آپ کب اور کس کے ساتھ شادی کر رہے ہیں؟ پاکستان شوبز کے وہ ستارے جن سے یہ سوال بار بار پوچھا جاتا ہے

image


شوبز کی دنیا میں جب انسان کامیابی کی منزلیں طے کر لیتا ہے تو اس کے پاس عزت ، دولت اور شہرت سب کچھ ہوتا ہے جو کہ کسی بھی کامیاب انسان کا خواب ہوتا ہے- اس کے بعد کمی ہوتی ہے تو صرف ایک جیون ساتھی کی جس کی موجودگی سے زندگی حسین سے حسین تر ہو جائے۔ مگر ہمارے شوبز کے کچھ ایسے کامیاب لوگ اب بھی ہیں جنہوں نے شوبز میں تو کامیابیوں کے جھنڈے گاڑ دیے ہیں مگر حقیقی زںدگی میں تنہا ہیں اور ان کے ساتھ ان کی کامیابیوں کے اس سفر کا جیون ساتھی اب تک موجود نہیں ہے- اسی وجہ سے ان سے ہر انٹرویو میں یہ سوال لازمی پوچھا جاتا ہے کہ وہ اپنی اس تنہائی کے سفر کا کب تک خاتمہ کر رہے ہیں ایسے ہی کچھ سیلیبریٹیز کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائيں گے-

1: عمران عباس
عمران عباس عمر کی چھتیس بہاریں دیکھ چکے ہیں مسحور کن شخصیت اور خوبصورت آنکھوں والے اسمارٹ اور ڈيشنگ عمران عباس کا شمار ایشیا کے حسین ترین مردوں میں ہوتا ہے ۔ پاکستانی ڈراموں سے شہرت پانے والے عمران عباس بالی وڈ کی فلموں میں بھی کام کر چکے ہیں اور ان کی شہرت پاکستان کی سرحدوں سے باہر تک جا پہنچی ہے- مگر خانگی زندگی کے حوالے سے اب تک تنہا ہیں گزشتہ سال بھی انہوں نے عندیہ دیا تھا کہ وہ جلد شادی کر لیں گے مگر ان کے چاہنے والوں کا انتظار اب تک ختم نہیں ہو سکا ہے-

image


2: نور حسن
نور حسن جو کہ بحیثیت ماڈل ، اداکار اور ٹک ٹاک اسٹار اپنی کامیابیوں کے سفر کو تیزی سے طے کررہے ہیں اور اس وقت ان کی عمر بتیس سال ہے- مگر اب تک وہ تنہا ہی نظر آرہے ہیں اور ان کی زندگی میں ان کے جیون ساتھی کی جگہ خالی ہے-

image


3: عدیل حسین
عدیل حسین کے بارے میں سب کو جان کر بہت حیرت ہو گی کہ ان کی عمر چالیس سال ہے مگر اپنے جسامت کے ساتھ وہ کسی بھی طرح چالیس سال کے نہیں لگتے ہیں- انہوں نے اب تک اپنی شادی کے حوالے سے کوئي فیصلہ نہیں کیا ہے اور نہ ہی ارادہ ظاہر کیا ہے-

image


4: عدنان ملک
عدنان ملک جن کو ڈرامے صدقے تمھارے میں شادی کے لیے بہت کوششیں کرتے دیکھا گیا ہے- حقیقی زندگی میں شادی کے نام سے اتنا ہی دور بھاگتے نظر آتے ہیں- چونتیس سالہ عدنان ملک کا ابھی یہ کہنا ہے کہ ان کو اپنے کیرئير بنانے کے لیے ابھی سخت محنت کی ضرورت ہے اس وجہ سے وہ ابھی شادی کے بارے میں سوچنے کو بھی تیار نہیں ہیں-

image


5: عثمان خالد بٹ
عثمان خالد بٹ کے بارے میں کہا جا سکتا ہے کہ بتیس سال کی عمر تک پہنچنے کے بعد ان کی عمر بڑھنے کے بجائے ان کو روز بروز مزید اسمارٹ اور خوبصورت بناتی جا رہی ہے- ڈراموں ۔فلموں ہر ہر جگہ کامیابی کے جھنڈے گاڑتے ہوئے نظر آرہے ہیں- کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ ان کے اور مایا علی کے درمیان کی دوستی کسی نہ کسی رشتے میں تبدیل ہو جائے گی مگر ایسا ہو نہ سکا اسی سبب اب تک صرف اور صرف کام کرتے نظر آتے ہیں اور شادی کے سوال سے بھی کتراتے ہیں-

image


6: شہریار منور
شہریار منور جنہوں نے گزشتہ کچھ سالوں میں کامیابیوں کا سفر بہت تیزی سے طے کیا- ان کی منگنی ان کی خاندان والوں کی پسند سے ڈاکٹر ہالہ کے ساتھ ہوئی تھی مگر انہوں نے اس منگنی کو نہ صرف توڑ دیا بلکہ ان کے حوالے سے یہ بھی خبریں گردش کر رہی ہیں کہ انہوں نے مایا علی کو جیون ساتھی کے طور پر منتخب کر لیا ہے- مگر اس حوالے سے اب تک کسی بھی قسم کی تصدیق یا تردید نہیں آئی ہے اور ان کا شمار بھی شو بز انڈسٹری کے ہینڈسم کنواروں میں ہوتا ہے-

image


7: بلال اشرف
بلال اشرف جن کو دیکھ کر کسی یونانی دیوتا کا خیال آتا ہے اپنی خوبصورتی اور اسمارٹنس کے سبب لاکھوں کنواری لڑکیوں کی دلوں کی دھڑکن ہیں- مگر انتالیس سال کی عمر کو پہنچنے کے باوجود ان کے دل کی دھڑکن کو کوئی بھی بے ربط کرنے میں ناکام رہا ہے اور ان کا شادی کا کوئی ارادہ نظر نہیں آرہا ہے-

image


8: علی رحمان خان
رنگین آنکھوں اور سنہرے بالوں والے علی رحمان خان نے اس انڈسٹری میں بہت کم وقت میں ایک بڑا نام پیدا کر لیا ہے- پختون پس منظر سے تعلق رکھنےکے باوجود جہاں کم عمری ہی میں شادی کا رواج ہوتا ہے علی رحمان خان اب تک کنوارے ہیں اور ان کی پوری توجہ ان کے کام پر ہے انہوں نے اب تک شادی کا فیصلہ نہیں کیا ہے-

image


9: عمیر جسوال
عمیر جسوال معروف گلوکار اور موسیقار ہیں مگر ان کو دیکھ کر کسی ڈراموں اور فلموں کے ہیرو کا خیال آتا ہے- عمر کی تیس بہاریں دیکھ چکے ہیں ان کے حوالے سے گزشتہ کچھ دنوں سے یہ افواہیں بھی گرم ہیں کہ وہ اداکارہ ثنا جاوید کے ساتھ شادی کر رہے ہیں مگر اس کی پر زور تردید دونوں جانب سے آچکی ہے اور ہنوز ان کی شادی کا فیصلہ ہونا باقی ہے-

image


10: گوہر رشید
باصلاحیت اداکار گوہر رشید جن کی شناخت ان کی بہترین اداکاری ہے چونتیس سالگرہیں منا چکے ہیں مگر اب بھی ان کے جیون ساتھی کی جگہ خالی ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE: