|
شادی کی دلہن کا خیال آتے ہی نگاہوں کے سامنے سے سرخ عروسی لباس گزر جاتا
ہے برصغیر پاک و ہند میں دلہن کے لباس کے طور پر سرخ رنگ کا انتخاب پہلی
بار کس نے اور کب کیا تھا- اس حوالے سے یقین سے تو کچھ بھی نہیں کہا جا
سکتا ہے مگر صدیوں سے یہ روایت اب تک زندہ ہے- شوبز سے جڑی اداکارائيں بھی
جب شادی کے خاص دن کے لیے اپنے لباس کا انتخاب کرنے لگتی ہیں تو ان کی
چوائس بھی سرخ جوڑا ہی ہوتا ہے- آج ہم آپ کو ایسی ہی کچھ اداکاراؤں کے بارے
میں بتائيں گے جنہوں نے سرخ جوڑے پہنے-
1: سجل علی
سجل علی کی شادی حال ہی میں احد رضا میر کے ساتھ انجام پائی ہے بڑے ستاروں
نے اس شادی کے لیے ابو ظہبی کا انتخاب کیا- جہاں دونوں اداکاروں کے قریبی
عزیزوں نے شرکت کی سجل علی جن کی شادی کا ان کے چاہنے والے بے صبری سے
انتظار کر رہے تھے- انہوں نے اپنی شادی کے موقع پر اپنی والدہ کے عروسی
جوڑے کے رنگ اور ڈیزائن کا جوڑا پہنا اور ان کا جوڑا بہت بھاری بھرکم نہ
تھا تاہم قدیم اور جدید کے امتزاج سے اس نے سجل علی کے جوڑے کی شان کو بڑھا
دیا تھا-
|
|
2: اقرا عزيز
اقرا عزیز کی شادی ان کے ساتھی اداکار یاسر حسین کے ساتھ ہوئی- ان کا سرخ
عروسی جوڑا مشہور فیشن ڈیزائنر نومی انصاری کا ڈیزائن کردہ تھا- ان کا سرخ
لباس گھاگھرا چولی کے انداز کا تھا جس کے اوپر ہم رنگ بھاری کام کیا گیا
تھا- لہنگا اور اس سے جڑا بلاوز اقرا کے متناسب جسم پر بہت جچ رہا تھا اور
اقرا کو ایک خوبصورت دلہن کے روپ میں حسین ترین بنا رہا تھا-
|
|
3: ثانیہ شمشاد
ثانیہ شمشاد نے بھی اپنی شادی کے لیے ایک بھاری سرخ جوڑے کا انتخاب کیا جس
کے اوپر سنہری تلے کا بھاری کام موجود تھا اس کے ساتھ دوپٹے پر بھاری دپکے
کا کام اس کو حسین تر بنا رہا تھا-
|
|
4: عائزہ خان
عائزہ خان کی شادی ان کے ساتھی اداکار دانش تیمور کے ساتھ ہوئی ۔ عائزہ خان
کی خوش لباسی ہمیشہ ہی سے بہت مشہور ہے اسی لیے انہوں نے اپنی زندگی کے اس
اہم موقع پر بھی سرخ رنگ کے خوبصورت شیڈ کا انتخاب کیا- جس کے اوپر سنہری
تاروں سے خوبصورت کام کیا گیا تھا اور عائزہ خان کو ایک دلہن کے روپ میں
حسین تر بنا رہا تھا-
|
|