مہندی کی رات ایسا پان کھلایا کہ میری حالت خراب ہوگئی۔۔۔جویریہ سعود کی زندگی کی کہانی

image


شوبز انڈسٹری میں بہت کم لوگ ایسے ہیں جو ہر فن مولا ہیں۔۔انہی میں سے ایک نام ہے جویریہ سعود کا۔۔۔ماڈلنگ کی دنیا سے قدم رکھا، پھر اداکاری، گائیکی، ہدایتکاری، پروڈکشن، میزبانی اور اب بزنس میں بھی اپنا نام بنایا۔۔۔جویریہ سعود نے اپنی کم عمری میں ہی گھر کی ذمہ داریوں میں ایک اہم کردار ادا اکرنا شروع کیا اور آج تک وہ اس کردار کو بھرپور انداز میں نبھا رہی ہیں۔۔۔لیکن جب بھی جویریہ سعود کی شادی کے حوالے سے بات ہوتی ہے تو وہ بہت کھل کر اپنے ساتھ ہونے والی ان زیادتیوں کے بارے میں بتاتی ہیں جو انڈسٹری میں ہی موجود کچھ خواتین نے کی۔۔۔

جویریہ بتاتی ہیں کہ انہوں نے اور سعود نے کافی عرصہ تک رشتہ پکا ہونے کی خبر کو سب سے چھپایا اور جب کارڈ بانٹے گئے تو لوگوں کو خبر ہوئی اس رشتے کی۔۔۔بس پھر کیا تھا۔۔۔سعود کی زندگی میں شامل بہت ساری اداکاراؤں نے جویریہ اور سعود کے گھر والوں کو ایک دوسرے سے باغی کرنا شروع کردیا، ایک سینئر اداکارہ جن کا نام لیتے ہوئے وہ وسیم بادامی کے شو میں بھی رک گئیں۔۔۔وہ ان کے گھر پہنچ گئیں اور سعود کی امی کو کہا کہ جویریہ تو دو بچوں کی ماں ہے۔۔۔ساتھ ہی جویریہ کی والدہ سے کہا کہ سعود ایک شادی شدہ آدمی ہے۔۔۔دونوں گھرانوں نے ان باتوں پر کان نا دھرے اور جب جویریہ کی شادی کے بعد وہی خاتون گھر ملنے کے لئے آئیں تو سعود کی امی نے انہیں ہاتھ پکڑ کر گھر سے نکال دیا۔۔۔پھر انہی خاتون نے جویریہ سعود کو پہلی بیٹی کی پیدائش پر یہ پیغام بھیجا کہ جو مرد اپنی بیویوں کے ساتھ باوفا نہیں ہوتے ﷲ انہیں ہی بیٹیاں دیتا ہے۔۔۔جویریہ کو اس بات سے بہت تکلیف ہوئی تھی اور انہوں نے سوچا کہ بات اگر بیٹی پر آئی تو وہ برداشت نہیں کریں گی۔۔۔وہ اس حوالے سے جو بھی اشارے دینا چاہتی ہیں وہ فلمسٹار ریما کی طرف جاتے ہیں۔۔۔لیکن دوسری طرف میرا کا کہنا ہے کہ سعود اپنی شادی سے پہلے ان کا رشتہ بھی دے چکے تھے اور ابھی بات آگے بڑھ ہی رہی تھی کہ جویریہ بیچ میں آگئیں۔۔۔لیکن اب ایسی کوئی بات نہیں-
 

image


جویریہ سعود کا کہنا ہے کہ ان کی مہندی کی رات ایک سینئر ٹی وی آرٹسٹ نے انہیں نقصان پہنچانے کی کوشش کی اور مہندی کی رات ان کے پاس آکر کہا کہ پان کھاؤ۔۔۔جب جویریہ نے پان کھایا تو ان کی حالت خراب ہونے لگی۔۔۔جویریہ کی دادی نے ان پر دم کرنا شروع کیا اور پانی پلایا تو انہیں الٹی آگئی اور وہ بیہوش ہوگئیں۔۔۔جب جویریہ کو ہوش آیا تو وہ ہسپتال میں تھیں اور شادی کے بعد انہیں پتہ چلا کہ انہیں زہر دینے کی کوشش کی گئی تھی-
 

image


جویریہ سعود نے نو سال محنت کرکے اپنے خوابوں کا گھر اپنی جنت بنایا اور اس گھر کو سجایا ہے۔۔جس میں وہ اپنی کل کائنات کے ساتھ رہتی ہیں یعنی اپنے شوہر اور دو بچوں کے ہمراہ۔۔جب جویریہ کی نئی نئی شادی ہوئی تھی تو ان کی چھوٹی بہن کو کینسر ہوگیا اور وہ شدید صدمے میں چلی گئیں لیکن پھر وہ مکمل طور پر صحت یاب ہوگئیں اور جویریہ اپنی زندگی کے اس مشکل دور کو کبھی نہیں بھول پاتیں۔۔۔
 

YOU MAY ALSO LIKE: