|
شوبز کے حسین جمیل چہروں کے پیچھے سب سے بڑا ہاتھ ان کے میک اپ آرٹسٹ کا
ہوتا ہے جو کہ ان اداکاروں کو اپنے میک اپ سے اتنا حسین بنا دیتے ہیں کہ
عام لوگ بھی ان جیسا بننے کی خواہش کر بیٹھتے ہیں- مگر ایسا ہمیشہ نہیں
ہوتا بعض اوقات یہی میک اپ آرٹسٹ ایسی بھیڑ چال کا شکار ہو جاتے ہیں کہ
اچھی بھلی صورت کو بھی بگاڑ دیتے ہیں- ایسے ہی کچھ ٹرینڈ جو ہمارے میک اپ
آرٹسٹ فالو کر رہے ہیں اور ہمارے اداکار بھی بلا سوچے سمجھے اپنا رہے ہیں-
ان کے بارے میں ہم آچ آپ کو بتائيں گے-
1: بال لمبے دکھانے کے لیے وگ کا استعمال
خوبصورت اور لمبے بال ہر مشرقی لڑکی کی جان ہوتے ہیں اس وجہ سے ڈراموں میں
جب کسی لڑکی کو مشرقی دکھانا ہوتا ہے تو اس کے بال لمبے دکھانے ضروری ہو
جاتے ہیں- اس کے لیے میک اپ آرٹسٹ وگ یا ایکسٹینشن کا استمعال کرتے ہیں جس
کے لیے ضروری ہوتا ہے کہ وہ آرٹسٹ کے بالوں سے ہم رنگ ہو اور اس کو اس طرح
جوڑا جائے کہ وہ بالوں کا ہی حصہ محسوس ہو- مگر اکثر اوقات میک اپ آرٹسٹ اس
کو اس بھونڈے انداز میں جوڑ لیتے ہیں کہ وہ علیحدہ ہی محسوس ہوتی ہے-
|
|
2: مردوں کے بالوں کے پف
مردوں کے ہئیر اسٹائل کو بنانے کے بعد اس پر میک اپ آرٹسٹ جیل اور
اسپرے کے ذریعے ان کو اتنا سخت اور پتھر بنا دیتے ہیں کہ ڈرامے میں حالات
کوئی بھی ہوں یہ پتھر کا پف اپنی جگہ سے ہلنے کو بھی تیار نہیں ہوتا ہے -
|
|
3: سخت جان میک اپ
پاکستانی میک آرٹسٹ کو یہ بھی کمال حاصل ہے کہ وہ جو میک اپ کرتے ہیں وہ
اتنا سخت جان ہوتا ہے جو کسی بھی صورت خراب نہیں ہوتا ہے- بھلے آرٹسٹ بارش
میں نہا کر آجائے اس کے باوجود اس کا میک اپ اسی چمک دمک کے ساتھ اس کے
چہرے کے ساتھ چپکا رہتا ہے- اس کے علاوہ رونا دھونا یہاں تک کہ مار کھانا
بھی اس میک اپ میں کسی طرح کی تبدیلی کا باعث نہیں بنتا ہے-
|
|
4: چند سفید بال اور ایک چشمہ
پاکستانی میک اپ آرٹسٹ کے نزدیک کسی بھی کردار کو بوڑھا یا ادھیڑ عمر
دکھانے کے لیے اس کے چہرے پر میک اپ کے ذریعے کسی قسم کی محنت کرنے سے بہتر
ہے کہ اس کے سیاہ بالوں کی چند لٹوں پر سفید رنگ لگا دیا جاۓ اور ایک پرانے
ڈیزائن کا چشمہ پہنا دیا جاۓ اداکار خود بخود بوڑھا لگنے لگے گا-
5: مضحکہ خیز وگ کا استعمال
پاکستانی میک اپ آرٹسٹ کو یہ بھی اعزاز حاصل ہے کہ وہ وگ کا استعمال اس طرح
کرتے ہیں کہ وہ وگ واضح طور پر علیحدہ سے ہی نظر آتی ہے- اور اس وگ کو اس
بری طرح سر پر رکھا جاتا ہے کہ لوگ اس کو دیکھ کر کبھی بھی وگ استعمال کرنے
سے توبہ کرنے لگتے ہیں-
|
|