ایسے شوبزستارے جو اس دنیا میں اکیلے نہیں آئے بلکہ ان کے ساتھ ان کے جڑواں بھی آئے

image


جڑواں بہن بھائیوں کے بارے میں یہ خیال عام ہے کہ وہ نہ صرف شکل صورت میں ایک جیسے ہوتے ہیں بلکہ ان کی عادات پسند نا پسند بھی ایک ہی جیسی ہوتی ہے- وہ ایک ہی پیشہ اپنانا پسند کرتے ہیں اور زندگی میں ایک جیسے فیصلے کرتے ہیں۔ ہماری شوبز انڈسٹری میں حالیہ دنوں میں کچھ اداکار ایسے بھی ہیں جن کے جڑواں بہن بھائی موجود ہیں جو کئی معنوں میں ایک دوسرے سے بہت مماثلت رکھتے ہیں جب کہ کچھ اعتبار سے ایک دوسرے سے مختلف بھی ہیں- آج ہم آپ کو ایسے ہی شوبز کے کچھ چہروں کے بارے میں بتائيں گے -

1: حماد فاروقی اور فراز فاروقی
حماد اور فراز دونوں کا تعلق کراچی سے ہے اور دونوں ہی ستمبر 1988 کی پیدائش ہیں- بظاہر ایک دوسرے سے بہت مماثلت رکھنے والے ان دونوں بھائيوں کے شوق بھی ایک دوسرے سے بہت ملتے جلتے ہیں- حماد نے شوبز میں آنے کے لیے ڈانس کے مقابلے کا سہارا لیا- تو فراز نے بہت ہی کم عمری میں بطور ماڈل اشتہارات میں کام کر کے اپنی شناخت بنائی- دونوں ہی اپنی اداکاری سے تیزی سے جگہ بنا رہے ہیں اور ابھی تک سنگل ہیں-

image


2: ایمن خان اور منال خان
ان دونوں جڑواں بہنوں کی پیدائش 20 نومبر 1998 میں ہوئی انہوں نے اپنے کیرئير کا آغاز بچپن میں ہی بطور چائلڈ ایکٹر کر دیا تھا اس کے بعد دونوں بہنوں نے ایک ساتھ وزن کم کر کے ڈراموں میں لیڈنگ رول کیے- ایمن نے اپنے عروج کے دور میں ہی ساتھی اداکار منیب بٹ سے شادی کر کے شوبز سے کنارا کشی اختیار کر لی جبکہ منال خان کا کیرئير کامیابی کے ساتھ جاری ہے ان دونوں اداکاراؤں کی نہ صرف شکل ایک دوسرے سے بہت ملتی ہے اور ان دونوں کے درمیان گہری دوستی بھی پائی جاتی ہے-

image


3: عینی جعفری اور مہر جعفری
یہ دونوں بہنیں نو جون 1981 میں پیدا ہوئيں ان میں سے عینی جعفری نے اداکاری کے شعبے میں کافی نام کمایا ہے- مگر گزشتہ دنوں شادی کے بعد شوبز سے کنارا کشی اختیار کر لی ہے جب کہ مہر جعفری بطور پروڈيوسر اور اداکارہ ابھی بھی اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں-

image


4: احسن خان اور یاسر خان
احسن خان اور ان کے جڑواں بھائی 9 اکتوبر 1981 کو لندن میں پیدا ہوئے تھے- ابتدائی زندگی لندن ہی میں گزاری اس کے بعد احسن خان نے شو بز جوائن کر لیا اور پاکستان میڈیا میں تیزی سے جگہ بنانی شروع کر دی- جبکہ ان کے بھائی یاسر خان کا رجحان مذہب کی طرف ہے وہ نہ صرف شوبز میں آنے سے اجتناب کرتے ہیں بلکہ کیمرے کے سامنے آنے سے بھی کتراتے ہیں-

image
YOU MAY ALSO LIKE: