یوتھ سینٹ آف پاکستان کا پنجاب اسمبلی کا وزٹ اور ڈپٹی سپیکر کی باتیں

28اپریل2011ء کو یوتھ سینٹ آف پاکستان کے ایک وفد نے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی رانا مشہود احمد خان سے ملاقات کی ،اوتھ سینٹ آف پاکستان نوجوانوں کی ایک ایسی تنظیم ہے جو نوجوان نسل میں سیاسی شعور اور تعلیم کی آگاہی کے علاوہ ویلفیئر کا کام بھی کر رہی ہے اس نشست میں رانا مشہود احمد خان نے نوجوان نسل کے جذبے کو سراہا اور پنجاب گورنمنٹ سے ہر ممکنہ مدد کرنے کی یقین دہانی کرائی اس کے علاوہ انہوں نے نوجوان نسل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ہمیشہ نوجوان نسل سے یہ شکوہ رہا ہے کہ وہ تحریک پاکستان کے بارے میں بہت کم جانتے ہیں انہیں اسلامک ہیروز کا تو علم نہیں لیکن انڈیا کے ہیروز کے نام بھی ازبر ہیں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک نظریاتی ملک ہے اور ےہ ایک نظریے کے تحت بنایا گیا تھا موجودہ حالات اور مہنگائی کے طوفان پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا40فیصد بجٹ صرف آرمی پر خرچ ہو رہا ہے ہم بھی چاہتے ہیں کہ ہماری فوج کو مضبوط ہونا چاہئے لیکن ایسی آرمی نہیں چاہئے جو ڈرون کو ہی نہ گرا سکے ریمنڈ ڈیوس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈپٹی سپیکر کا کہنا تھا کہ وہ پنجاب حکومت ہی تھی جس نے ایک امریکی کو سلاخوں کے پیچھے بند رکھا پھر ایسی کیا بات ہوئی کہ پاسپورٹ تو پنجاب حکومت کے پاس تھا اور ریمنڈ اس ملک سے باہر جاچکا تھا جس عدالت سے اسے رہا کرایا گیا وہاں وکیل بھی آئی ۔ایس ۔آئی کا تھا ڈپٹی اسپیکر نے یوتھ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو ہی اس ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے کردار ادا کرنا ہوگا آج ہم مختلف اداروں کو بجٹ بناتے ہیں اور انہیں سالانہ کے حساب سے فنڈز جاری کرتے ہیں ہم ان اداروں سے اگر کرپشن کا خاتمہ کر لیں تو وہی ادارے منافع بخش بن جائیں گے اور ہمیں کہیں سے قرضے لینے کی بھی ضرورت نہیں پڑے گی ہمیں ایسی امداد سے منہ موڑنا ہو گا اور ایسے کشکولوں کو توڑنا ہوگا جن کی وجہ سے ملکی خود مختاری پر حرف آتا ہو انہوں نے مسلم لیگ ن اور پنجاب گورنمنٹ کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پہلے دور حکومت میں موٹروے اور آپٹک فائبر بچھا کر بہت اچھے پروجیکٹس کو پایہ تکمیل تک پہنچایا اس کے علاوہ بھی کئی فلاح عامہ کے کام کئے اور یہ بھی میاں نواز شریف صاحب کا اعزاز ہے کہ پوری دنیا کے دباﺅ کو یکسر مسترد کرتے ہوئے ایٹمی دھماکہ کر کے اس ملک کو ایٹمی ممالک کی صف میں لا کھڑا کیا اور آج بھی پنجاب گورنمنٹ نے تعلیم کے شعبہ میں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی لیب ،3.2ملین طلباء کے لئے دانش سکولز سسٹم کا آغاز،48ملین ڈالرکی عالمی یونیورسٹیوں میں تعلیم کے لئے مستحق طلبا کو قرضہ اور وظائف دے کر کیا یوتھ سینٹ آف پاکستان سے بات کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ آپ پاکستان کا مستقبل ہو اور پاکستان میں کافی ٹیلنٹ موجود ہے دنیا میں کہیں بھی کسی بھی شعبے میں چلے جائیں تو آپ کو ٹاپ پر پاکستانی ہی نظر آئیں گے اسلئے آپ جد ید تعلیم کے ساتھ حالات پر بھی نظر رکھیں مجھے آپ سے یہ بھی شکوہ ہے کہ نوجوان نسل اخبارات کا بالکل مطالعہ نہیں کرتے جس کی وجہ سے وہ بے خبر رہتے ہیں آپ نے اداروں کو مضبوط کرنے کے لئے کردار ادا کرنا ہوگا ادارے جب مضبوط ہوتے ہیں اور ان میں کرپشن نہیں ہوتی تو وہ بہتر انداز میں کام کرتے ہیں جیسے آج عدلیہ آزاد ہے تو ایک وزیر حامد سعید کاظمی سلاخوں کے پیچھے ہے رانا مشہود احمد خاں نے یوتھ سینٹ آف پاکستان کی جہاں پر حوصلہ افزائی کی وہیں انہیں مفید مشوروں سے نوازنے کے ساتھ ساتھ حکومت پنجاب سے ہر ممکنہ مدد کی یقین دہانی کرائی جب ہم اسمبلی سے رخصت ہونے لگے تو میں نے رانا صاحب سے پوچھا کہ ان باتوں میں کوئی بات آف دی ریکارڈ تو نہیں اس پر وہ مسکرائے اور کہا کہ جو چاہے لکھ دیجئے گا یوتھ سینٹ آف پاکستان کے بارے میں پھر کبھی تفصیل سے لکھوں گا انشاءاللہ۔
AbdulMajid Malik
About the Author: AbdulMajid Malik Read More Articles by AbdulMajid Malik: 171 Articles with 202670 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.