بغیر کوئی ایک روپیہ خرچ کیے پورے ملک کی سیر کرنے والا پاکستانی نوجوان، آپ بھی کرسکتے ہیں!

اس بات میں کوئی شک نہیں کہ سیاحت ایک دلچسپ لیکن مہنگا ترین شوق ہے- اس لیے کم آمدنی والے اکثر افراد صرف اس شوق کو پورا کرنے کی منصوبہ بندی ہی کرتے رہ جاتے ہیں- تاہم ایک پاکستانی نوجوان نے یہ ثابت کر دکھایا کہ کم سے کم اندرونِ ملک سیر کا شوق مفت میں بھی پورا کیا جاسکتا ہے-
 

image


جی ہاں صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والے نوجوان طالبعلم ارسلان جوکھیو کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے پورے پاکستان کی سیر بغیر کوئی ایک روپیہ خرچ کیے کی- واقعی سننے میں یہ ناقابلِ یقین لگتا ہے لیکن جب آپ ارسلان کے اس مہنگے شوق کو مفت پورا کرنے کے حوالے سے اپنائے گئے منفرد طریقے بارے میں جانیں گے تو حیران رہ جائیں گے اور انہیں داد دیے بغیر نہیں رہ سکیں گے-

ارسلان کے مطابق ان کا منصوبہ بالکل سادہ تھا- انہوں نے سفر کے لیے ہر قسم کی ٹرانسپورٹ کا استعمال کیا جس میں ٹرک، موٹر سائیکل، گاڑی اور بس وغیرہ شامل تھے اور یہ تمام ٹرانسپورٹ انہوں نے لفٹ کے طور استعمال کی-
 

image


ارسلان ٹرانسپورٹ کی مد میں بغیر کوئی ایک روپیہ خرچ کیے لفٹ کے ذریعے سفر کرتے رہے اور یوں انہوں ںے پاکستان کے چاروں صوبوں کے تمام مشہور سیاحتی مقامات کی سیر کا شوق پورا کیا- اس دلچسپ اور ایڈونچر سے بھرپور سفر کا آغاز صوبہ سندھ سے کیا گیا-

ارسلان کا کہنا تھا کہ “ میں نے ہر قسم کی ٹرانسپورٹ استعمال کی جو مجھے دستیاب ہوئی- میں نے لگژری گاڑیوں، موٹر سائیکلوں، ٹرکوں اور بسوں میں سفر کیا- میں نے کسی خاص قسم کی ٹرانسپورٹ کو ترجیح نہیں دی جو میرے ہاتھ کے اشارے پر رک جاتا میں اس کے ساتھ سفر کرنے لگتا“-
 

image


“ میں لوگوں کے سامنے پاکستان کے محفوظ ماحول کو نمایاں کرنا چاہتا تھا- آپ رات ہو یا دن کسی اجنبی کے ساتھ سفر کرسکتے ہیں آپ کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا- یہ سب میں نے اپنے ملک کے لیے کیا“-

خوراک پر آنے والے خرچ کے حوالے سے ارسلان کا کہنا تھا کہ “ عام طور پر میں جن لوگوں کے ساتھ سفر کرتا تھا کھانے کے اوقات میں وہ مجھے اپنے ساتھ مفت کھانے کی بھی پیشکش کرتے تھے- اس لیے کھانے پر بھی کوئی خاص رقم خرچ نہیں ہوئی“-
 

image


تصور کریں گھر سے اکیلے نکلنا، پورا ملک مفت میں گھومنا، مفت میں کھانا بھی کھانا اور صحیح سلامت گھر واپس بھی آجانا- یقیناً یہ ہمارے ملک پاکستان کی خوبصورتی ہے-

YOU MAY ALSO LIKE: