قاضی صاحب نام ہی بھول گئے ۔۔۔سجل علی اور احد میر کی شادی کے مزیدار لمحات

image


سجل علی اور احد رضا میر کی شادی پر صرف وہ دونوں اور ان کے فینز ہی نہیں بلکہ سلیبریٹیز بھی بہت خوش ہیں۔۔۔احد کو تو لوگ پیار کرتے ہی ہیں لیکن سجل علی سے سب کو غیر معمولی پیار ہے۔۔۔
ان کی شادی میں ہوئی کافی مزیدار باتیں جن کی وجہ سے یہ شادی ہوگئی مزید یادگار

پہلی مزیدار بات
اس شادی کے لئے ابو ظہبی کا وینیو چنا گیا کیونکہ دونوں کی اس شادی کو خاص بنانا بھی بہت ضروری تھاسجل علی سرخ جوڑے میں انتہائی حسین لگ رہی تھیں اور یہ شادی کسی خواب سے کم نہیں لگ رہی تھی۔۔۔جیسے کہانیوں میں سنتے ہیں کہ آخر میں شہزادہ اور شہزادی ایک ہوگئے اور ہنسی خوشی محل میں رہنے لگے۔۔۔ابو ظہبی کی تصاویر سے پہلے ہی اندازہ ہوگیا تھا کہ شادی کو destination wedding بنایا جائے گا۔۔۔

image


دوسری مزیدار بات
احد رضا میر کے نکاح کے وقت قاضی صاحب نے نکاح پڑھاتے ہوئے جب دوسری بار کہا احمد رضا میر ولد آصف رضا میر تو احد کے چہرے پر حیرت اور ہنسی امڈ کر آگئی۔۔۔محفل میں موجود لوگوں نے کہا کہ یہ دوسری بار ہوا ہے اور قاضی صاحب بھی جھجھک گئے کہ کہیں کوئی گڑ بڑ ہی تو نہیں ہوگئی۔۔۔اس بات کو درست کر لیا گیا لیکن احد رضا میر کا اپنے والد کی طرف دیکھ کر حیرت اور پریشانی کی ملی جلی کیفیت سے مسکرانا تقریب میں ہمیشہ کے لئے یادگار ہوگیا

image


تیسری مزیدار بات
جیسا کہ سب جانتے ہیں کہ سجل علی اپنی والدہ سے کتنی محبت کرتی تھیں اور اس وقت ان کی یادوں میں اس اہم دن پر صرف اور صرف ان کی ماں کا ہی عکس تھا۔۔۔تو انہوں نے اس دن کو اپنی امی کے نام ہی کردیا اور بالکل انہی کی طرح تیار ہوئیں اور جس انداز میں وہ دلہن بنی تھیں سجل علی نے بھی وہی انداز اپنایا۔۔۔ہیئر اسٹائل اور جیولری بھی تقریباً اسی انداز کی تھی اور یہ بات سب کو بہت پسند آئی-

image


چوتھی مزیدار بات
سجل علی کو دیگر شوبز فنکاروں نے جس محبت اور پیار سے دعائیں دیں وہ قابل ستائش تھا۔۔۔ان کی بہترین دوست زارا نور عباس نے اپنے اکاؤنٹ میں لکھا کہ ایک صدی ، تقریباً ایک صدی کا قصہ ہیں ہم دونوں۔۔۔ہم نے ایک ساتھ بہت کچھ دیکھا، خوشی، غم، موت۔۔۔ایک دوسرے کے ساتھ ہر مشکل ہر پریشانی میں ساتھ رہے ، اور آج تم اپنی زندگی کا ایک نیا سبق پڑھنے جا رہی ہو۔۔۔انہوں نے اپنی محبت کے اظہار کے ساتھ ساتھ یہ بھی لکھا کہ تمہیں بانٹنا زرا مشکل ہے اس لئے اپنے شوہر کو بتا دینا کہ میں ہمیشہ تمہاری زندگی میں سب سے پہلے ہوں۔۔۔دوسری طرف ڈاکٹر شائستہ لودھی نے بھی بہت محبت کے ساتھ سجل علی کو دعائیں دیتے ہوئے کہا کہ میں نے اس لڑکی کو زندگی کی جنگ لڑتے دیکھا ہے۔۔۔چھوٹی سی عمر میں ماں کا جانا اور آج جب اس کی شادی ہورہی ہے اپنی محبت سے تو میں جذباتی اور خوشی دونوں ہوں۔۔۔کیونکہ یہ اور احد صرف فینز کے پیارے نہیں بلکہ سلیبریٹیز کے بھی پسندیدہ ہیں-

image
YOU MAY ALSO LIKE: