|
پاکستانی میڈیا انڈسٹری ہو یا کرکٹ کا میدان ۔۔۔ یہاں اس بات کو کافی اہمیت
دی جاتی ہے کہ آپ انگریزی بولیں لیکن اگر آپ کی قابلیت اس سب سے اوپر ہے تو
کسی کی مجال نہیں کہ آپ کی اردو کو مذاق کا نشانہ بنائے۔۔۔لیکن اکثر کچھ
ایسی غلطیاں ہوجاتی ہیں جو سوشل میڈیا پر امر ہوجاتی ہیں۔۔۔اور کچھ ستارے
ایسے ہیں جو کچھ بھی ہوجائے اپنی اردو کا ساتھ نہیں چھوڑتے
عمر اکمل
پاکستانی کرکٹر عمر اکمل سے اکثر کوئی نا کوئی ایسی غلطی ہوجاتی ہے جسے پھر
بھلے ہی ٹوئٹر یا سوشل میڈیا سے غائب کردیں لیکن لوگ اسے ہمیشہ کے لئے اپنے
پاس قید کرلیتے ہیں۔۔۔کچھ عرصہ پہلے عمر اکمل نے ایک ٹوئٹ کی جس میں وہ
کرکٹر عبد الرزاق کے ساتھ جہاز میں تھے اور انہوں نے ٹائٹل لکھا تھا mother
from another brother ۔۔۔ان کی اس غلطی پر اتنے مذاق بنے کہ اب لوگ اصلی
جملہ بھول گئے ہیں اور کئی طرح کے جملے ان سے منسوب کر رہے ہیں۔۔۔مذاق کا
یہ عالم ہے کہ اب کرکٹڑز اور سوشل میڈیا کے لوگ بھی اس میں شامل ہوچکے ہیں-
|
|
فیصل قریشی
فیصل قریشی کی انگریزی بہت زیادہ اچھی نہیں لیکن وہ پھر بھی بات کو سنبھال
سکتے ہیں اور بات بھی کر سکتے ہیں لیکن وہ اپنے شو میں ایسا کرتے نہیں
تھے۔۔۔وہ اردو بولنے کو ہی اپنی پہچان اور ضرورت مانتے تھے۔۔۔ان کے شو میں
ایک سیگمینٹ ایسا ہوتا تھا جس میں وہ اردو کے الفاظ کے بارے میں سولات کرتے
تھے اور اس دوران انگریزی بولنا منع ہوتا تھا۔۔۔بہت سارے لوگوں نے ان کی اس
کوشش کو نا صرف پسند کیا بلکہ کافی لوگوں نے کاپی بھی کیا-
|
|
محسن عباس حیدر
محسن عباس حیدر کو انگریزی کی نسبت اردو پر زیادہ عبور حاصل ہے اور وہ اکثر
اپنی شاعری، اپنے انٹرویوز اور اپنے اسٹیٹس سے یہ بتادیتے ہیں کہ انہیں
اردو میں ہی زیادہ کمال حاصل ہے اور انگریزی سے ان کا کوئی واسطہ
نہیں۔۔محسن عباس حیدر نے ایک جگہ بتایا بھی کہ وہ ضیاء محی الدین کو بہت
پسند کرتے ہیں اور ضیاء صاحب اردو کو اپنی زندگی میں سب سے زیادہ شامل
رکھتے تھے-
|
|
ریما خان
یہ ایک حقیقت ہے کہ اداکارہ ریما خان بھی اسی انڈسٹری سے تعلق رکھتی ہیں
جہاں انگریزی تو دور بات کرنی بھی نہیں آتی تھی۔۔۔لالی وڈ کے اس دور کی
اداکارہ جب اردو اور پنجابی میں ہی ایک دوسرے کو مخاطب کرتے تھے۔۔۔ریما نے
اس دور میں خود کو گروم کیا اور انگریزی پر کمانڈ حاصل کی۔۔۔لیکن یہ بھی سچ
ہے کہ انہوں نے اپنے انداز، اپنی اردو کو بالکل بدلنے نا دیا-
|
|