|
شوبز ستارے اکثر شادی کے فیصلوں میں ہوتے ہیں کافی جذباتی۔۔۔جذبات میں کبھی
کبھار فیصلے غلط بھی ہوجاتے ہیں اور کبھی تیر لگتا ہے نشانے پر۔۔۔ایسے کئی
سلیبریٹیز ہیں جنہوں نے اپنے بہترین دوستوں سے شادی کا فیصلہ کیا اور آج وہ
انتہائی خوش و خرم ہیں-
نادیہ افگن
سنو چندا کا بہترین کردار نادیہ افگن عام لوگوں سے ذرا مختلف ہیں۔۔۔اپنے
گھر کی بڑی بیٹی ہونے کے باوجود ان کے گھر میں ماحول ہی نہیں تھا چھوٹے اور
بڑے کے فرق کا۔۔۔ان کے گھر میں دوستوں کی طرح زندگی گزرتی تھی۔۔ایسی صورت
میں ان کی دوستی ہوئی جوڈی سے۔۔۔دونوں نے دو سال تک ایک دوسرے کو ہر طرح سے
آگے بڑھایا۔۔۔دوستی کا یہ عالم تھا کہ نادیہ کا زیادہ تر وقت انہی کے ساتھ
ہوتا تھا، نادیہ اپنے کیرئیر، اپنی زندگی کو لے کر اکثر پریشان بھی ہوجاتی
تھیں ، ایسی صورت میں جوڈی وہ انسان تھا جس نے نادیہ کو راستے بتائے اس سب
سے نکلنے کے ۔۔۔اور ایک دن دونوں نے یہ فیصلہ کیا کہ وہ شادی کرلیتے
ہیں۔۔۔نادیہ کا اپنے والد کو بتانا بالکل مشکل نہیں ہوا لیکن جوڈی کے
والدین کافی مذہبی تھے اور ان سے بات کرنا مشکل تھا۔۔۔اس لئے دونوں نے شادی
کی اور پھر جوڈی نے کافی عرصے بعد اپنے گھر میں بتایا نادیہ سے شادی
کا۔۔۔جو بعد میں قبول بھی کرلی گئی۔۔۔برا تو لگا لیکن وقت کے ساتھ اب نادیہ
اپنے سسرال کی پسندیدہ شخصیت میں سے ایک ہیں-
|
|
مرینہ خان
مرینہ خان نے جب اپنے دوست سے شادی کا فیصلہ کیا تو ان کے والدین کو کافی
زیادہ اعتراض ہوا۔۔۔خاص طور پر ان کی امی تو اس بات کے سخت خلاف تھیں۔۔۔یہ
ایک ایسا فیصلہ تھا جس کے لئے مرینہ خان کو اپنا گھر چھوڑنا پڑا۔۔۔ابو نے
تھوڑا بہت ساتھ دیا لیکن امی کے ڈر سے وہ بھی پیچھے ہی رہتے تھے۔۔۔دونوں کی
شادی کے کافی عرصہ بعد تک مرینہ خان کی امی نے اس رشتہ کو نہیں مانا۔۔۔لیکن
دو دوستوں نے اپنی زندگی کا سب سے بڑا فیصلہ لے لیا تھا۔۔۔اور جب مرینہ کی
والدہ کو کینسر ہوا تو مرینہ خٓان نے واپس اس گھر جانا شروع کیا اور فاصلے
سمٹتے چلے گئے۔۔۔
|
|
ثانیہ سعید
ثانیہ سعید شوبز کے ان ستاروں میں آتی ہیں جن کی شخصیت کافی نرم مزاج اور
پیاری لگتی ہے لیکن یہ حقیقت نہیں ہے۔۔۔ثانیہ کو غصہ بہت جلدی آتا ہے اور
ان کا غصہ اتنا خطرناک ہوتا ہے کہ ان کے ہاتھوں میں پسینہ آنا شروع ہوجاتا
ہے۔۔۔لیکن ثانیہ سعید نے جب شادی کا فیصلہ کیا تو اس شخص کو چنا جو ان کے
ساتھ کافی عرصے سے تھیٹر میں بھی تھا اور ان کا بہترین دوست تھا۔۔۔شفاعت
بھی ثانیہ کے مزاج کو اچھی طرح جانتے تھے۔۔۔دونوں کے والدین کو اس رشتے پر
اعتراض نہیں ہوا۔۔۔کیونکہ یہ صرف دوستی نہیں تھی دونوں گھرانے بھی آپس میں
ایک دوسرے کو جانتے تھے۔۔۔ثانیہ اور شفاعت ایک دوسرے کے ابھی تک بہترین
دوست ہیں-
|
|
یاسر اور اقراء
یاسر حسین اور اقراء عزیز شادی سے کافی عرصہ پہلے ہی ایک دوسرے کے بہترین
دوست بن گئے تھے۔۔۔یاسر جب تھیٹر کرتے تھے اور ان کا ڈرامہ آنگن ٹیڑھا چل
رہا تھا تو اقراء روزانہ تھیٹر میں کیمرہ لے کر جاتیں اور تصاویر
بناتیں۔۔۔دونوں کی محبت، دوستی کے کافی عرصہ بعد بڑھی۔۔۔اقراء عزیز نے بھی
اپنی دوستی کو بہت بہترین انداز میں اپنایا۔۔۔عمروں کا فرق ضرور ہے لیکن
دوست ہونے کے ساتھ ساتھ اب یہ ایک بہترین جوڑی بھی ہے-
|
|