میں نے اپنے شوہر سے کہا کہ ضروری نہیں کہ تم ہیرو آؤ۔۔۔وہ ستارے جو کبھی ہیرو نہیں بن پائے

image


شوبز میں آگے بڑھنا شاید اتنا مشکل نہیں لیکن اپنی جگہ بنانا بہت مشکل کام ہے۔۔۔چینلز اور فنکاروں کی بھرمار میں خود کو منوانا جیسے کانٹوں پر چلنے کے برابر ہے۔۔۔یوں اس انڈسٹری میں ایسے کئی نام ہیں جو بہت عرصے سے کام تو کر رہے ہیں لیکن ہیرو نہیں بلکہ بھائی یا دوست کے ہی روپ میں نظر آئے ہیں-

بہروز سبزواری
کئی سالوں سے اسکرین پر اپنا نام کماتے اور کرداروں میں جان ڈالتے بہروز سبزواری باوجود خوش شکل ہونے کے کبھی بھی ہیرو نہیں بن سکے۔۔۔انہیں بہت اہم کردار ملتا تھا لیکن وہ ہیرو کا کردار نہیں ہوتا تھا ۔۔۔تنہائیاں میں ان کا کردار ’’کباچا‘‘ زندگی بھر کے لئے امر ہوگیا لیکن افسوس کہ ہم اسے ہیرو کے کردار میں فٹ نہیں پاتے۔۔۔یہ ہرگز ضروری نہیں کہ انسان ہیرو ہی بنے لیکن جاوید شیخ کے بہنوئی ہونے کے باوجود وہ جاوید شیخ کی طرح اپنے چارم کو عوام پر طاری نا کرپائے۔۔۔چند کردار ہی ایسے ہیں جو ان کی زندگی کو میڈیا پر زندہ رکھے ہوئے ہیں اور ان میں بھی وہ ہیرو نہیں تھے-

image


حسن احمد
سنیتا مارشل کے شوہر حسن احمد نے بھی انڈسٹری میں اپنی جگہ بنانے کے لئے کافی پاپڑ بیلے۔۔۔کئی سالوں تک انہوں نے ہیرو بننے کے لئے جنگ کی۔۔۔لیکن انہیں ہمیشہ بڑے بھائی، دیور، ڈاکٹر، پڑوسی جیسے کردار ہی ملے۔۔۔ایک دور تھا جب وہ اپنے اس سفر سے بہت مایوس ہوگئے تھے ۔۔۔انہیں ڈپریشن ہونے لگا تھا۔۔۔اورا یسے وقت میں ان کی بیوی سنیتا مارشل نے ان سے کہا کہ ضروری نہیں کہ تم ہیرو ہی آؤ۔۔۔اگر سب ہیرو بن گئے تو باقی کردار کہاں جائیں گے اور ڈرامہ میں جان کیسے آئے گی۔۔۔حسن احمد نے اس بات کو سمجھا اور آج وہ کئی ڈراموں میں اپنے کام سے آگے آرہے ہیں اور کافی نام بھی کما رہے ہیں

image


نوید رضا
نوید رضا کو کئی سالوں سے اسکرین پر دیکھ تو رہے ہیں لیکن ان کا کوئی بھی کام انہیں ہیرو کے طور پر نہیں منوا سکا۔۔۔ان کی شخصیت کو عوام تو کیا خود ڈرامہ پروڈیوسرز بھی ہیرو کے طور پر نہیں لے سکتے۔۔۔وہ اپنے طور پر بہت کوشش کرتے ہیں کہ سلیبریٹیز کے اس گینگ کا حصہ بنیں جہاں انہیں ہیرو کے طور پر لیا جائے لیکن بد قسمتی سے ان کو آج تک ایسا کوئی کردار نہیں ملا جسے ہیرو کے زمرے میں لیا جائے۔۔۔اس لئے نوید رضا سائڈ آرٹسٹ کے طور پر ہی اپنی جگہ بنا پائے ہیں

image


عمیر لغاری
عمیر لغاری ایک بہت ہی پرانے اداکار ہیں اور ماڈلنگ بھی کر چکے ہیں لیکن افسوس کہ انتہائی خوش شکل اور ہینڈسم ہونے کے باوجود انہیں کسی بھی خاص کردار میں نہیں دیکھا جا سکا۔۔۔وہ اس لیڈ میں آہی نہیں سکے جس کے وہ حقدار تھے۔۔۔عمیر لغاری کو ہیرو کے طور پر کوئی نہیں جانتا اور نا ہی ان کا کوئی ڈرامہ بھی کامیاب ہو پایا اور وہ آج تک سائیڈ رولز میں ہی کام کرتے رہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE: