صرف دو ماہ بعد ہی ہمارے راستے الگ ہوگئے۔۔۔انڈسٹری کی وہ شادیاں جو بہت کم عرصے چلیں

image
 
پاکستانی شوبز اور فلم انڈسٹری میں ایسی کئی شادیاں ہیں جو ہوئیں تو لگا کہ جیسے ان کے درمیان جدائی کا لفظ لانا بھی جرم ہے لیکن بہت جلد ہی ان کے راستے ہوگئے جدا۔۔۔
 
بابرہ شریف اور شاہد
فلم اسٹار بابرہ شریف نے اپنے کیرئیر کے آغاز میں ہی بہت کم عمری میں اپنی زندگی کا ساتھی چنا فلمسٹار شاہد کو۔۔۔یہ شادی دو ماہ ہی چل سکی اور دو ماہ بعد ان دونوں نے اپنے راستے الگ کر لئے۔۔۔ بابرہ شریف نے اس کے بعد پھر کبھی شادی نہیں کی اور وہ اپنے اس فیصلے کو بہت ہی بے وقوفانہ فیصلہ تصور کرتی ہیں۔۔۔ان کی کوئی اولاد نہیں اور بابرہ شریف اپنے گھر میں کچھ پالتو جانوروں کی دیکھ بھال میں وقت گزارتی ہیں۔۔۔
image
 
زیبا بختیار اور عدنان سمیع خان
بظاہر تو یہ انڈسٹری کی ایک بہت ہی کامیاب اور خوبصورت جوڑی نظر آرہی تھی۔۔۔عمر کے فرق کے باوجود ان کی محبت میں کوئی جھول نظر نہیں آتا تھا۔۔۔ایک ساتھ جب یہ فلم سرگم میں نظر آئے تو لگتا تھا کہ انہیں اب کوئی جدا نہیں کر سکتا۔۔۔لیکن قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔۔۔یہ شادی صرف تین سال چلی اور ایک بیٹے کے باوجود علیحدگی ہوگئی۔۔۔آج عدنان سمیع خان تو اپنی نئی زندگی میں مگن ہیں اور اس کے بعد بھی انہوں نے دو شادیاں اور کیں لیکن زیبا بختیار اپنے بیٹے کی زندگی کو بھرپور انداز میں انجوائے کر رہی ہیں-
image
 
نوین وقار اور اظفر
 یہ شادی یوں بھی عوام کی پسندیدہ شادیوں میں سے تو نہیں تھی لیکن پھر بھی جب دو لوگوں کے درمیان رشتہ بن جاتا ہے تو لوگ اس کے ختم ہونے کا نہیں سوچتے۔۔بد قسمتی سے نوین وقار اور اظفر کی شادی صرف تین سال ہی چلی اور پھر نوین نے اپنے راستے الگ کر لئے۔۔وہ اس بارے میں کوئی بات نہیں کرتیں کیونکہ ان کا امیج اس شادی کے بعد ہی لوگوں کے دل میں کچھ خاص اچھا نہیں رہا تھا-
image
 
جاناں ملک اور نعمان جاوید
یہ شادی کیا ہوئی لگتا تھا کہ مارننگ شوز کو نیا ہنگامہ مل گیا اپنی ریٹنگز بڑھانے کے لئے۔۔۔نعمان جاوید اور جاناں نے اپنے ملنے کا ڈرامائی قصہ کچھ ایسے سنایا کہ لوگوں کو لگا کہ قیامت تک یہ ایک دوسرے کو نہیں چھوڑیں گے۔۔۔لیکن ایک سال بھی یہ شادی نا چل پائی اور جاناں ملک نے یہ دعویٰ کیا کہ نعمان جاوید ان کی ضرورتوں اور اخراجات کو پورا کرنے سے قاصر ہیں اور ایسی صورت میں وہ اپنی زندگی ایسے انسان کے ساتھ گزارنے کی غلطی نہیں کریں گی۔۔۔جاناں ملک کے اس روئیے سے یہ احساس ہوا کہ یہ جلد بازی میں کی جانے والی شادی تھی اور دونوں نے ایک دوسرے کے بارے میں صحیح سے جانے بغیر ہی رشتہ جوڑ لیا۔۔۔کیونکہ فریحہ پرویز نے بھی طلاق کا یہی سبب بتایا تھا کہ نعمان ان کے اخراجات اٹھانے سے قاصر تھے-
image
 
سلمیٰ آغا اور جاوید شیخ
یہ جاوید شیخ کی دوسری اور سلمی آغا کی پہلی شادی تھی۔۔۔شادی کے بعد جاوید شیخ اپنی پہلی بیوی زینت منگی اور بچوں کو چھوڑ کر سلمیٰ آغا کے ساتھ بومبے میں رہنے لگے اور اس دوران انہیں ریکھا کے ساتھ کام کرنے کی ّآفر ہوئی جو سلمیٰ آغا کے اعتراض کی وجہ سے انہوں نے ٹھکرا دی۔۔۔اختلافات جب بڑھنے لگے تو یہ شادی بھی زیادہ عرصہ چل نہیں پائی اور جاوید شیخ واپس اپنی پہلی بیوی اور بچوں کے پاس آگئے-
image
YOU MAY ALSO LIKE: