ہم نے اسے پیسے دیئے تھے گھر سے جانے کے لئے۔۔۔مارچ کی سنسنی خیز خبریں

image


پچھلا مہینہ یوں تو کرونا کی خبروں کی زد میں رہا لیکن ایسے کئی اشوز تھے جنہوں نے سوشل میڈیا پر اپنا گھیرا تنگ کرکے رکھا اور ان کی وجہ سے کئی ٹی وی شوز بھی ہوئے-

پہلی خبر۔ خلیل الرحمن قمر اور ماروی سرمد کی لڑائی
یہ وہ خبر تھی جس پر نا جانے کتنے شوز ہوئے اور کتنے دن تک اس کے حوالے سے گرما گرم بحث بھی چلتی رہی ۔۔۔خلیل الرحمن قمر کا عورت مارچ کے نعرے ’’میرا جسم ، میری مرضی‘‘ پر اعتراض جب ہر حد پار کرگیا تو پھر ہر شو میں ہوئی صرف ایک ہی بات۔۔۔کیا خلیل الرحمن کے بات کرنے کا طریقہ غلط تھا یا ماروی سرمد کا انداز غلط تھا۔۔۔جیوٹی وی نے خلیل الرحمن کے ساتھ سائن کئے ہوئے کنٹریکٹ کو کینسل کردیا لیکن خلیل الرحمن نے معافی نا مانگی۔۔۔یہ اور بات ہے کہ اس کرونا کے موضوع کے بعد یہ بھی پتہ چل گیا کہ جسم اور مرضی کی ساری باتیں بے معنی ہیں-

image


دوسری خبر۔ پی ایس ایل کا گانا
علی عظمت اور علی ظفر کے درمیان ایک چھوٹی سی جنگ چھڑ گئی اور اس جنگ کی بنیاد بنا پی ایس ایل کا اس سال کا بنایا جانے والا گانا ’’تیار ہو‘‘۔۔۔آغاز میں تو اس گانے پر کافی تنقید ہوئی تھی لیکن پھر یہ آہستہ آہستہ اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگیا۔۔۔پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں نئے میزبان احمد گوڈیل کو بھی کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور پھر علی عظمت نے وسیم بادامی کے شو میں بیٹھ کر اس بات کا خدشہ ظاہر کیا کہ ان کے گانے کے خلاف سازش کی جارہی ہے اور شک علی ظفر پر کیا۔۔۔اور یوں علی ظفر کی طرف سے ایک نئی جنگ کا آغاز ہوا۔۔۔یہ سب کچھ مارچ کے مہینے میں سنسنی پھیلاتا رہا اور اس کا آغاز فروری میں ہی ہوگیا تھا-

image


تیسری خبر ۔ ماریہ بی اور ان شوہر کا اپنے نوکر کو بھگانا
کرونا کی وبا پھیلتے ہی ہر ایک میں خوف نے بسیرا کرلیا۔۔۔شوٹس پر بھی احتیاط کی جانے لگی اور لوگ اپنے گھروں میں کافی حد تک محصور ہوگئے۔۔۔ایسے میں خبر آئی کہ ڈیزائنر ماریہ بی کے شوہر کو پولیس پکڑ کر لے گئی اور ماریہ بی نے روتے ہوئے اس بات کی التجا کی حکام بالا سے کہ میرے شوہر کو چھڑایا جائے اور پنجاب پولیس پر تنقید کی۔۔۔اگلے ہی دن وہ پولیس کی قید سے باہر آگئے اور پھر ماریہ بی اور ان کے شوہر نے مکمل حقیقت بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے نوکر کو کرونا ہوا اور ہم نے اسے پیسے دے کر گاؤں بھیج دیا تاکہ ہمارا گھر بھی محفوظ رہے اور وہ اپنے گھر میں یہ وقت گزارے۔۔۔اس نوکر کی وجہ سے کئی لوگ کرونا کا شکار ہوئے اور پورا گاؤں قرنطینیہ بنا دیا گیا۔۔۔یہ ایسا جرم تھا جس پر ابھی بھی عوام ماریہ بی کو معاف کرنے کے لئے تیار نہیں اور سوشل میڈیا پر ان کا اور ان کے شوہر کا کافی مذاق بھی بنایا گیا-

image


چوتھی خبر۔ فیروز خان اور ان کی بہن کا شوبز چھوڑنے کا اعلان
اس خبر نے بھی کافی سنسنی پھیلا ئی کہ حمزہ عباسی کے بعد اب فیروز خان بھی شوبز سے لاتعلقی اختیار کرنے جا رہے ہیں اور یہ نہیں ان کے بعد ان کی بہن دعا ملک نے بھی اس سفر میں ان کا ساتھ دے دیا۔۔۔یوں یہ دونوں بہن بھائی شوبز کی چکا چوند سے دور گئے اور اس بات کو سوشل میڈیا پر کافی زیادہ شہرت ملی-

image


پانچویں خبر۔ سجل اور احد کی شادی
انڈسٹری کے سب سے زیادہ پسند کئے جانیو الے جوڑے کے ایک ہونے کی خبر بھی مارچ میں آئی اور یوں سوشل میڈیا پر ان کے نکاح سے لے کر رخصتی تک کے ایک ایک لمحے کو محفوظ اور محظوظ کیا گیا۔۔۔

image
YOU MAY ALSO LIKE: