پاکستانی شوبز ستارے رات کے بجائے دن کے وقت کیوں شادی کرتے ہیں؟ جانیے

image


گزشتہ کچھ سالوں سے سوشل میڈیا کے سبب شو بز سے جڑے لوگ صرف ڈراموں کے ذریعے نہیں بلکہ ان کی عام زندگی بھی لوگوں کی زندگی میں شامل ہو گئی ہے- ان کا ہنسنا ،رونا منگنی شادی بچوں کی پیدائش اب صرف ان کی زندگیوں کا حصہ نہیں رہی بلکہ اب اس میں عام لوگ بھی ایک خاندان کی طرح شامل ہو گئے ہیں ۔ عام طور پر آج کل یہ دیکھا جا رہا ہے کہ شوبز سے جڑے لوگ اپنی شادی کے لیے رات کے بجائے دن کا انتخاب کرتے ہیں جو کہ عام طور پر پاکستان کے رواج سے کافی مختلف ہے کیوں کہ پاکستان میں بڑی بڑی تقریبات کا انعقاد تو رات ہی میں کیا جاتا ہے- اس حوالے سے ہم نے جب ریسرچ کیا تو ہمیں کچھ خاص باتیں پتہ چلیں جن کی بنا پر اداکار رات کے بجائے دن مین شادی کرنے کو ترجیح دیتے ہیں -

1: منفرد نظر آنا چاہتے ہیں
ہمارے شوبز کے جن اداکاروں نے دن میں شادی کی ان میں عروہ فرحان ، حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور ، اقرا عزیز اور یاسر حسین کے نام قابل ذکر ہیں ان تمام اداکاروں کی شادیاں دن میں ہوئی تھیں جو کہ دوسروں کے مقابلے میں منفرد نظر آنے کی ایک کوشش کہی جا سکتی ہے ۔ اور بند شادی ہال اور بھاری بھرکم لائثنگ کے بجائے سورج کی روشنی میں کھلی جگہ پر شادی کر کے ایا تازگی کا تاثر دیا جا سکتا ہے-

image


2: قدرتی روشنی میں بہترین فوٹو گرافی
فوٹو گرافر اس بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ جتنی بہترین روشنی سورج کی ہوتی ہے اور اس میں جو تصاویر لی جا سکتی ہیں ویسی روشن تصاویر مصنوعی روشنی میں نہیں لی جا سکتی ہے- اور شوبز کے لوگوں کا تو کام ہی تصاویر سے ہوتا ہےاس لیے وہ دن کے وقت میں شادی کا اہتمام کرتے ہیں تاکہ بہترین فوٹو گرافی ہو سکے-

image


3: وقت کی بچت
دن کے وقت کی شادی وقت کی بچت کا باعث ہو سکتی ہے اس سے ایک جانب تو مہمانوں کو یہ فائدہ ہوتا ہے کہ وہ کچھ دیر کے لیے شادی میں شرکت کر کے اپنے باقی کام کر سکیں- اور چونکہ شوبز سے لوگوں کی شوٹنگس رات دیر گئے تک چلتی ہیں اس وجہ سے دن کی شادی میں وہ باآسانی شرکت کر سکتے ہیں-

image


4: کھلی اور آزاد آب و ہوا میسر آتی ہے
دن کی شادی عام طور پر آؤٹ ڈور رکھی جاتی ہے کیوں کہ اس میں روشنی کے مسائل نہیں ہوتے ہیں اس وجہ سے اس کا اہتمام کھلی اور قدرتی خوبصورتی سے مزین جگہ پر کیا جاتا ہے- جس کے سبب دیکھنے والوں کو بھی تازگی کا احساس ہوتا ہے اور اداکاروں کو خوبصورت اور قدرتی مناظر کے ساتھ تصاویر بنوانے کا موقع مل جاتا ہے-

image


5: پیسوں کی بچت ہوتی ہے
دن کے وقت کی شادی کا ایک یہ پہلو بھی ہے کہ اس سے پیسے کی بچت ہوتی ہے لائٹنگ کا خرچہ بچتا ہے اور رات کی شادی کے م‍قابلے میں دن کی شادی میں کم اہتمام کیا جاتا ہے کیوں کہ اس کا دورانیہ مختصر ہوتا ہے اس لیۓ اس شادی کے اخراجات بھی کم ہوتے ہیں -

image
YOU MAY ALSO LIKE: