بس یہ افسوس تھا کہ ایک بچہ ہی ہوجاتا۔۔۔پاکستانی شوبز کی وہ خواتین جنہوں نے کبھی دوسری شادی کا نہیں سوچا

image
 
شوبز انڈسٹری میں ایسے کئی نام ہیں جو زندگی کے بہت بڑے بڑے دکھ جھیل کر بھی مسکراتے ہیں اور ہمیں اپنے فن کی دنیا میں لے جاتے ہیں۔۔ایک ساتھی یا پارٹنر کا زندگی سے چلے جانا چاہے وہ مر کر ہو یا چھوڑ کر۔۔۔دونوں صورتوں میں تکلیف دہ ہے۔۔۔اور ایسی کئی خواتین ہیں جنہوں نے دوسری بار زندگی میں پھر کسی کو شامل نا کیا-
 
دردانہ بٹ
دردانہ بٹ کی عمر اس وقت 73 برس ہے اور وہ کینسر کو بھی شکست دے رہی ہیں۔۔۔ہمیشہ انہیں مسکراتا اور محبت سے بھرپور دیکھا گیا ہے۔۔۔وہ ایک بہت ہی تعلیم یافتہ خاتون ہیں اور ان کی والدہ اور وہ خود بھی تعلیم و تدریس کے پیشے سے منسلک رہیں۔۔۔ان کی شادی ہوئی اور وہ بہت خوش تھیں۔۔۔لیکن شادی کے دو سال بعد ہی ان کے شوہر کا انتقال ہوگیا۔۔۔دردانہ بٹ کو یہ بھی افسوس رہا کہ کاش ایک بچہ ہی ہوجاتا تو کم سے کم وہ زندگی کا کوئی مقصد تو پالیتیں۔۔۔لیکن اس کے باوجود انہوں نے اپنی زندگی پہلے شوہر کے نام کردی اور دوبارہ کبھی شادی کا سوچا بھی نہیں-
image
 
سلمیٰ
سلمی کی اظفر سے شادی ختم ہوجانا کوئی معمولی بات نہیں تھی۔۔۔ان دونوں کی جوڑی کو مثالی مانا جاتا تھا اور ان کی زندگی میں اولاد بھی شامل تھی۔۔۔لیکن سلمیٰ کو چھوڑ کر اظفر نے نوین وقار سے شادی کی اور سلمی نے اپنی زندگی کو بیٹی کے نام کردیا۔۔۔اس دن کے بعد سے آج تک انہوں نے دوسری شادی کرنے کا سوچا بھی نہیں اور اب ان کا مقصد صرف اور صرف ان کی اولاد ہے-
image
 
فریحہ جبین
شوہر نے زندگی سے کیا نکالا، فریحہ جبین کو اپنی بیٹی کے سوا کچھ سجھائی نا دیا۔۔۔وہ تنہا ضرور ہوگئیں لیکن اس بات پر خوش تھیں کہ اب جو بھی ہوگا وہ ان کا اور ان کی بیٹی سے ہی جڑا ہوگا۔۔اچھا برا جو بھی وقت دیکھیں گے کاٹ لیں گے لیکن زندگی میں کبھی کسی دوسرے مرد کو نہیں آنے دیں گے۔۔انہوں نے تنہا بیٹی کو پالا اور پڑھایا۔۔۔عمر کے اس حصے میں آکر بھی انہیں اپنی بیٹی ہی محنت کا صلہ لگتی ہے اور کوئی کمی محسوس نہیں ہوتی-
image
 
غزالہ جاوید
غزالہ جاوید تو ایک گھریلو خاتون تھیں اور بچے پال رہی تھیں کہ ان کے میاں اس دنیا سے چلے گئے۔۔۔وہ اپنے چھوٹے چھوٹے بچوں کے ساتھ تنہا تھیں اور انہیں اس کے سوا کوئی راستہ نظر نا آیا کہ وہ میڈیا کی راہ کو چن لیں۔۔۔ ایسے بہت سے مواقع آئے جب انہوں نے خود کو بہت تنہا محسوس کیا لیکن وہ اس بات پر خوش تھیں کہ کم سے کم ان کے بچے ان کے ساتھ موجود ہیں۔۔۔انہوں نے میاں کے جانے کے بعد دوسری شادی نہ کی-
image
 
طاہرہ سید
نعیم بخاری نے تو طلاق کے بعد اپنی زندگی میں کسی کو شامل کر لیا لیکن طاہرہ سید یہ نا کر سکیں۔۔۔انہوں نے ایک بار ہی محبت کی اور اس کے بعد پھر کبھی مڑ کر نہیں دیکھا۔۔۔یہ کہنا ہے طاہرہ سید کا ۔۔۔انہوں نے پہلی شادی ختم ہونے کے بعد دوسری کے لئے کبھی نہیں سوچا-
image
YOU MAY ALSO LIKE: