیا-
 

image


صحت یاب ہونے کے بعد نمرہ خان نے دوبارہ سے شوبز میں واپسی کا فیصلہ کیا جس کے لیے انہوں دوبارہ سے اپنے وزن کو کم کرنا تھا اور لوگ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ نمرہ خان نے انتہائی مختصر عرصے میں سترہ کلو وزن کم کر کے دوبارہ سے خود کو سلم اور بیوٹی فل کر لیا-

نمرہ خان کا ڈائٹ پلان
نمرہ خان نے اپنے ایک ہفتے کے ڈائٹ پلان سے پردہ ہٹاتے ہوئے بتایا کہ اس ڈائٹ پلان سے انہوں نے ایک ہفتے میں آٹھ کلو وزن کم کیا- ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی صبح کا آغاز صبح سات بجے کرتی تھیں جس میں وہ تین ابلے انڈوں کی سفیدی کھاتی تھیں اس کے آدھے گھنٹے بعد وہ ایک سیب کھاتی تھیں اس کے آدھے گھنٹے بعد وہ ایک مگ بھر کر سبز چائے پیتی تھیں-

اس کے بعد دوپہر کا کھانا وہ بارہ سے ایک بجے کے درمیان کھاتی تھیں اور اس میں بھی اسی طرح تین انڈوں کی سفیدی آدھے گھنٹے بعد ایک سیب اور اس کے آدھے گھنٹے کے بعد ایک مگ سبز چائے- اور یہی روٹین ان کی رات کے کھانے میں بھی تھی- اس طرح دن میں ایک بار بڑا سا گلاس بھر کر اورنج جوس پیتی تھیں-
 

image


آٹھ دن تک اس سخت ترین شیڈول پر عمل پیرا ہو کر نمرہ خان نے اپنے وزن میں آٹھ کلو کمی کی- اس حوالے سے نمرہ خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہر انسان کے جسم کا نظام دوسرے سے مختلف ہوتا ہے اس لیے اس ڈائٹ پلان پر عمل کرنے سے ضروری نہیں ہے کہ ہر فرد کے وزن میں اتنی کمی واقع ہو مگر اس سے امید ضرور کی جا سکتی ہے کہ تیزی سے وزن میں کمی واقع ہو گی-

YOU MAY ALSO LIKE: