میں اب خود کو مکمل تصور کرتی ہوں۔۔۔ سر کو ڈھانپتی شوبز کی خواتین

image


شوبز انڈسٹری میں گزشتہ چند سالوں میں ایسی کئی تبدیلیاں آئیں ہیں جو بیک وقت حیران کن اور خوش آئند ہیں۔۔۔ایسی کئی خواتین ہیں جنہوں نے اپنے سر کو ڈھانپا اور کچھ اسے نبھا پائیں اور کچھ راستے سے ہی واپس چلی گئیں-

عروج ناصر
ماڈل اور اداکارہ عروج ناصر ایک دور میں کامیاب ڈراموں کی ضمانت سمجھی جاتی تھیں۔۔۔ان کے معصوم چہرے کو لوگوں نے ڈرامہ ’’دراڑ‘‘ اور’’ لنڈا بازار ‘‘میں کافی پسند کیا۔۔۔پھر انہوں نے اسی دوران اداکار نعمان مسعود سے پہلی شادی کی جو چل نا پائی اور عروج ناصر نے اس کے بعد ایک اور شادی کی جس سے ان کی بیٹی آیت فاطمہ ہیں۔۔۔ایک دن اچانک عروج نے شوبز انڈسٹری کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا اور اپنے سر کو ڈھانپنا شروع کردیا۔۔۔پھر وہ اسلامی شوز کی میزبانی کرتی نظر آئیں۔۔۔آج ان کا حجاب کا برانڈ ’’حجابیز‘‘ اپنے عروج پر ہے اور ساتھ ہی وہ دین کی تبلیغ کو اپنا اولین مقصد جانتی ہیں۔۔۔اپنے سر کو ڈھانپنے کے فیصلے پر وہ آج بھی قائم ہیں-

image


وینا ملک
وینا ملک پر دور آتے ہیں۔۔۔کبھی وہ اپنے آپ کو بالکل ہی مغربی طرز کے حوالے کردیتی ہیں اور کبھی وہ اچانک خود کو ایک خاص لبادے میں قید کردیتی ہیں۔۔۔لوگ انہیں مولانا طارق جمیل سے ملاقات کے بعد سر ڈھانپنے کی وجہ سے پھر سے پسند کرنے لگے تو انہوں نے خود ہی کچھ عرصے بعد اس طرز عمل کی نفی کردی۔۔وہ اب پھر سے پرانی وینا ملک کے انداز سے جی رہی ہیں

image


نور
فلمسٹار نور نے خود کو شوبز کی دنیا سے بالکل ہی الگ کردیا ہے۔۔۔اپنی چوتھی شادی کے بعد بھی نور ہم ٹی وی کے مورننگ شو کی کچھ عرصہ میزبانی کرتی رہیں۔۔۔لیکن پھر ان سے علیحدگی کے بعد وہ ایک بار پھر دلبرداشتہ ہوگئیں۔۔۔نور کو اکثر اپنی بیٹی کی فکر رہتی تھی کہ اس کے زہن پر ان سب باتوں کے کیا اثرات ہوں گے۔۔۔پھر نور اپنے متعلق جھوٹی افواہیں سن کر بھی تنگ آگئیں۔۔۔انہوں نے ﷲ سے مدد مانگی اور انہیں ہدایت مل ہی گئی۔۔۔نور نا صرف سر کو ڈھانپنتی ہیں بلکہ کچھ عرصہ قبل انہوں نے یو ٹیوب کے ذریعے تبلیغ کا کام بھی شروع کیا۔۔۔

image


مسرت مصباح
ڈپلیکس کی کرتا دھرتا مسرت مصباح ایک بہت ہی گریس فل خاتون ہیں۔۔۔ایک دور تھا جب وہ جدت کی قائل تھیں اور سر پر دوپٹہ نہیں لیتی تھیں۔۔۔لیکن پھر وقت کے ساتھ ساتھ انہوں نے خود کو ایک خاص قسم کے لبادے کا حصہ بنایا۔۔۔سادہ شلوار قمیض اور انتہائی سلیقہ سے سر پر سجا دوپٹہ۔۔۔یہ ان کی شخصیت میں چار چاند لگا دیتے ہیں-

image


دعا ملک
سابقہ مارننگ شو کی میزبان دعا ملک جو کہ ہمائمہ ملک اور فیروز خان کی بہن بھی ہیں۔۔۔چند روز پہلے یہ اعلان کر چکی تھیں کہ اب فیروز کے بعد ان کی باری ہے خود کو ہدایت کے راستے پر چلانے کی۔۔۔حال ہی میں انہوں نے اپنی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جس کے ساتھ انہوں نے قرآنی آیت بھی شیئر کی۔۔۔اس تصویر میں انہوں نے سر کو ڈھانپا ہے اور حجاب کی تلقین کی ہے اور کہا کہ یہ آسان نہیں تھا۔۔۔ان کی اس پوسٹ کے بعد ان کی بہن ہمائمہ نے انہیں بہت مبارکباد دی اور کہا کہ حجاب مبارک ہو-

image
YOU MAY ALSO LIKE: