قدرت کا کرفیو ہے(کرونا وائرس)

اسوقت کرونا وائرس دنیا پر حاوی ہے ایسے شہریا گاؤں کے باسی ہیں ہم یہاں گندگی کی فلک پوش عمارت ہے اسکے سبھی کمرے ہمارے گناہوں سے بھرے پڑے ہیں آدمیت شرمسارہے مگر تعجب ہے حضرت انسان پرابتک سجدہ ر یز نہیں ہوا رب کے سامنے، نہ بخشش کی دعائیں مانگی ،بلکہ اس وبا کو بھی مذاق سمجھا، ہمیں یہ اذیت ناک قومی جنگ کم وسائل میں برق رفتاری سے جتنی ہے دنیا بھر میں ہزاروں لوگ موت کی آغوش میں جا چکے ہیں لاکھوں بیمار پڑے ہیں کچھ صحت یاب بھی ہوچکے ہیں کرونا وائرس شدت اختیاط کر رہا ہے یہ قومی سلامتی کیلئے اچھا شگون نہیں میرے نزدیک کرونا وائرس کا اچانک نمودارہونا رب کیخاص ناراضیگی ہے بشرواسطے یہ قدرتی بیماری آسمان سے اتری ہے ہمیں پرودگار سے رجوع کرنا ہوگاوہ رحم کرنے والی پاک ذات ہے ہم نمائشی دنیا کے آرام پرست ،،دولت پرست، شہریت پرست اورمطلب پرست لوگ ہیں ہماری عبادت دکھاوے کی،ہماری نمازیں و قت گزری ہماری شادیوں پر حمدوثنا کی بجائے ننگا ناچ گانا،ہم میں جتنے طاقتور ہیں سب کُفر کی زبان بولتے ہیں اور اوپُر سے کہتے ہیں ہم پر کرونا کی شکل میں کوئی قدرتی عذاب بھی نازل نہ ہوجبکہ ہماری حرکتیں حیوانوں سے بھی بُری ہیں کرونا وائرس کے شکار ممالک کی تعدادپاکستان سمت196ہوچکی ہے17نومبر2019ء کو چینی شہر ووہان میں پہلا کیس رپورٹ ہواجب ایک 55سالہ شخص کاکرونا ٹیسٹ مثبت آیاحالات کی نزاکت کو سمجھیں خدارااپنے گھروں میں رہیں زیادہ سے زیادہ احتماعی اذانیں دیں ،ہاتھ ملانے ،گلے ملنے اوردوسرے کا بدن چھونے سے اجتناب کریں ذکر مصطفیﷺ کی محفلیں سجائیں سحر کے وقت قرآن پاک کی تلاوت کریں اور نمازِتہجد ادا کریں آپکے سامنے ہے کرونا وائرس سپرپاورامریکہ سمت امیر ملکوں کیلئے بھی دہشت کی علامت بنا ہواہے اٹلی کو دیکھ لیں اس وبا نے اپاہچ کر دیا ہے چینی قوم نے کرونا کیخلاف جنگ حکمت ودانائی سے جیتتی ہے یہ ہمارے لیے سبق آموز حقیتں ہیں ہمنے بُرے وقت میں حماقتوں سے بچانا ہے صرف حکومت نے نہیں ہمنے بھی اپنا فرض پورا کرنا ہے پندرہ بیس روز گھر تک محدود رہیں ابھی خطرہ موجود ہے حالات کرفیو کیطرف جا رہے ہیں ابتک پاکستان میں کرونا وائرس کے1118کنفرکیس ہیں جبکہ اموت8 ہیں سب سے زیادہ سندھ میں 421پھر پنجاب میں335 بلوچستان میں131خیبرپختون خوا میں121 اور آزاد کشمیر میں85کیس سامنے آچکے ہیں جان ہاپکنز یونیورسٹی کی تازہ رپوٹ کے مطابق اٹلی 7,503اموت کیساتھ پہلے ،چین3,163کیساتھ دوسرے،ایران2,077کیساتھ تیسرے،فرانس1,331کیساتھ چوتھے اور امریکہ1,031ہلاکتیوں کیساتھ پانچوں نمبر پر ہے کسی نے سوچا یہ پانچ ترقی یافتہ معاشرتی طورپر خوشحال ملک آج مکمل لاک ڈاؤن کیوں ہیں کشمیری چھ ماہ سے کرفیو کی وحشتناک زندگی جی رہے ہیں کسی نے احساس کیا کشمیری خواتین،بچوں اور بزرگوں کا جینے بھارتی فوج نے شیطانی کرفیو میں اسیر کر رکھا ہے اُنکے بچے آج بھی دودھ، فوڈ،اور خوراک کیلئے بہکتے ہوں گے جب مخلوق خدا کیساتھ ایسا سلوک کرو گے بھر قدرت بھی دنیا میں کرونا وائرس کا کرفیو لگائے گی تاکہ جنت والی پُرسکون وادی جہنم بنانے والے اسی دنیا میں عبرت کا نشان بن جائیں اس کربلاثانی سانحہ پر خاموش تمام تماشائی آج قدرت کے کرفیو یعنی کرونا وائرس کے گھیرے میں ہیں بشر کی بے بسی کا یہ عالم زیست میں پہلی بار کروناوائرس نے دکھایا ہے ابھی موقع ہے توبہ کی تسبیح کریں سب اسکے ایک ایک دانہ پرپڑھ گیامبارک اور بابرکت دودشریف شاید ہماری معافی کا ذریعہ بن سکے
 

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Zain ul Abadeen
About the Author: Zain ul Abadeen Read More Articles by Zain ul Abadeen: 16 Articles with 13283 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.