دنیا کی 8 دلکش جھیلیں جن کو دیکھ کر آپ انہی میں کھو جائیں

پانی انسان کی بنیادی ضرورت ہے۔ قدرت نے پانی کے ذخائر گلیشئر، ندی، دریا، جھیل اور سمندر کی شکل میں محفوظ کردئے ہیں۔ اگر ہم بات کریں صرف جھیلوں کی تو اس وقت پوری دنیا میں 3 ملین سے زائد جھیلیں پائی جاتی ہیں جو کہ اپنی خوبصورتی کی وجہ سے قابل دید ہیں- ہم آج جن جھیلوں کا ذکر کررہے ہیں ان کا شمار دنیا کی سب سے دلکش جھیلوں میں ہوتا ہے۔

Moraine Lake, Canada
یہ حسین جھیل کینیڈا کے بینف نیشنل پارک میں واقع ہے۔ جھیل کے اردگرد موجود البرٹا کے بلند و بالا پہاڑ جھیل کے حسن میں چار چاند لگاتے نظر آتے ہیں۔ اس جھیل کے نظارے کے لئے دنیا بھر سے سیاحوں کی یہاں آمد ہوتی ہے۔

image


Dove Lake, Australia
اس جھیل کا نام ڈوو ہے اور یہ خوبصورت جھیل آسٹریلیا کے شہر تسمانیہ میں کریڈل کے پہاڑوں کے درمیان واقع ہے۔ اس جھیل کی لمبائی 3.7 میل ہے۔ اس جھیل کی خوبصورتی ہر کسی کو اپنی جانب متوجہ کرلیتی ہے-

image


Lake Windermere, England
انگلینڈ کی ونڈرمئیر جھیل ملک کی سب سے بڑی قدرتی جھیل ہے اور یہ ڈسٹرکٹ نیشنل پارک کے اندر واقع ہے۔ یہ دنیا کی سب سے پرانی جھیل بھی مانی جاتی ہے۔

image


Lake Wakatipu, New Zealand
نیوزی لینڈ ایک خوبصورت ملک ہے اور یہاں کے قدرتی مناظر لوگوں کی توجہ کو اپنی طرف کھینچتے ہیں۔ یہ نیوزی لینڈ کی تیسری بڑی جھیل اور اس کی خاصیت یہ ہے کہ اس میں موجود پانی کی سطح بلند ہوتی ہے تو پچیس منٹ بعد پانی کم بھی ہو جاتا ہے۔

image


Plitvice Lakes, Croatia
اگر آپ کروشیا میں واقع اس نیلے رنگ کی خوبصورت جھیل کا منظر دیکھ لیں تو آپ کی روح کو بہت سکون حاصل ہو۔ اس جھیل کے بہتے آبشار انتہائی دلکش مناظر پیش کرتے ہیں۔ پلٹؤائس نامی جھیل بوسنیا کے بارڈر کے ساتھ واقع ہے۔

image


Lake Titicaca, South America
ٹیٹیکاکا نامی دل کو چھو لینے والے مناظر رکھنے والی یہ جھیل پیرو اور بولیویا کے درمیان واقع ہے۔ یہ براعظم کی سب سے بڑی میٹھے پانی کی جھیل ہے۔ یہ جھیل 3810 میٹر کی بلندی پر واقع ہے۔

image


Lake Como, Italy
کومو جھیل کو دنیا کی مقبول ترین جھیلوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ اس جھیل کی گہرائی 1345 فٹ ہے ۔ کومو جھیل اٹلی کی تیسری بڑی جھیل ہے۔

image


Loch Lomond, Scotland
یہ جھیل اسکاٹ لینڈ کی سب سے بڑی جھیل ہے جو کہ گلاسکو میں واقع ہے۔ برف پوش پہاڑوں کے درمیان واقع لوچ لومونڈ نامی جھیل کے حیرت انگیز نظاروں سے ہر کوئی لطف اندوز ہوتا ہے۔

image
YOU MAY ALSO LIKE: