بچہ بھی ہوگیا ابھی تو شادی کو ایک سال بھی نہیں ہوا۔۔۔شوبز خواتین جن کے گھر خوشیاں فوراً آگئیں

image


شوبز انڈسٹری میں ایسے کئی ستارے ہیں جن کی شادی کی خبر ابھی پرانی نہیں ہوتی اور خبر آجاتی ہے کہ ان کے گھر ننھے مہمان کی آمد ہوگئی۔۔۔خوشیوں کی جلدی آمد ہی اسی طرح نظروں میں آتی ہے جیسے دیر سے آنا۔۔۔اس لئے اس معاملے میں خوشنصیب کچھ نام ایسے ہیں جن کی شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کرہی رہی تھیں اور شادی کی پہلی سالگرہ کا انتظار تھا کہ پتہ چلا اب تو بچے کی خوشیاں منانے کا وقت ہے

حرا مانی
حرا کی شادی ۲۰۰۸ میں ہوئی اور مانی کی اس بڑی خوشی کو منائے ابھی نو ماہ بھی نہیں گزرے تھے کہ مانی نے اپنے بچے کے ساتھ سوشل میڈٰیا پر تصویر ڈالی۔۔۔یہ تصویر دیکھ کر کافی لوگ حیرت میں چلے گئے اور کچھ لوگوں نے کافی باتیں بھی بنائیں۔۔۔ان باتوں کا حرا نے کچھ عرصہ بعد جواب دیا جب وہ خود میڈیا اسٹار بن گئیں اور انہوں نے کہا کہ شادی کے پہلے ہفتے ہی مجھے پتہ چلاکہ میں ماں بننے والی ہوں۔۔۔مانی کی شادی کی تاریخ سوشل میڈیا پر بہت ساری جگہوں پر میسر نہیں اور صرف سال ۲۰۰۸ دستیاب ہے۔۔۔اور اسی سال وہ شادی کے بندھن میں بھی بندھے اور باپ کے منسب پر بھی فائض ہوگئے۔۔۔انیس برس کی حرا بیوی بھی بنیں اور اسی سال ماں بھی-

image


ایمن خان
ایمن خان کی شادی بہت عرصے لوگوں کی زبان پر عام رہی۔۔۔کیونکہ اس کے فنکشنز کی تعداد بہت زیادہ تھی۔۔۔اکیس نومبر ۲۰۱۸ کو یہ شادی ہوئی اور دس ماہ بعد ہی ایمن کی زندگی میں امل کا اضافہ ہوگیا۔۔۔ایک سال سے بھی پہلے انہوں نیز ندگی کی سب سے بڑی خوشی کو دیکھا اور پھر اس کے ساتھ ہی گھر میں وقت گزارنے کا فیصلہ کیا۔۔۔وہ اکثر تقریبات میں شریک ضرور ہوتی ہیں لیکن ان کے لئے سب سے پہلے امل ہے جسے وہ بھرپور طریقے سے انجوائے کر رہی ہیں

image


رابعہ انعم
جیونیوز کی اینکر اور رمضان ٹرانسمیشن کی میزبان رابعہ انعم کی شادی بھی فروری ۲۱۰۸ میں ہوئی اور شادی کے دس ماہ مکمل ہونے سے پہلے ہی وہ بھی ماں بننے کے ایک بہت اہم فرض سے سبکدوش ہوئیں۔۔۔ان کی زندگی میں رنگ بھرنے شامل ہوئیں ان کی ننھی سی پری۔۔۔جنہوں نے انہیں شادی کی پہلی سالگرہ سے پہلے ہی زندگی کا ایک بہت بڑا تحفہ دیا ۔۔رابعہ بیٹی کی تصاویر کو سوشل میڈیا پر ظاہر کرنے سے کتراتی ہیں۔۔۔ان کا ماننا ہے کہ یہ ان کی بیٹی کی پرائیوسی ہے جس کا وہ احترام کرتی ہیں

image
YOU MAY ALSO LIKE: