میں یہ سب دکھاوے کے لئے نہیں کر رہی۔۔۔شوبز ستارے جو فلاحی کاموں میں آگے آگے ہیں

image


پاکستان میں جب بھی مشکل وقت آتا ہے تو عام عوام کے ساتھ ساتھ سب سے پہلے جو لوگ اپنا کندھا پیش کرتے ہیں وہ شوبز ستارے ہوتے ہیں۔۔۔فہد مصطفیٰ نے بھی وزیر اعظم عمران خان سے کرونا فنڈ ریزنگ شو کے دوران یہ کہا کہ آپ اگر ایک بار ان لوگوں کو بھی حوصلہ دیں گے جو شوبز سے تعلق رکھتے ہیں تو ان کی ہمت اور بڑھے گی اور اس پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ شوکت خانم میموریل ہسپتال کبھی نا بنتا اگر اسکول اور کالج کے بچے اور شوبز ستارے میرا ساتھ نہیں دیتے۔۔۔جن میں نصرت فتح علی خان اور دلدار پرویز بھٹی کے نام بھی لئے۔۔۔آج کرونا کی اس آفت میں بھی جو لوگ بھوک سے بے حال ہیں ان کے لئے ایک بار پھر شوبز ستاروں نے اپنا قدم اٹھایا ہے اور دیکھتے ہیں کہ کون کس طرح یہ فلاحی کام کر رہا ہے-

مایا علی
فلمز، ٹی وی اور میزبانی سے دلوں پر راج کرنے والی بظاہر نازک دکھنے والی مایا علی آج کل بڑے بڑے پہلوانوں سے بھی وزنی اور ہمت سے بھرپور کام کر رہی ہیں۔۔۔ اپنے گھر سے راشن بانٹنے کا آغاز کیا اور پھر لوگوں کی سفید پوشی کا بھرم رکھنے میں اپنا قدم اور آگے بڑھایا۔۔۔ان کا راشن دیکھ کر ایسا لگ رہا تھا جیسے انہوں نے دل سے اپنے گھر کے لئے مہینے کا سامان منگوایا ہو۔۔۔ہر ضرورت کی چیز اس راشن کا حصہ ہے اور لوگوں کے منفی کمینٹس پر وہ کافی دلبرداشتہ ہوئیں لیکن اپنا راستہ نہیں چھوڑا اور ایک ویڈیو میں روتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ لوگ کس قدر تکلیف میں ہیں اور ہمیں ان کا سہارا بننا ہوگا

image


حرا مانی
امریکہ میں کرونا کا مذاق اڑانے پر حرا مانی کافی تنقید کا نشانہ بنیں۔۔۔اپنی اس حرکت پر شرمندگی کا اظہار انہوں نے کچھ اس طرح کیا کہ فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر اپنا حصہ ڈال لیا اور یہ بھی کہا کہ میں یہ سب دکھاوے کے لئے نہیں کر رہی۔۔۔انہوں نے ایک اکاؤنٹ بھی بنایا جس میں وہ ان لوگوں سے پیسے لے رہی ہیں جو راشن بیگز میں اپنا حصہ ڈالنا چاہتے ہیں۔۔۔وہ اور ان کے شوہر اپنے گھر کے صحن میں ان بیگز کو بھرنے اور پھر ضرورتمند گھروں تک پہنچانے میں مگن ہیں-

image


انوشے اشرف اور نومی انصاری
انوشے اشرف اور نومی انصاری نے بھی اس مشکل حالات میں قدم بڑھایا اور چالیس راشن بیگز سے شروع ہونے والی اس کوشش میں اب ایک ہزار راشن بیگز ہو چکے ہیں۔۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ سب کچھ ہمارے ساتھ ساتھ اور لوگوں کی مدد سے بھی ممکن ہوا۔۔۔ہم سب کو قدم بڑھانے کی ضرورت ہے اور عزت نفس کو دھیان میں رکھتے ہوئے شفاف انداز میں یہ راشن ضرورت مند تک پہچانے کی ضرورت ہے-

image


علی ظفر
گلوکار اور اداکار علی ظفر ہر مشکل وقت میں اپنا حصہ ضرور ڈالتے ہیں اور اس وقت بھی وہ پچاس خاندانوں کو تو راشن بیگز فراہم کر چکے ہیں لیکن ساتھ ہی وہ دیہاڑی دار طبقے کے لئے بیس لاکھ کا عطیہ بھی کر چکے ہیں۔۔۔ان کا کہنا ہے کہ یہ صرف اس لئے بتایا جاتا ہے تاکہ لوگ آگے بڑھیں اور ہمت پکڑیں اپنا حصہ ڈالنے کی-

image


اقرار الحسن
اینکر اقرار الحسن روزانہ مستحقین تک راشن بیگز خود پہنچا رہے ہیں اور اپنی ایک ٹیم بنا چکے ہیں جو باقاعدہ ان لوگوں تک پہنچ رہی ہے جو سفید پوش ہیں اور جن کا ذریعہ معاش اس وقت بالکل ختم ہو چکا ہے۔۔۔

image


شاہد آفریدی
شاہد آفریدی نے شوکت خانم ہسپتال میں بھی اپنا حصہ ڈالا اور آج بھی وہ اس مشکل گھڑی میں حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔۔۔سات دن سے وہ مسلسل کراچی کے مختلف علاقوں میں راشن کی فراہمی کا کام کر رہے ہیں اور وہ اس میں ایم این اے مونس الہی کو اپنا ساتھی مانتے ہیں جو ان کے ساتھ سرگرم ہیں۔۔۔انہوں نے روہڑی گوٹھ اور بھینس کالونی جیسے علاقوں میں بھی راشن پہنچوایا-

image


فیروز خان
حال ہی میں شوبز سے علیحدگی اک اعلان کرنے والے فیروز خان بھی اس وقت مصروف ہیں اپنا حصہ ڈالنے میں اور پندرہ سو راشن بیگز وہ مستحقین کو فراہم کر چکے ہیں-

image
YOU MAY ALSO LIKE: