زندگی کیا ہے؟

کیا زندگی صرف پیسے کمانے کا نام ہے؟کیا زندگی دنیا میں صرف اپنے مفاد کے لیۓ دوسروں کو نقصان پہنچانے کا نام ہے؟

اللہ نے انسان کو دنیا میں اشرف المخلوقات بنا کر بھیجا ہے حضرت علیؓ فرماتے ہیں کہ انسان اگر عقل کو دبا لے تو جانور ہے اوراگر عقل کو استعمال کر ےتو فرشتہ بن سکتا ہے۔

مگر سوچنے کی بات یہ ہے کہ آج کل انسان جو کام کر رہا ہے وہ جانور سے بھی بدتر ہے۔اپنے مفاد کے لیے دوسروں کا نقصان کرنا،اپنے کچھ نفع کے لیے کسی کی جان سے کھیل جانا راتوں رات امیر بننے کے چکر میں کسی کی حق تلفی کرنااور ہر جاٸز ونا جا ٸز ذراٸع سے اپنی خواہشات کا حصول کرنا کیا یہ زندگی ہے ؟کیا اسی سب کو ہم زندگی کا نام دیتے ہیں تو ہم غلط ہیں کیونکہ زندگی تو اللہ کے بتا ۓ طریقے پر گزارنے کا نام ہے۔

اللہ نے انسان کو اس لیے پیدا کیا ہے کہ اس کی عبادت کی جاۓ اور اس کی پیدا کی ہو ٸی مخلوق کے کام آیا جاۓ ۔اس کی مخلوق کے ساتھ اچھا سلوک کیا جاۓ۔

میں قارٸین کی نظر اپنا اک ذاتی واقعہ بیا ن کروں گا کہ اک بار میں نے اپنے والد صاحب سے پوچھا کہ جنت کیا ہے اور دوزخ کتنی تکلیف دہ جگہ ہے؟

تو انہو ں نے کہا کہ جنت بھی ہم نے اپنے ساتھ لے کر جا نی ہے اور دوزخ بھی ہم نے اسی دنیا سے بنا کے لے کر جا نی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ جو اخلاق ہم نے یہاں سے لے کر جا نا ہے وہی جنت کے درخت ہیں۔اور دوزخ کا ایندھن اللہ کی نا فرمانیاں ہیں وہ بھی ہم نے دنیا سے ہی لے کر جا نی ہیں۔

بہر حال یہ ان کے سمجھانے کا طریقہ ہو سکتا ہے اور حقیقت بھی یہی ہے کیونکہ انسان جو فصل بوتا ہے وہ ہی کا ٹتا ہے۔

الغرض دنیا وآخرت میں کامیا بی اللہ کے بتا ۓ ہوۓ اصولوں سے ہی ممکن ہے۔مو لا نا رومی فر ماتےہیں
زندگی آمد براۓبندگی
زندگی بے بندگی شرمندگی

ABDULLAH Butt
About the Author: ABDULLAH Butt Read More Articles by ABDULLAH Butt: 10 Articles with 7459 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.