نماز میں شفاء ہے

کُلّْ نَفسٍ ذَائقۃ المَوتِ:ہر جاندارکو موت کا ذائقہ چکھنا ہے
بے شک اﷲ رب العزت نے ہر جاندار کے لئے موت کا وقت اور جگہ متعین کردی ہے موت ایسی حقیقت ہے جس کاانکارکسی صورت ممکن نہیں،مرشِدسرکارعظیم روحانی پیشواسیدعرفان احمدشاہ المعروف نانگامست کافرمان ہے کہ اﷲ تعالیٰ اوررسول اﷲ ﷺ کے سواکسی سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں نمازقائم کریں نمازمیں روحانی وجسمانی شفاء ہے اﷲ تعالیٰ کافرمان ہے کہ حلال اورطیب کھائیں،کوروناوائرس ان قوموں پراﷲ تعالیٰ کاعذاب ہے جومسلمانوں پرمظالم ڈھاتے ہیں جنہوں نے کروڑوں بے گناہ مسلمانوں کوسخت قید میں ڈال رکھاہے،اہل ایمان کوروناسے پریشان نہ ہوں فقط اپنے اعمال کودرست کریں،ہمارا ایمان ہے کہ جومشکل جوآزمائش اﷲ تعالیٰ کے قریب کردے عبادت گزاربنادے سجدے کرنے پرمائل کردے توبہ کی طرف لے جائے وہ کسی نعمت سے کم نہیں ہوتی آج دنیاکی سپرپاورزکا کوروناوائرس کے سامنے بے بس ہوجانا راقم جیسے کئی لوگوں کااﷲ تعالیٰ پرایمان مزیدمضبوط کرنے کاباعث ہے الحمدﷲ ہم اپنے مالک وخالق کے بے حدشکرگزارہیں کہ ہمیں توبہ کی توفیق نصیب ہوئی توبہ اس لیے نہیں کہ ہم کوروناسے خوف زدہ ہیں موت سے بچناچاہتے ہیں بلکہ توبہ اس لیے کہ اﷲ ہمیں ایسے لوگوں میں شامل نہ فرماجوتیرے عذاب کے مستحق ٹھہرے ہماری خطاوں سے درگزرفرمااورہمیں ان لوگوں میں شامل فرماجن پرتیرافضل ہے اوروہ تیرے سامنے عاجزی سے سرجھکاتے ہیں جوتیرے حبیب ﷺ کے گستاخ نہیں اورتیری مخلوق کی بھلائی کیلئے کوشش کرتے رہتے ہیں پیارے اﷲ ہم بے حدشکرگزار اس لیے بھی ہیں کہ ہم پر ہمارے گناہوں کے سبب سخت گرفت کی بجائے پشیمانی اورتوبہ کاموقع عطافرمایاشکراس لیے کہ ہمیں تیری طرف رجوع کرنے کی توفیق عطاہوئی’’شکر‘‘ایساعظیم عمل ہے جو مشکل میں کیاجائے تومشکل کے حل کے ساتھ مزیدآسانیاں پیداکرنے کاباعث ہے آسانیوں میں اپنے رب رحمٰن کا شکراداکیاجائے تواﷲ رب العزت کے خاص کرم وفضل کے دروازے کھول دیتاہے یادرکھیں کہ شکرفقط قول یعنی زبانی اقرارکانام نہیں بلکہ شکرقول وفعل یعنی زبانی اقرارکے ساتھ عاجزی وانکساری کے ساتھ اپنے خالق ومالک کی بارگاہ میں سرجھکاکرپیارے آقا ﷺکی پاک آل کے ادب واحترام اورخدمت،والدین کی مکمل فرمابرداری اور خدمت آپ کی امت اورپھرتمام مخلوقات کیلئے خیرکی دعاوطلب اپنے گناہوں غفلتوں پرشرمندگی اورمعافی کی طلب کے ساتھ اپنے مالک کے فیصلوں پربغیرکسی دلیل کے باخوشی سرتسلیم خم کرنے سے اداہوتاہے اﷲ کے مقبول بندوں کی یہ صفت یکساں ہے کہ جس قدرروحانی بلندی حاصل کرتے جاتے ہیں اسی حساب سے اپنے اﷲ کی بارہ گامیں عاجزی اور انکساری کے ساتھ اور زیادہ شکرگزارہوتے جاتے ہیں آسانی کے دنوں میں اپنے رب تعالیٰ کی ناشکری کرنے والے کبھی بلندمقام حاصل نہیں کرپاتے،شکرکیاہے؟اپنے رب کی رضامیں راضی ہوجانااپنے مالک کی عطاکردہ زندگی اوردیگرنعمتوں کواﷲ تعالیٰ کا احسان تسلیم کرنااورکشادہ دلی کے ساتھ اﷲ تعالیٰ کے عطاکردہ رزق میں سے حقداروں میں تقسیم کرتے رہناشکوے شکایت سے گریزکرنا اﷲ تعالیٰ اوررسول اﷲ ﷺکی خوشنودی کوتمام خوشیوں اورخوشحالیوں پرترجیح دینااوردیتے ہی رہناشکرکی عملی علامات ہیں۔انسان کیلئے کائنات کی سب سے بڑی آزمائش خرابی صحت ہے اوروبائی امراض عذاب الٰہی کی شکل ہیں جیساکہ آج دنیاکوکورونانامی عذاب کاسامناہے ہم اوپر ذکرکرچکے ہیں کہ جومشکل،آزمائش اﷲ تعالیٰ کی یاددلادے یااضافہ کردے،توبہ کرنے پرمائل کردے،سجدوں اوعاجزی میں اضافے کاباعث بنے وہ کسی نعمت سے کم نہیں اوروہ مشکل ہی نہیں بلکہ ایسی آسانی اورخوشحالی بھی عذاب ہے جو اپنے خالق مالک کی یادسے غافل کردے،سجدوں کی توفیق منسوخ کرنے کاسبب بنے،گناہوں پرشرمندگی اورتوبہ کے دروازے بندکردے کوروناوائرس کے پھیلاؤں میں تیزی کے بعد ہم دیکھ رہے ہیں کہ مسجدوں میں باجماعت نمازپرپابندیاں عائدکردی گئی ہیں،حرم شریف خالی کروالیاگیاہے،اکثریت خوف کے عالم میں تنہائی اختیارکرچکی ہے جبکہ ایسے لوگوں سے بھی سامناہورہاہے جن کااﷲ تعالیٰ پرایمان اورمضبوط ہوگیاہے،بے شک موت توبرحق ہے،موت سے بچناممکن نہیں توبھاگناکیسا؟ہم صاف دیکھ رہے ہیں کہ اپنے آپ کوسپرپاورکہنے والوں سمیت دنیاکے کسی ملک کے پاس کوروناوائرس کی روک تھام کیلئے کوئی انتظام نہیں فقط ہیلتھ ایمرجنسی لگاکروائرس کومزیدپھیلنے سے روکنے کیلئے احتیاطی تدابیراپنانے کی ہدایات دی جارہی یعنی اﷲ تعالیٰ کے عذاب کے سامنے سب بے بس ہیں دنیابھرکی طرح وطن عزیزمیں بھی صحت ایمرجنسی نافذکردی گئی ہے جبکہ یہ واضع ہوچکاہے کہ پاکستان کے اندرکوروناوائرس کی تشخیص ایسے افرادمیں ہوئی ہے جوابھی ابھی بیرون ملک سے سفرکرکے وطن لوٹے تھے جن میں زیادہ ہمسایہ ملک ایران سے آئے تھے،منگل کی رات وزیراعظم عمران خان نے کوروناوائرس کے متعلق قوم سے اہم خطاب کیا دیکھنایہ ہے کہ خطاب میں اہم کیااورکس کیلئے رہا؟وزیراعظم عمران خان نے نجانے کس سے خطاب کیاپاکستانی قوم سے خطاب کرتے تویقینی طورپرمثبت باتیں کرتے جبکہ انہوں نے کہاکہ کوروناپھیلے گااورمزیدپھیلے گامصنوعی مہنگائی میں مزیداضافے کاخدشہ ہے اور ذمہ داروں کے ساتھ ماضی کی ہی طرح بہت سختی سے پیش آنے کاکہایہ توعوام دیکھ چکے ہیں کہ گزشتہ دنوں آٹے اورچینی بحران کے ذمہ داروں کوکس قدرسخت سزائیں دی جاچکی ہیں یوں لگتاہے جیسے جناب وزیراعظم نے میرے پاکستانیوں کہہ کربات کسی اورسے ہی کی ہو،میرے پاکستانیوں سمجھنے کی بات یہ ہے کہ جناب وزیراعظم کے خدشہ مبارک کے مطابق کوروناتوپھیلے گاساتھ مصنوعی مہنگائی بھی بڑے گی دوسری جانب فرانس کی حکومت نے بجلی گیس کے بل اورگھرکے کرائے معاف کرکے لوگوں کیلئے آسانی پیداکرنے کی کوشش کی ہے سب سے اہم بات یہ ہے کہ اب ہمیں کرناکیاہے؟کرنایہ ہے کہ نمازقائم کرنی ہے اپنے رب تعالیٰ کی بارگاہ سے معافی طلب کرنی ہے اﷲ تعالیٰ کے نیک بندوں کی صحبت اختیارکرنی ہے جانے انجانے میں سرزدہوجانے والے گناہوں سے توبہ کرنی ہے سجدوں میں مزید عاجزی وانکساری اختیارکرنی ہے حلال کمائی سے حلال اورپاکیزہ رزق کھانے کی کوشش کرنی ہے جن کی حق تلفی کربیٹھے ہوں ان کاحق واپس کرکے معافی مانگنی ہے آزمائش اورمشکل کی گھڑی میں اپنے رب تعالیٰ کابہت شکرگزارہوناہے کوروناہی نہیں بلکہ ہرقسم کی بیماری اورآزمائش سے پناہ مانگنی ہے اورپھرکوروناوائرس سے بچاؤکیلئے تمام احتیاطی تدابیراختیارکرنی ہیں اورآخری بات یہ ہے کہ اپنے اﷲ رب العزت کی پاک ذات پرمکمل بھروسہ رکھناہے کہ جب تک وہ نہ چاہے ہم بیمارنہیں ہوسکتے بیمارہوجائیں توشفاء صرف اﷲ تعالیٰ ہی دیتاہے ،دعاگواورپرُامیدرہیں کہ خانہ کعبہ کاطواف جلدبحال ہواوردنیابھرمیں جہاں بھی مساجدپرپابندیاں عائد ہیں جلد ختم کی جائیں تاکہ اﷲ تعالی کی خوشنودی حاصل ہو،آخرمیں ہمیں اپنے رب تعالیٰ کی طرف لوٹ جاناہے
 

Imtiaz Ali Shakir
About the Author: Imtiaz Ali Shakir Read More Articles by Imtiaz Ali Shakir: 630 Articles with 564849 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.