|
سوشل میڈیا کی آمد کے ساتھ ہی سیلفیز نے بھی ایک طوفان کی شکل اختیار کر لی
اور نئی نسل ان سیلفیز کو جدت دینے کے لیے نت نئے انداز کی تصاویر کھینچ کر
اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے شئير کرنے لگے ۔ اسی طرح اگر معاملہ شوبز سے جڑے
لوگوں کی سیلفیز کا ہو تو ان کے لیے سیلفیز درحقیقت ان کی بقا کا مسئلہ ہے
اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر زیادہ سے زیادہ فالورز اور لائکس کے حصول کے لیے
وہ بعض اوقات اپنے اکاونٹ سے اپنی ایسی سیلفیز بھی شئیر کر دیتے ہیں جو کہ
نہ صرف ان کے چاہنے والوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیر دیتے ہیں بلکہ اس کے
ساتھ ساتھ ان کی پوسٹ پر بے تحاشا لائکس اور کمنٹس کا بھی باعث بن جاتے ہیں
۔
عینی جعفری
اداکار عینی جعفری نے یہ سیلفی اپنے اکاؤنٹ سے شئير کی جس میں انہوں نے نہ
صرف اپنے چہرے کے ان تاثرات کو ظاہر کیا جو کہ عام طور پر تصاویر میں قید
نہیں کیے جاتے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے اپنے دو انداز بھی اپنے سامنے
والوں کو پیش کیے-
|
|
ماورہ حسین
ایک قانون کی طالبہ کے لباس میں ماورہ کی سادہ سی یہ سیلفی ان کو ایک
اداکارہ کے بجائے ایک عام سی سادہ سی لڑکی بنا رہی ہے- ماورہ کے سوشل میڈیا
اکاونٹ کا اگر جائزہ لیا جائے تو یہ پتہ چلتا ہے کہ وہ گلیمر سے ہٹ کر سادہ
انداز میں سیلفی کو شئیر کرنے سے ذرا بھی نہیں گھبراتی ہیں-
|
|
حنا الطاف
شوخ سی حنا الطاف کو لوگوں کی توجہ کا گر حاصل کرنے کا ڈھنگ آتا ہے اسی لیے
وہ بعض اوقات اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ایسی سیلفیز بھی شئیر کر دیتی ہیں-
|
|
مائرہ خان
اگرچہ ناخن کھانا بری عادت ہے مگر مائرہ خان کی اس سیلفی میں ان کو ناخن
کھاتے دیکھ کر برا لگنے کے بجائے ان پر پیار آرہا ہے-
|
|
مایا علی
مایا علی اس سیلفی میں بڑی بڑی مونچھوں کے ساتھ اگرچہ غصے میں نظر آرہی ہیں
مگر ان کا یہ انداز دیکھنے والوں کے لیے خوبصورت تر ہے-
|
|
عدنان ملک
صدقے تمھارے کے سیٹ سے عدنان ملک کی لی گئی یہ سیلفی مائرہ خان کی خوبصورت
تصویر کو بھی خراب کر رہی ہے-
|
|
سجل علی
ایکسپریشن کوئن سجل علی کے الگ الگ انداز کی یہ سیلفیز ان کی صلاحیتوں کا
منہ بولتا ثبوت ہیں-
|
|