کیا آپ جانتے ہیں کہ کنزہ خان کسی پاکستانی اداکارہ کا اصل نام ہے؟--- شوبز سے جڑے لوگوں کے اصل نام جانیں

image


شوبز میں آنے کے لیے لوگ اپنی زندگی کی بہت ساری چیزوں کی قربانی دیتے ہیں کیوں کہ اس شعبے میں کامیابی کا مطلب عزت ، دولت اور شہرت کا تخت و تاج ہوتا ہے- کچھ لوگ اپنے آرام و سکون کی قربانی دیتے ہیں تو کچھ لوگ اپنی پسندیدہ کھانے کی چیزیں صرف اس لیے چھوڑ دیتے ہیں کہ وہ سپر فٹ نظر آئيں- مگر اس کے ساتھ ساتھ کچھ سیلیبریٹیز ایسے بھی ہیں جنہوں نے اپنے ناموں تک کی قربانی دے دی یعنی اس نام سے جس سے لوگ ان کو بچپن سے پکارتے آئے تھے شوبز میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے انہوں نے اپنا نام تک چھوڑ دیا اور نیا نام اختیار کر لیا- اور ان کو شہرت اسی نئے نام سے ملی یہاں تک کہ اب ان کو ان کے پرانے نام سے نہ کوئی جانتا ہے اور نہ ہی کوئی پہچانتا ہے-

1: میرا
اداکارہ میرا کے اصل نام کے بارے میں بہت کم لوگوں کو پتہ ہوگا زیادہ تر لوگوں کے خیال میں ان کا نام میرا ہی ہے مگر ان کا اصل نام ارتضیٰ رباب ہے-

image


2: عائزہ خان
عائزہ خان جن کو لوگ میرے پاس تم ہو کے بعد س مہوش کے نام سے زیادہ جاننے لگے ہیں درحقیقت ان کا اصل نام کنزہ خان ہے-

image


3: صبا قمر
صبا قمر کا نام ان کی شخصیت کی طرح پرکشش ہے مگر ان کے والدین نے ان کے لیے یہ نام متخب نہیں کیا تھا- ان کا اصل نام صباحت قمر زماں تھا مگر شوبز میں چونکہ اتنا بڑا نام پسند نہیں کیا جاتا ہے اس وجہ سے انہوں نے صباحت کو صبا کے نام میں تبدیل کر دیا ہے تاکہ کامیابی حاصل کر سکیں-

image


4: نور
اداکارہ نور نے فلم انڈسٹری میں جگہ بنانے کے لیے اپنے نام سونیا مغل کو تبدیل کر کے نور رکھ لیا تھا کیوں کہ اس دور میں اداکاراؤں کے نام مختصر رکھے جا رہے تھے-

image


5: وینا ملک
متنازعہ اور مشہور ماڈل اور اداکارہ کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے مگر بہت کم لوگوں کو یہ پتہ ہو گا کہ ان کا اصل نام وینا ملک نہیں بلکہ زاہدہ ملک ہے-

image


6: ریما خان
ریما خان جنہوں نے فلم انڈسٹری میں بہت نام پیدا کیا ہے ان کی وجہ شہرت جہاں ایک ان کی خوبصورت شخصیت ہے تو اس کے ساتھ ساتھ ان کی کامیابی میں ان کے خوبصورت نام کا بھی ہاتھ ہے جو کہ ان کا فلمی نام ہے اور ان کا اصل نام ثمینہ خان ہے-

image


7: شان شاہد
شان شاہد کا شمار ان کامیاب مردوں میں ہوتا ہے جنہوں نے انڈسٹری میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے اپنے نام کو تبدیل کیا- ان کا اصل نام جو ان کے والدین نے رکھا تھا ارمغان شاہد تھا مگر اس بڑے نام کو فلموں میں کامیابی حاصل کرنے کے لیۓ انہوں نے اپنا نام شان رکھ لیا تھا-

image


8: نبیل
ڈرامہ بلبلے کے لیڈ ایکٹر اور پروڈیوسر جن کو سب لوگ نبیل کے نام سے جانتے ہیں سننے والوں کے لیے یہ بات بہت حیرت کا باعث ہو گی کہ ان کا اصل نام نبیل نہیں ہے بلکہ ندیم ظفر ہے- مگر شوبز میں ندیم نام کے لوگوں کی پہلے سے موجودگی کے سبب اپنی علیحدہ شناخت بنانے کے لیے انہوں نے اپنا نام نبیل رکھ لیا-

image
YOU MAY ALSO LIKE: