میں نارمل نہیں ہوں ، مجھے نارمل ہونا ہے۔۔۔پاکستانی سینئیر ماڈلز جن کی مائیں اداکارہ ہیں

image


پاکستانی شوبز انڈسٹری میں جو ماڈلز اسی اور نوے کی دہائی میں گزریں ان کی خوبصورتی اور گریس کے لوگ آج بھی قائل ہیں۔۔انہوں نے اپنے پروفیشن کو پیشن بنایا اور آنے والی ماڈلز کے لئے مثال بنیں۔۔۔شاید اس کی ایک بڑی وجہ یہ بھی تھی کہ ان کی اپنی والدہ کا تعلق انڈسٹری سے تھا اور وہ اس رکھ رکھاؤ سے واقف تھیں-

ایرج منظور
اداکارہ زینت یاسمین کی بیٹی ایرج منظور اپنے دور کی ٹاپ ماڈل اور انہوں نے اپنے کئیرئیر کے عروج پر ہی ماڈلنگ سے راہیں جدا کرلیں۔۔۔ایک انٹرویو میں ایرج نے بولا تھا کہ میں بہت اصول پسند تھی اور غلط پر بول اٹھتی تھی۔۔۔اس وقت ان باتوں کو سنا بھی جاتا تھا اور ان پر عمل بھی کیا جاتا تھا لیکن پھر مجھے احساس ہوا کہ یہ صحیح نہیں ہے۔۔۔کسی نے مجھے کہا کہ وہ کاش میرے جیسی ہوتیں اور میرا جواب تھا کہ میں نارمل نہیں ہوں اور مجھے تمہاری طرح نارمل ہونا ہے۔۔انہوں نے کہا کہ میں کبھی بوٹوکس نہیں کرواؤں گی کیونکہ مجھے اپنی عمر کے حساب سے آگے بڑھنا ہے۔۔۔آج کل وہ انڈسٹری سے بالکل غائب ہیں

image


مہرین راحیل
خوبصورت اور گریس فل مہرین راحیل بیٹی ہیں اداکارہ سیمی راحیل کی ۔۔۔ان کے وقار اور پر اثر شخصیت میں اپنی امی کی خاصی جھلک ہے۔۔۔اور ان کی باتوں میں بھی بہت سادگی ہے۔۔۔انہیں بچپن سے ہی ماڈلنگ اور شوبز میں آنے کا شوق تھا اوروہ خوابوں میں اکثر خود کو تنہا کسی ملک کا سفر کرتے دیکھتیں، کسی بڑے ہوٹل میں اکیلے آرام کرتے اور اس آزادی کو جب انہوں نے پایا تو یہ کافی خوش بھی ہوگئیں۔۔۔انہیں آنے والی ماڈل سے بس یہی کہنا ہوتا ہے کہ ایک دوسرے کی برائیوں سے بچیں اور کام پر دھیان دیں کیونکہ کام ہی عزت ہے۔۔۔

image


ایمان علی
ایمان علی ماڈل ہیں اور ان کے والد اور والدہ دونوں ہی اداکاری کے شعبے سے وابستہ ہیں۔۔۔والد کا تو حال ہی میں انتقال ہوگیا لیکن ایمان علی کی والدہ حمیرا علی نے اپنی بیٹیوں کا ہر قدم پر ساتھ دیا ہے اور ایمان علی نے کافی وقت اپنے گھر میں ایک ایسا ماحول دیکھا جہاں باپ کی کمی تھی۔۔۔وہ کافی بیمار بھی رہتی ہیں لیکن ان کی یہ بیماری ان کے کام کے آڑے نہیں آئی اور انہوں نے بہت دلجمعی سے کام کیا۔۔۔پچھلے سال ان کی شادی ہوئی اور اب وہ اپنی زندگی میں کافی خوش ہیں-

image
YOU MAY ALSO LIKE: