|
کرونا نے جہاں دنیا میں اپنا خوف و ہراس پھیلا یا ہے وہیں پاکستانی شوبز
انڈسٹری میں بھی احتیاط اور خوف کی ملی جلی کیفیت کا ماحول ہے۔۔۔ایسے بہت
سارے ستارے ہیں جنہوں نے ماسک میں اپنی سیلفیز لگانا شروع کردی ہیں-
صبا قمر
صبا قمر آج کل استنبول میں ایک فلم کی آؤٹ ڈور شوٹ میں مصروف
ہیں۔۔۔ایسے میں کرونا کا خوف بھی اپنی جگہ قائم ہے۔۔۔جہاں آؤٹ ڈور شوٹ ہو
وہاں دس طرح کے لوگوں سے ملنا بھی ہوگا اسی لئے صبا قمر نے اپنی احتیاط کے
لئے ماسک پہنا اور ایک سیلفی بھی ڈالی۔۔۔جس میں وہ ماسک پہنے ہیں اور روتے
ہوئے آؤٹ ڈور شوٹ کی مجبوری کا بتارہی ہیں-
|
|
عدنان صدیقی
عدنان صدیقی کو پچھلے دنوں حرا مانی کا سینیٹائزر بھی چراتے دیکھا
گیا۔۔۔لیکن پچھلے دنوں دوران سفر جہاز میں انہوں نے N95 کا فیس ماسک لگایا
ہوا تھا اور ساتھ ہی اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ ہم انسان سب سے بڑی غلطی
خود پر توجہ نا دے کر کرتے ہیں۔۔۔حقیقت سے افواہوں کو نکال دیں لیکن یہ بھی
مانیں کہ کرونا وائرس سے ہمیں خطرہ ہے۔۔۔اس لئے خود اپنا خیال کریں۔۔۔ہاتھ
دھوئیں جب بھی موقع ملے اور ان لوگوں سے فاصلہ رکھیں جنہیں چھینکیں، کھانسی
ہے ۔۔۔اپنی آنکھوں اور ناک کو رگڑیں مت اور سب سے اہم کہ اپنے ساتھ ماسک
ضرور رکھیں-
|
|
عائشہ عمر
بلبلے کی خوبصورت اور ہم سب کی عائشہ عمر بھی کر رہی ہیں کافی
احتیاط۔۔۔انہوں نے پچھلے دنوں پی ایس ایل کے میچ کے دوران نا صرف ماسک پہنے
رکھا بلکہ دستانے بھی پہنے اور ویسے تو وہ ایک باکس میں بیٹھیں تھیں لیکن
ہر پندرہ منٹ بعد ہاتھ دھوتی تھیں اور آتے جاتے وقت بھی کسی چیز کو چھوتی
نہیں تھیں۔۔۔لیکن عائشہ کا کہنا ہے کہ اتنے سخت وائرس کے باوجود بھی لوگ
وہاں گلے بھی مل رہے تھے اور ماسک بھی نہیں پہنے تھے۔۔۔کوئی احتیاط نہیں
تھی۔۔۔آخر کیوں؟
|
|
حرا مانی
حرا مانی تو احتیاط کے سمندر میں پوری طرح ڈوب چکی ہیں اور نا صرف ماسک
پہنتی ہیں بلکہ کوشش کرتی ہیں کہ ہر وقت ہاتھ بھی دھوئیں اور سینیٹائزر
اپنے بیگ میں رکھیں تاکہ خطرات سے بچی رہیں-
|
|
فاطمہ آفندی اور کنور ارسلان
فاطمہ آفندی اور کنور ارسلان کیونکہ اکثر شوٹ پر ہی ہوتے ہیں اس لئے دونوں
نے ماسک کو زندگی کا ساتھی بنالیا ہے اور کوشش کرتے ہیں کہ اپنے بچوں کو
بھی اس کا عادی بنائیں ورنہ بچوں کو باہر نا ہی لائیں-
|
|