میرے ابو ٹیکسی چلاتے تھے۔۔۔فیروز خان کی زندگی سے جڑے سچ

image
 
اداکار فیروز خان آج کل موضوع گفتگو ہیں۔۔۔اپنے ڈرامے خانی کی مقبولیت کے بعد انہوں نے خود کو اے کلاس اداکاروں کی فہرست میں سب سے آگے کردیا تھا لیکن پھر اچانک ان کی زندگی نے ایک نیا موڑ لیا اور انہوں نے کچھ عرصہ پہلے یہ اعلان کردیا کہ اب وہ شوبز کے لئے کام نہیں کریں گے اور اگر کیا تو اس میں صرف تبلیغ کا عنصر ہی شامل ہوگا-
 
پچھلے دنوں جب وہ وسیم بادامی کے شو میں آئے تو انہوں نے پہلی بار اپنی زندگی کے ان رازوں سے پردہ اٹھایا جو کوئی نہیں جانتا
 
۔ فیروز خان کے والد ایک ٹیکسی ڈرائیور تھے اور وہ انتہائی مڈل کلاس گھرانے سے تعلق رکھتے تھے
 
۔ فیروز خان جس اسکول میں پہلے پڑھتے تھے وہاں کی فیس زیادہ ہونے کی وجہ سے انہیں ایک سستے اسکول میں ڈلوا دیا گیا
 
۔ فیروز کو بچپن سے ہی یہ لگن تھی کہ جس طرح میں کلاس میں ہمیشہ فرسٹ آتا تھا زندگی میں بھی ایک دن سب سے آگے نکل جاؤں گا
 
۔ فیروز اپنے گھر میں سولہ سال کے فرق سے پیدا ہوئے
 
image
 
۔ وہ جب چھوٹے تھے تو بھینگے تھے اور ان کی دونوں آنکھیں آپس میں ملی ہوئی تھیں
 
۔ فیروز خان کی والدہ نے دعا مانگی تھی عبداﷲ شاہ غازی کے مزار پر جاکر اور اپنے بیٹے کو کندھے پر بٹھا کر مزار کی سیڑھیاں چڑھتی تھیں
 
۔ فیروز بچپن سے ہی کافی موٹے تھے اور اس وجہ سے ان کا مذاق بھی بنایا جاتا تھا
 
۔ اپنے موٹاپے کے دور میں انہیں ایک لڑکی پسند آئی اور انہوں نے اسے پرپوز کیا تو لڑکی نے گلاس کا پانی پھینک دیا فیروز کے چہرے پر
 
۔ فیروزخان کافی عرصہ سے اپنی زندگی کا مقصد تلاش کر رہے تھے اور پھر کچھ یوں ہوا کہ وہ حج پر چلے گئے جہاں اتفاق سے سارے کام ہوئے۔۔۔
 
۔ فیروز کا حج پر جانے کے لئے سب سے لاسٹ ویزا اور سب سے لاسٹ ٹکٹ تھی اور یہ بڑا خاص بلاوا تھا
 
image
 
۔ وہیں جاکر ان کی ملاقات عاطف اسلم اور حمزہ عباسی سے بھی ہوئی جو اتفاق سے اس حج کا حصہ تھے
 
۔ فیروز اس سے پہلے جب وسیم بادامی کے شو میں آئے تھے تو بھی وسیم نے ان سے سوال کیا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ آپ بہت جلد اس فیلڈ سے کنارہ کشی اختیار کرلیں گے اور اس وقت انہوں نے کہا تھا کہ ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا
 
۔ فیروز خان اپنے کپڑوں کے بزنس پر بھی کام کررہے ہیں اور شوبز اب ان کی روزی روٹی نہیں ہوگی
 
۔ وہ چاہتے ہیں کہ ان کی بہنیں بھی انہی کی راہ پر چل نکلیں اور انہیں بھی ہدایت ملے
YOU MAY ALSO LIKE: