|
پاکستانی شوبز انڈسٹری میں ایسے کئی نام ہیں جو اپنے دل میں نا جانے نفرتوں
کا کتنا طوفان دبائے رکھتے ہیں۔۔۔جہاں کوئی بات ہوئی ان کی مرضی کے خلاف تو
منہ کھول کر ایسے ایسے جملے کہہ دیتے ہیں کہ دنیا دنگ رہ جاتی ہے
وینا ملک کی کڑوی باتیں
دنیا کی نفرتوں کا سامنا کھل کر کرنے والی وینا ملک کو تو اس بات کا خیال
ہونا چاہئے کہ نفرت بھرے جملوں کی کیا حیثیت ہوتی ہے کسی انسان کی زندگی
میں۔۔ناجانے انہیں ماہرہ خان سے کیا شکایت ہے کہ وہ ہر موقع پر ان کے خلاف
کوئی نا کوئی جملہ اچھال دیتی ہیں۔۔۔آٹھ مارچ کو عورت مارچ کے دوران ماہرہ
خان کے پلے کارڈ پر لکھے جملے ’’مجھے برتری نہیں برابری چاہئے‘‘ پر انہوں
نے کافی کھل کر تنقید کی۔۔۔ان کے کڑواہٹ سے بھرے پوسٹ کو بہت سارے لوگوں نے
ناپسند بھی کیا ۔۔۔انہوں نے لکھا ’’ یہ والی آنٹی بات بعد میں کرتی ہیں اور
ناچنا پہلے شروع کردیتی ہیں۔۔۔سر عام سگریٹ کا دھواں اڑاتی ہیں ادھ ننگی
گھومتی ہیں۔۔۔اس کی تھکی اداکاری پر لیجنڈری اداکار نے تنقید کیا کردی تو
انہیں پڑ ہی گئی تھی۔۔۔اور وہ بیچارہ اس کی لمبی زبان سے بچنے کے لئے چپ کر
گی
|
|
جویریہ سعود کی کڑوی باتیں
پاکستان کی ایک بہت ٹیلنٹڈ خاتون جویریہ سعود نے وسیم بادامی کے شو میں
کافی کھل کر سلیبریٹیز پر تنقید کی۔۔۔ان کی کڑواہٹ کو ان کے قہقہے بھی زائل
نا کرپائے۔۔۔جب انہیں مشورے دینے کے لئے مختلف سلیبریٹیز کی تصاویر دکھائی
گئیں تو انہوں نے سعدیہ امام کی تصویر پر کہا کہ اب کام بند کردیں۔۔۔جو کہا
ہے اس پر عمل کریں اور اپنے گھر والوں کی بات سنیں ۔۔۔مرد کی اگر ایک زبان
ہوتی ہے تو عورت کی بھی ایک زبان ہوتی ہے۔۔۔جویریہ سعود نے میرا کے لئے کہا
کہ اب انگریزی مت بولیں۔۔۔تو انگریزی تو جویریہ کے بس کی بھی نہیں۔۔۔تو پھر
تنقید کس بات کی۔۔
|
|
خلیل الرحمن قمر کی کڑوی باتیں
خلیل الرحمن قمر کے نظرئیے یا سوچ سے اختلاف ہو یا نا ہو لیکن ان کے کچھ
جملوں نے کافی دل دکھایا۔۔۔کڑواہٹ کا عنصر اگر لہجے میں آجائے تو اچھی بات
بھی سمجھ نہیں آتی۔۔۔انہوں نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بہت ساری
اداکاراؤں کو ایسے ایسے الفاظ کہے کہ وہ لکھے بھی نہیں جاسکتے۔۔۔نام تو
نہیں لیا لیکن باقاعدہ نشاندہی ضرور کردی۔۔۔ساتھ ہی انہوں نے عدنان ملک کو
خواجہ سرا بھی کہہ دیا۔۔۔ان کا کہنا تھا کہ میں پہلے بندے کو ڈرامہ میں
لینے سے پہلے دیکھ لیتا ہوں کہ وہ خواجہ سرا تو نہیں ۔۔۔اور ایک بار مجھ سے
غلطی ہوگئی۔۔۔عدنان ملک ان کے ڈرامے صدقے تمہارے میں انہی کا کردار نبھارہے
تھے اور یہ کڑواہٹ وہ اس کے علاوہ بھی عروہ، صبا حمید، محمود اسلم، سونیا
حسین پر نکال چکے ہیں۔۔۔ان کی کڑواہٹ سے وہ لوگ بھی ان کے خلاف ہوگئے جو
پہلے ان کی عزت کرتے تھے یا ان کے کام کو سراہتے تھے
|
|