میرے باپ نے بیٹے کی خواہش میں میری ماں کو چھوڑ دیا --- شوبز ستاروں کے ماں باپ کی جدائی کی انکہی کہانیاں

image


گھر کسی بھی بچے کی تریبت کی بنیادی اساس ہوتا ہے جہاں ماں باپ کا باہمی رشتہ اس بچے کو اس کی آئندہ زندگی میں نہ صرف رشتوں کی اہمیت سے آگاہ کرتا ہے بلکہ اس کو آنے والی زندگی کے لیے تیار بھی کرتا ہے- مگر جن بچوں کے ماں باپ کے درمیان ناچاقی ہوتی ہے اس کا براہ راست اثر ان بچوں پر پڑتا ہے اور بڑے ہونے کے بعد بھی وہ اپنی شخصیت کی ان ناخوشگوار یادوں سے پیچھا نہیں چھڑا سکتے ہیں۔ شوبز سے جڑے لوگ جو بظاہر بہت کامیاب نظر آتے ہیں مگر ان کے ماضی کے دکھ ساری زندگی ان کا پیچھا کرتے ہیں اور وہ اپنے ماں باپ کے درمیان جھگڑوں کو بھول نہیں سکتے ہیں اور اس کا اثر آن کی اپنی ازدواجی زندگی پر بھی پڑتا ہے-

1: سبرین ہسبانی
سبرین ہسبانی اور صنم بلوچ آپس میں سگی بہنیں ہیں اور ان کی ماں ایک سندھی گلوکارہ تھیں ان کے والدین آپس میں کزن تھے مگر ان کا باہمی تعلق خوشگوار نہ تھا- اور آئے دن کے جھگڑوں نے گھر کے سکون کو برباد کر رکھا تھا جس کے بعد ان دونوں نے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا- خاندان کے درمیان فیصلے میں یہ طے ہوا کہ بڑی اولاد ہونے کے سبب سبرین اپنے والد کے ساتھ رہیں گی اور باقی چھوٹے بچے اپنی ماں کے ساتھ رہیں گے- سبرین اس حوالے سے یہ بتاتی ہیں کہ اپنے والدین کے جھگڑوں سے ان کی نفسیاتی حالت اس حد تک متاثر ہوئی کہ وہ اپنی زندگی میں شادی کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتی ہیں-

image


2: صنم بلوچ
مایہ ناز اداکارہ صنم بلوچ کا اپنے بچپن کے بارے میں کہنا ہے کہ وہ کسی بھی طرح اچھا نہیں تھا تیرہ سال کی عمر تک انہوں نے اپنے باپ کی شکل تک نہیں دیکھی تھی- تیرہ سال کی عمر میں جب انہوں نے پہلی بار اپنے باپ کو دیکھا تو وہ ان کو پہچان بھی نہ سکیں- اس کے بعد کامیاب ہونے کے بعد انہوں نے اپنے والد سے ملنا شروع کر دیا ان کے والد اب بہت بیمار رہنے لگے ہیں اور اپنے والد کی ادویات اور علاج کے تمام اخراجات اب صنم بلوچ ہی ادا کرتی ہیں-

image


3: ایمان علی
ایمان علی مشہور اداکار عابد علی کی بیٹی ہیں جن کی والدہ کے ساتھ ان کی شادی لو میرج تھی مگر 2006 میں ان کے والد نے اپنی ساتھی اداکارہ رابعہ نورین سے شادی کر لی تھی- جس پر ان کی والدہ نے احتجاج کیا تو ان کے والد نے ان کو طلاق دے کر تین بیٹیوں کے ساتھ ان کو تنہا چھوڑ دیا- جس نے نفسیاتی طور پر ایمان علی کو اتنا متاثر کیا کہ وہ نفسیاتی عارضے میں مبتلا ہو گئی تھیں جس بیماری نے ان کا ساتھ اب تک نہیں چھوڑا-

image


4: سونیا حسین
سونیا حسین نے اپنے ایک انٹرویو میں اپنی زندگی کے اس پہلو سے پردہ ہٹاتے ہوئے بتایا کہ ان کے والد نے اپنے قریبی عزیزوں کے کہنے پر ایک دوسری عورت سے بیٹے کی خواہش میں شادی کر لی تھی- جس کے سبب ان کی والدہ اتنی متاثر ہوئيں کہ وہ ہسٹیریا کی مریض ہو گئیں اور ان کو شدید نفسیاتی دباؤ کے دورے پڑنے لگے- اس وقت انتہائی کم عمری ہی میں گھر کی تمام ذمہ داریاں سونیا حسین کے کاندھوں پر آگئیں اور انہوں نے کم عمری ہی سے کمانا اور اپنے خاندان کا بوجھ اٹھانا شروع کر دیا ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اب انہوں نے اپنے والد کو معاف کر دیا ہے-

image


5: ثمینہ پیرزادہ
ثمینہ پیر زادہ نے اپنی زندگی کے حوالے سے بتایا کہ ان کی کم عمری ہی میں ان کے والدین میں علیحدگی ہو گئی تھی- وہ اپنی ماں کے ساتھ رہیں اور شوبز میں ان کے آنے کے پس منظر میں بھی ان کی ماں کا ہاتھ ہے- انہوں نے مزيد بتایا کہ انہوں نے جوان ہونے کے بعد اپنے والد سے اس بات کا سوال کیا کہ انہوں نے ان کی والدہ اور بچوں کو کیوں چھوڑا۔ ثمینہ پیرزادہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ والدین کو اپنے بچوں کے سامنے اپنی غلطیوں کا اعتراف کرنے کا حوصلہ ہونا چاہیے-

image


6: عروہ حسین اور ماورہ حسین
عروہ اور ماورہ کے والدین میں بھی علیحدگی ان کے بہت بچپن میں ہو گئی تھی اور ان کی پرورش اور تمام اخراجات کی ذمہ داری ان لوگوں نے اپنی ماں کی مدد سے کام کر کے ادا کی ۔ عروہ کا اس حوالے سے یہ بھی کہنا تھا کہ اس نے اپنی شادی کے موقع پر پہلی بار اپنے والد کو دیکھا تھا-

image


7: میشا شفیع
میشا شفیع کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے اور وہ مشہور اداکارہ صبا حمید کی بیٹی ہیں ان کے والدین کے درمیان بھی طلاق ان کے بہت بچپن میں ہو گئی تھی اور گزشتہ کچـھ دن قبل ان کے والد کا انتقال ہو گیا تھا تاہم ان کی پرورش ان کی والدہ صبا حمید ہی نے کی-

image
YOU MAY ALSO LIKE: