|
خوف ایک ایسا جذبہ ہے جو اگر کسی انسان میں پیدا ہوجائے تو پھر اس کی شخصیت
میں کہیں نا کہیں کوئی کمی چھوڑ ہی دیتا ہے۔۔۔ایسے کئی شوبز ستارے ہیں جن
کے اندر کوئی نا کوئی خوف چھپا ہے اور وقتاً فوقتاً اس کا سامنا انہیں کرنا
پڑ ہی جاتا ہے-
سرمد کھوسٹ
اداکار اور ہدایتکار سرمد کھوسٹ ایک بہت تعلیم یافتہ اور بہت ہی قابل انسان
ہیں جنہوں نے بہت کامیاب پراجیکٹس اس انڈسٹری کو دیئے اور ابھی بھی ان کا
کام انہیں سب میں ممتاز کرتا ہے۔۔۔سرمد کھوسٹ کا کہنا ہے کہ وہ بچپن میں
بہت زیادہ شرارتی تھے ۔۔۔اتنے شرارتی کہ انہیں کسی بات کا خیال نہیں ہوتا
تھا۔۔۔ایک دن بچوں نے انہیں چیلنج کیا کسی اونچی جگہ سے چھلانگ لگانے کے
لئے اور انہوں نے فوراً اس چیلنج کو قبول کرلیا۔۔۔نتیجہ یہ نکلا کہ ان کا
سر جالیوں سے ٹکرایا اور ایک نشان ہمیشہ کے لئے ان کے ماتھے سے جڑ گیا۔۔۔وہ
دن تھا کہ سرمد کو اونچائی سے خوف آنے لگا۔۔۔وہ عموماً اس خوف کو جھٹک دیتے
ہیں لیکن کہیں نا کہیں یہ خوف ابھی بھی ان میں زندہ ہے-
|
|
فیصل قریشی
فیصل قریشی ایک بہت ہی کامیاب اداکار اور میزبان ہیں۔۔۔عموماً مارننگ شو
کرنے والے میزبان خود کو ہر طرح سے بھرپور اور کامیاب ظاہر کرتے ہیں لیکن
فیصل قریشی نے اکثر اپنے خوف کا اظہار مختلف شوز میں کیا اور بتایا کہ وہ
جہاز میں بیٹھنے سے ہمیشہ خوفزدہ رہتے ہیں۔۔۔حالانکہ ان کی زندگی میں سفر
بہت شامل ہے لیکن ہر بار جہاز میں بیٹھ کر ان کی حالت خراب ہونے لگتی
ہے۔۔۔ان کے دوست تو اس بات پر اکثر ان کا مذاق بھی بناتے ہیں اور جیسے ہی
جہاز اڑتا ہے تو وہ انہیں ڈرانا شروع کردیتے ہیں-
|
|
محسن عباس حیدر
آج سے کافی عرصہ پہلے محسن عباس حیدر نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ
انہیں بلیوں سے کافی ڈر لگتا ہے اور انہیں بلیاں رکھنا پسند نہیں۔۔۔وہ جب
کراچی آئے تھے تب بھی وہ ایک ایسی جگہ رہتے تھے جہاں ان بلیوں اور کتوں کا
سامنا انہیں کرنا پڑجاتا تھا لیکن وہ انہیں پسند نہیں
|
|
عالیہ بھٹ
بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کی زندگی کا سب سے بڑا خوف ہے اندھیرا۔۔۔یوں تو
اکثر انہیں شوٹنگ کے سلسلے میں ملک سے اور گھر سے دور جانا پڑتا ہے اور
ایسے صورت میں وہ تنہا اگر کمرے میں ہوں تو کھڑکیاں اور لائٹس کھول کر ہی
سوتی ہیں۔۔۔کیونکہ انہیں انھیرا نہیں پسند
|
|
کترینہ کیف
کترینہ کیف کے خوف کا سن کر تو اچھے اچھے لوگ دانتوں تلے انگلیاں دبا
لیں۔۔۔انہیں ٹماٹر سے خوف آتا ہے اور وہ اس کا نام بھی سننا پسند نہیں
کرتیں۔۔۔انہوں نے کئی کیچپ کے اشتہار صرف اس لئے ٹھکرا دئیے کہ اس میں
ٹماٹر شامل ہے-
|
|
شاہ رخ خان
بھارتی کنگ خان کو سب سے زیادہ خوف گھوڑوں سے آتا ہے اور یہ خوف اتنا زیادہ
ہے کہ وہ کوئی ایسی فلم ہی نہیں کرتے جس میں گھوڑے کا داخلہ ہو۔۔۔
|
|