|
شوبز کی دنیا کی رونق اور چمک اتنی دل آویز اور پرکشش ہوتی ہے کہ اس سے دور
رہنا مشکل محسوس ہوتا ہے- اور اگر گھر کا کوئی فرد اس شعبے میں کامیابی اور
شہرتیں سمیٹ رہا ہو تو بافی افراد کا بھی خود بخود دل چاہنے لگتا ہے کہ وہ
بھی شہرت اور کامیابیوں کے مزے لوٹیں اس حوالے سے ہم آپ کو شوبز اسٹارز کے
ایسے بھائيوں کے بارے میں بتائيں گے جن کی اسمارٹنس دیکھ کر محسوس ہو رہا
ہے کہ جلد ہی وہ پردہ اسکرین کی رونق بن جائيں گے-
1: عبداللہ جاوید
عبداللہ جاوید مشہور اداکارہ ثنا جاوید کے بھائی ہیں ۔ ثنا جاوید نے اپنی
سالگرہ کے موقعے پر اپنے بھائی کے ساتھ جب اپنی تصویر شئير کی تو اس نے
دیکھنے والوں کو بہت متاثر کیا- اور اس کے بعد ان کے کچھ فوٹو شوٹ بھی عوام
میں بہت سراہے گئے- اس حوالے سے اب اس بات کا انتظار ہے کہ عبداللہ کو شوبز
پر کب بریک ملتا ہے اور وہ اپنی اسمارٹنس کے ساتھ ساتھ اپنی صلاحیتوں سے
لوگوں کو دیوانہ بناتے ہیں-
|
|
2: عدنان رضا میر
آصف رضا میر کے خاندان کے چشم و چراغ احد رضا میر تو اپنی کامیابیوں کے
جھنڈے گاڑ چکے ہیں اور اب باری ہے عدنان رضا میر کی جو کہ ان کے خاندان کے
سب سے چھوٹے چشم و چراغ ہیں ۔ عدنان اکثر اپنے بھائی اور بھابھی کے ساتھ
اپنی تصاویر شئیر کرتے رہتے ہیں اب انتظار اس وقت کا ہے کہ کب میر فیملی
اپنے اس چشم و چراغ کو بریک کرتی ہے اور اس کو پردہ اسکرین کی رونق بناتی
ہے-
|
|
3: دانیال ظفر
دانیال ظفر مشہور اداکار ، گلوکار اور کمپوزر علی ظفر کے بھائی ہیں ان کو
پردہ اسکرین پر پہلی بار مومنہ کے مقابل گاتے ہوئے دیکھا گیا اس کے بعد
مختلف اشتہارات میں بھی نظر آئے- مگر اب تک کسی ڈرامے کا فلم کا حصہ نہیں
بن سکے ہیں جبکہ ان کی اسمارٹنس اس بات کا تقاضا کرتی ہے کہ ان کو جلد ہی
کسی ڈرامے یا فلم میں آنا چاہیے- اب دیکھنا یہ ہے کہ ان کے بھائی کی نظر کب
ان پر تھمتی ہے اور وہ طیفا ان ٹربل کی طرح اپنے بھائی کے لیے بھی کوئی فلم
بناتے ہیں-
|
|
4: حیدر مستحسن
حیدر گلوکارہ مومنہ مستحسن کے بھائی ہیں پیشے کے اعتبار سے ایک موسیقار ہیں-
مومنہ کے ساتھ ان کی تصاویر جب سوشل میڈیا کی زینت بنیں تو نہ صرف وہ
تصاویر وائرل ہوئیں بلکہ حیدر لوگوں کی توجہ کا بھی مرکز بنے اور لوگوں نے
ان کو کافی پسند کیا- امید یہ کی جا رہی ہے کہ آنے والے وقت میں حیدر کسی
نہ کسی پروجیکٹ کا حصہ بنیں گے-
|
|
5: منوچہر منور
منوچہر منور شہریار منور کے چھوٹے بھائی ہیں اور اپنے بھائی کے تقریباً ہم
شکل ہونے کے ساتھ ساتھ بہت تخلیقی صلاحیتوں کے حامل بھی ہیں- ان کے حوالے
سے بھی امید کی جا رہی ہے کہ وہ جلد ہی اسکرین پر نظر آئيں گے کیوں کہ اب
شہریار منور نے اپنی پروڈکشن کمپنی بنانے کا بھی اعلان کر دیا ہے -
|
|