کینسر کے مرض کے بارے میں جاننے کے باوجود اس نے مجھ سے شادی کر لی مگر الیکشن ہارنے کے بعد طلاق دے دی --- پاکستانی سیلیبریٹیز کی المناک موتیں
|
|
انسانی زندگی خوشیوں اور غموں کا ایک مجموعہ ہوتی ہے اللہ تعالیٰ ہر انسان
کو مختلف مشکلات سے اسی وجہ سے گزارتا ہے کیوں کہ ایک جانب تو اس انسان کا
امتحان مقصود ہوتا ہے- اور دوسری جانب اس انسان کے ذریعے اللہ تعالیٰ دوسرے
انسانوں کو سبق دیتا ہے اور اسی کا نام زندگی ہے ۔شو بز سے جڑے لوگ اگرچہ
ایک جانب تو کامیابیوں ، شہرت اور دولت کے جھولے میں جھولتے ہیں تو دوسری
جانب ان کی زندگی کی مشکلات بھی ایسی ہوتی ہیں جو کہ ایک المیے کی صورت میں
ہمیشہ کے لیے مثال بن جاتی ہے ایسے ہی کچھ سیلیبریٹیز کے بارے میں ہم آپ کو
بتائیں گے- |
|
1: اداکارہ رانی |
ماضی کی اداکارہ رانی کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے انہوں نے اپنے
انداز سے نہ صرف فلم بینوں کے دلوں کو موہ لیا اس کے ساتھ ساتھ ان کا انداز
دیکھنے والوں کو دیوانہ بنا دیتا تھا- کامیابیوں کے عروج پر جانے والی
اداکارہ رانی کی عام زندگی دکھوں اور مشکلات سے عبارت تھی- انہوں نے اپنے
کیرئیر کے عروج میں ہدایت کار حسن طارق سے شادی کر لی جس سے ان کی ایک بیٹی
رابعہ بھی پیدا ہوئیں مگر یہ شادی کامیاب نہ ہو سکی اور جلد ہی طلاق پر
پہنچ کر ختم ہو گئی- اس کے بعد انہوں نے دوسری شادی ایک پروڈیوسر میاں
جاوید قمر کے ساتھ کی مگر اس شادی کے ساتھ ہی ان کی صحت نے جواب دے دیا اور
ان پر یہ روح فرسا انکشاف ہوا کہ انہیں کینسر جیسا موذی عارضہ لاحق ہو چکا
ہے جس پر میاں جاوید نے انہیں طلاق دے دی ۔ ایسے وقت میں بیماری کے ساتھ
ساتھ تنہائی نے انہیں توڑ دیا ایسے وقت میں ان کی زندگی میں معروف آل
راؤنڈر سرفراز نواز آئے جن کی محبت نے انہیں دوبارہ سے جینے کی لگن دی اس
وجہ سے سرفراز نواز نے ان کے کینسر کے باوجود انہیں اپنی زںدگی میں شامل کر
لیا ۔ اس وقت میں سرفراز نواز نے سیاست میں حصہ لینا شروع کیا مگر الیکشن
میں ناکامی نے انہیں بھی مایوسی کا شکار کر دیا اور انہوں نے اداکارہ رانی
کو ایک بار پھر طلاق دے دی جس نے رانی کو توڑ دیا- اس وقت میں اپنی اکلوتی
بیٹی رابعہ کی شادی کے فرض سے سبکدوش ہونے کے بعد صرف 46 سال کی عمر میں
اداکارہ رانی نے داعی اجل کو لبیک کہہ دیا- |
|
|
2: اداکارہ نجمہ محبوب |
اداکارہ نجمہ محبوب کا شمار پاکستان ٹی وی اور فلم انڈسٹری کی ان معروف
اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے سپورٹنگ رول میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا
منوایا- ان کے کریڈٹ پر بہت سارے معروف ڈرامے اور فلمیں بھی ہیں ان کی آخری
فلم رکشہ ڈرائیور تھی جو ان کے مرنے کے بعد ریلیز ہوئی ۔ اس فلم کے ایک
منظر کی فلم بندی کے لیے ان کو ریل کی پٹری پر باندھ کر لٹا دیا گیا تھا-
مگر اس دن ٹرین وقت سے پہلے آگئی جس کے سبب نجمہ محبوب پٹریوں سے بندھے
ہونے کے سبب المناک موت کا شکار ہوگئيں- |
|
|
3:اداکارہ نینا |
اداکارہ نینا کا تعلق لاہور سے تھا انہوں نے ڈرامہ دشت میں کام کر کے شہرت
حاصل کی- مگر ان کی شہرت ابھی مکمل طور پر نہیں پھیلی تھی کہ وہ ایک المناک
موت کا شکار ہو گئیں- ان کی لاش ان کے فلیٹ میں اس حالت میں پائی گئی کہ ان
کے ہاتھ پاؤں پلنگ سے بندھے ہوئے تھے جب کہ ان کی لاش کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا
گیا تھا- ان کی موت صرف المناک ہی نہیں بلکہ بہت ہی بہیمانہ بھی تھی اس
حوالے سے کچھ لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان کا قاتل ان کا اپنا دوست تھا
جس نے حسد اور جلن کے باعث ان کو ہلاک کر ڈالا- |
|
|