اگر آپ کے ساتھ بھی یہ 5 چیزیں ہوتی ہیں تو فوراً ملازمت چھوڑ دیں

image
 
ملازمت کے دوران ایک موقع ضرور ایسا آتا ہے جب آپ ملازمت چھوڑنے کے بارے میں سوچنے لگتے ہیں لیکن کوئی فیصلہ نہیں کر پارہے ہوتے- اس سوچ کے پیچھے بہت ساری وجوہات ہوسکتی ہیں ، ہوسکتا ہے کہ مینیجر ناقابلِ برداشت ہو یا پھر ملازم کو نوکری یا تنخواہ کے معاملات پر کچھ طے نہ پا رہا ہو- لیکن چند باتیں ایسی ہیں جن کے ظاہر ہوتے ہی آپ کو دوسری ملازمت تلاش کرلینی چاہیے- مندرجہ ذیل میں موجود 5 باتیں کسی بھی ملازم کے لئے خاموش اشارہ ہیں کہ اسے کمپنی کے ساتھ مزید سفر طے کرنے سے قبل ایک بار پھر سوچ لینا چاہیے-
 
آپ کا کام آپ کو تھکاتا ہے
اگر آپ کو یہ لگتا ہے کہ آپ کے لیے کام کو وقت پر سرانجام دینا مشکل ہورہا ہے ، منیجر کی ہدایات مسلسل سننے مل رہی ہیں اور گھنٹوں ڈیسک پر بیٹھے رہنا مایوس کن ہوتا ہے ، تو پھر یہ ہوسکتا ہے کہ اب آپ کی دلچسپی ملازمت کے ساتھ وابستہ نہیں ہے۔ ممکن ہے کہ آپ کا دل کہیں اور ہو۔ اس معاملے میں ، جس چیز کے بارے میں آپ کو شوق ہے اس کو ڈھونڈیں اور اسی کو اپنا پیشہ بھی بنائیں۔
image
 
آپ مسلسل خود کو کنارے پر محسوس کرتے ہیں
عام طور پر جب کسی کمپنی کو بہت سارے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور کام کی جگہ کا ماحول دباؤ کا شکار بنتا ہے تو اس کے ملازمین کو بھی ذہنی تناؤ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس سے ملازمین کو استعفیٰ دینے کا اشارہ مل سکتا ہے کیونکہ اس طرح کے غیر مستحکم ماحول ملازمین کی مایوسی کا سبب بن سکتے ہیں۔
image
 
یہ ملازمت آپ کے لیے نہیں ہے
فرض کریں کہ آپ بہت اچھے پروگرام ہیں لیکن ملازمت آپ کوالٹی کنٹرول کی کر رہے ہیں تو یہ آپ کی پیداواری صلاحیتوں پر منفی اثرات مرتب کرے گی- اکثر افراد ایسی ملازمتیں قبول کرلیتے ہیں جو ان کی منزل نہیں ہوتیں- بعد میں انہیں پچھتاوا ہوتا ہے کہ ان کی ملازمت ان کے مزاج کے مطابق نہیں ہے-
image
 
آپ اچھے مواقع گنوا رہے ہیں
بعض اوقات ملازمین کو لگتا ہے کہ وہ موجودہ ملازمت پر رہتے ہوئے کئی اچھے مواقع گنوا رہے ہیں اور یہاں صرف وقت برباد کر رہے ہیں تو انہیں چاہیے کہ فوراً بہترین اور اپنے مزاج سے مطابقت رکھتی ملازمت کی تلاش شروع کردیں- بصورت دیگر ایسا فرد نہ تو اپنی ملازمت میں دلچسپی رکھتا ہے اور اس کی پیداواری صلاحیت بھی بہت بری ہوتی ہے-
image
 
جب کمپنی کے طور طریقے بدلنے لگیں
جب کمپنیوں کو مالی بحران کا سامنا ہوتا ہے ان کے طور طریقے بدلنے لگتے ہیں- مثال کے طور پر اچانک لچکدار کام کا معمول بہت سخت ہو جاتا ہے یا مالی اور غیر مالیاتی فوائد ختم ہوجاتے ہیں۔ یہ بھی اس جانب اشارہ ہوسکتا ہے کہ آپ کہیں اور ملازمت تلاش کرلیں-
image
YOU MAY ALSO LIKE: