|
پاکستانی شوبز انڈسٹری میں ایسے کئی نام ہیں جنہیں کینسر نے اپنی لپیٹ میں
لے کر ہمیشہ کے لئے ہم سے جدا کردیا۔۔۔کینسر ایک ایسی بیماری ہے جس کا اکثر
نام سنتے ہی لوگ ہمت ہارد یتے ہیں۔۔۔
خالدہ ریاست
خالدہ ریاست پاکستان ٹیلی ویژن کی تاریخ کا ایک بہت بڑا نام تھا۔۔۔ان کی
زندگی سے بہت ساری کہانیاں لوگ جوڑتے رہے لیکن سچ تو یہ ہے کہ خالدہ ریاست
کی ۴۳ سالہ زندگی بہت ہی سادہ اور معصوم تھی۔۔۔انہوں نے پاکستانی سیاستدان
فیصل صالح حیات سے شادی کی اور کچھ سیاسی وجوہات کی بناء پر تین سال اس
شادی کو چھپایا۔۔۔ان کے دو بیٹے ہوئے جو ان کے انتقال کے وقت محض دس اور
گیارہ سال کے تھے۔۔۔انہیں کینسر جیسے موذی مرض نے جکڑ لیا تھا اور وہ اس سے
لڑتے لڑتے ہمیشہ کے لئے سوگئیں
|
|
نازیہ حسن
خوبصورت، معصوم اور سیدھی سادی نازیہ حسن کو جب کینسر جیسی موذی بیماری نے
گھیرا تو ان کا بیٹا بہت ہی چھوٹا تھا اور وہ کئی کئی دن کیمو تھراپی اور
تکلیف دہ ٹریٹمنٹس کا سامنا کرتی رہیں۔۔۔لیکن ان کے حوصلے نے انہیں بہت
عرصے لڑنے پر مجبور رکھا۔۔۔انہیں جگر کا کینسر ہوگیا تھا اور وہ صرف پینتیس
سال کی تھیں جب اس دنیا سے گئیں۔۔۔لندن میں ان کا علاج ہورہا تھا اور جب ان
کا انتقال ہوا تو ان کے بھائی زوہیب حسن نے کہا کہ نازیہ حسن بہت ناخوش تھی
اور تکلیف میں تھی۔۔۔یہ ان کی ذاتی زندگی کے حوالے سے ایک بیان تھا-
|
|
سکندر صنم
مزاحیہ اداکار سکندر صنم میں وہ قابلیت تھی کہ انہوں نے کام پاکستان میں
کیا اور بھارت نے انہیں خاص طور پر اپنے پاس بلوایا۔۔۔انہوں نے پہلی بار
کسی بھارتی فلم کی مزاحیہ کاپی بنائی اور وہ اصلی فلم سے زیادہ چلی۔۔۔سکندر
صنم نے اسٹیج، تھیٹر، فلم اور ڈرامہ کے لئے کافی کام کیا۔۔۔انہیں جگر کے
کینسر کا عارضہ لاحق ہوگیا تھا اور جب انہیں یہ پتہ چلا تو وہ اپنی آدھی
ہمت یہ سن کر ہی کھو بیٹھے۔۔۔ان کے لئے یہ علاج بھی اتنا آسان نہیں تھا اور
نا ہی وہ اسے سہہ پائے۔۔۔اور کینسر کی اس بیماری سے ہار گئے
|
|
ببو برال
کامیڈی کے ایک اور بادشاہ ببو برال نے بھی آخری وقت بہت تکلیف میں
گزارے۔۔۔وہ کینسر، ہیپیٹائٹس اور گردوں کے عارضے میں مبتلا ہوگئے تھے۔۔۔ان
کا وزن بالکل ختم ہی ہوگیا تھا اور ان کے کئی جاننے والے انہیں پہچان بھی
نہیں پاتے تھے۔۔۔وہ بڑی ہمت سے اپنی بیماری کا مقابلہ کرتے رہے لیکن آخری
وقت میں انہیں اندازہ ہوگیا تھا کہ اب وہ شاید اس دنیا کو خدا حا فظ کہنے
والے ہیں۔۔۔
|
|