|
میاں بیوی ایک دوسرے کے لباس کی طرح ہوتے ہیں کہا یہ جاتا ہے کہ ہر کامیاب
مرد کے پیچھے ایک عورت کا ہاتھ ہوتا ہے جو کہ اس مرد کو وہ اعتماد اور سکون
مہیا کرتی ہے- جس کی وجہ سے مرد اپنی زندگی اور اس سے جڑے ہر شعبے میں نہ
صرف کامیابی کے جھنڈے گاڑتے ہیں بلکہ اپنا نام بھی روشن کرتے ہیں اور یہی
بات اس عورت کے لیۓ طمانیت کا سبب بنتی ہے-
1: ثمینہ ہمایوں
ثمینہ ہمایوں جو کہ مشہور اداکار اور پروڈیوسر ہمایوں سعید کی نصف بہتر ہیں
،ذاتی زندگی میں ایک بزنس وومن ہیں اور ان کے ساتھ کے بغیر ہمایوں سعید
کامیابیوں کا یہ سفر طے نہیں کر سکتے تھے ۔ ثمینہ کے حوالے سے ہمایوں سعید
کا یہ ماننا ہے کہ ان کے نزدیک ان کی بیگم کی سب سے اچھی خوبی بہت زیادہ
خیال رکھنا ہے اور وہ زندگی کے ہر شعبے میں اپنی بیوی کے ساتھ کے بغیر کچھ
نہیں ہیں یہ میاں بیوی عام طور پر شو بز کی تقریبات میں بھی ایک دوسرے کے
ساتھ ہی نظر آتے ہیں کیوں کہ یہ دونوں زندگی کے پارٹنر ہونے کے ساتھ ساتھ
بزنس پارٹنر بھی ہیں-
|
|
2: ثنا فہد
مشہور اداکار اور میزبان فہد مصطفیٰ کی بیوی ثنا فہد ان کی زندگی میں اس
وقت شامل ہوئی تھیں جب کہ فہد مصطفیٰ اپنی شناخت کے سفر پر رواں دواں تھے-
ان کا نام اتنا مشہور نہ تھا جتنا کہ اب ہے اس کے ساتھ ساتھ معاشی حوالے سے
بھی فہد مصطفی بہت ابتدائی درجے پر تھے مگر ثنا نے اس مشکل وقت میں اپنی
سپورٹ کے ذریعے ہر مشکل گھڑی میں فہد مصطفیٰ کا ساتھ دیا اور اس کے ساتھ
ساتھ ان کے گھر کے آنگن کو دو پھولوں سے بھی سجایا ۔ اگرچہ ثنا کا تعلق
شوبز سے نہیں ہے مگر اکثر اوقات وہ تقریبات میں فہد کے ساتھ نظر آتی ہیں
اور جس کو دیکھ کر ان کے رشتے کی مضبوطی کا اندازہ ہوتا ہے-
|
|
3:صدف فواد خان
ایشیا کے خوبرو ترین مرد کی بیوی ہونا ایک جانب تو صدف کے لیے اعزاز ہے مگر
اس کے ساتھ ساتھ یہ بات کسی بھی عورت کو شدید ترین ان سیکیورٹی میں بھی
مبتلا کر سکتی ہے- مگر اس حوالے سے فواد خان کا یہ ماننا ہے کہ ان کی بیوی
اس دنیا کی سمجھدار ترین عورت ہے اور اس نے اس حوالے سے کبھی بھی ان
سیکیورٹی کا مظاہرہ نہیں کیا ہے جو کہ ان کے میرے اوپر اعتماد کو ظاہر کرتا
ہے۔ اور یہی چیز فواد خان کی کامیابی کا بھی سبب ہے جس نے ان کو نہ صرف
پاکستان بلکہ بالی وڈ میں بھی کام کرنے اور کامیاب ہونے کے قابل بنایا-
|
|
4: عائشہ فضلی
زندگی کے ساتھی کی اصل پہچان مشکل گھڑی میں ہوتی ہے علی ظفر کی بیوی عائشہ
فضلی جن کی شادی ایک لو میرج تھی ان کی محبت کا اصل امتحان اس وقت ہوا جب
کہ گلوکارہ میشا شفیع نے علی ظفر پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام
بنایا- اس مشکل گھڑی میں عائشہ نے نہ صرف اپنے شوہر علی ظفر کو اخلاقی
سہارہ دیا بلکہ ہر ہر موقع پر ان کے ہمراہ شانہ بشانہ کھڑی ہوئیں اور ان
مشکل حالات میں سے نکلنے میں علی ظفر کا ساتھ دیا-
|
|
5: عفیفہ جبران
عفیفہ جبران کا تعلق اگرچہ شوبز سے نہیں ہے مگر وہ اپنے شوہر سید جبران کے
ساتھ تمام تقریبات میں نظر آتی ہیں- اور ان کے اتنے سوشل ہونے کے سبب ان
میاں بیوی کے مشترکہ دوست شوبز سے بن چکے ہیں جن کے ساتھ یہ لوگ اکثر
تقریبات میں نظر آتے ہیں عفیفہ اپنے شوہر کے تمام پروجیکٹس کی سوشل میڈيا
پر پروجیکشن اور اس کے ساتھ ان کے لباس کے انتخاب وغیرہ کا ہمیشہ اہم حصہ
رہی ہیں ان کو ان کے شوہر کا مینیجر کہا جائے تو کچھ غلط نہ ہو گا-
|
|
6: آمنہ احمد
آمنہ احمد مشہور اداکار زاہد احمد کی بیوی ہیں- جن کے حوالے سے زاہد احمد
نے اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ بے روزگاری کے دنوں میں آپریشن
کے بعد بستر تک محدود ہونے پر اور اس کے بعد وزن کم کرنے کی جدوجہد میں غرض
زندگی کے ہر ہر موقع پر ان کی بیگم آمنہ احمد نے ان کو غیر مشروط حمایت اور
سپورٹ فراہم کی یہی وجہ ہے کہ وہ دنیا میں کامیاب ہو سکے-
|
|
7: سارہ بھروانہ
سارہ بھروانہ کو عاطف اسلم اپنی زندگی کے لیۓ ایک رحمت قرار دیتے ہیں اور
عاطف اسلم کا یہ ماننا ہے کہ ان کی زندگی ميں سارہ کے بعد خوشیوں اور
کامیابیوں کے نئے دروازے کھل گئے اور ان کی کامیابی میں ان کی بیوی کا ایک
بڑا ہاتھ ہے- اسی وجہ سے سارہ زندگی کے ساتھ ساتھ شو بز کی تقریبات میں بھی
عاطف اسلم کے شانہ بشانہ کھڑی نظر آتی ہیں-
|
|
8:عائزہ خان
عائزہ خان کا تعلق اگرچہ خود بھی شوبز سے ہے اور ان کا نام کسی تعارف کا
محتاج نہیں ہے- مگر جس طرح انہوں نے اپنے شعبے میں کامیابی حاصل کی ہے اس
کے ساتھ ساتھ ان کی پوری کوشش ہوتی ہے کہ وہ ایک اچھی بیوی کی حیثیت سے
اپنے شوہر دانش تیمور کو ہر طرح سے سپورٹ مہیا کریں اور ہر اچھے برے وقت
میں ان کےساتھ نظر آئیں-
|
|