محبت کسی سے اور شادی کسی اور سے، ماضی کے فلمی ستاروں کی ناکام محبتوں کی داستان

image


محبت ایک ایسا جذبہ ہے جو اللہ کی جانب سے دلوں میں پیدا ہوتا ہے اور نوع انسانی شادی کو اس محبت کا حصول قرار دیتی ہے- یہی وجہ ہے کہ جس سے محبت ہوتی ہے اس سے شادی کی سر توڑ کوشش صدیوں سے انسانوں کی کوشش رہی ہے ۔یہ کوشش کامیاب ہو جائے تو انسان شاہ جہاں بن کر محبت کا تاج محل بنا بیٹھتا ہے- اور ناکام ہو جائے تو مجنوں کی طرح سر پر خاک ڈال کر صحراؤں میں بھٹکنے نکل پڑتا ہے ۔ مگر کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو کہ محبت کی اس ناکامی کو دل میں چھپا کر کسی اور کے ساتھ سمجھوتہ کر کے زندگی گزارنے کا فیصلہ کر لیتے ہیں ایسے ہی کچھ نامور فلمی ستاروں کی محبتوں کی داستان آج ہم آپ کو بتائیں گے-

1: مدھو بالا اور دلیپ کمار
مدھو بالا حسن کی دیوی اور دلیپ کمار ایک ایسا شہزادہ جس کو دیکھ کر نوجوان لڑکیاں انگلیاں کاٹ ڈالیں ۔ان دونوں کی محبت کے سفر کا آغاز فلم ترانہ کے سیٹ سے ہوا تھا جس میں ان دونوں اداکاروں نے مرکزی کردار ادا کیا تھا محبت کی یہ کہانی چار سال تک خاموشی کے ساتھ چلتی رہی- مگر پھر مدھو بالا کے والد عطا الرحمن اس کہانی میں ظالم سماج کے روپ میں سامنے آگئے- اس کے بعد بی آر چوپڑا کی فلم نیا دور میں بھی یہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ تھے اس وقت میں فلم کا معاوضہ مدھو بالا کے والد عطا الرحمن نے تیس ہزار ایڈوانس میں ہی وصول کر لیا تھا مگر جب دس دن کے لیے فلم کی آؤٹ ڈور شوٹنگ کی بات آئی تو انہوں نے اس کی اجازت دینے سے منع کر دیا ان کا خیال تھا کہ اس طرح بی آر چوپڑا دلیپ کمار اور مدھو بالا کا چوری چھپے نکاح کروانا چاہ رہے ہیں- معاملہ عدالت تک پہنچا اور اس فلم کی کاسٹ اور دلیپ کمار کی زندگی سے مدھو بالا علیحدہ ہو گئیں ۔ اس وقت مدھو بالا کے اندر سے زندہ رہنے کی لگن ختم ہو گئی وہ ایک حسین مجسمہ بن گئیں- ایسے میں ان کی شادی مشہور گلوکار و اداکار کشور کمار کے ساتھ ہوئی مگر وہ ان کو بھی خوشی نہ دے سکیں اور جوانی میں صرف 36 سال کی عمر میں ناکام محبت کے بعد موت کو گلے لگا بیٹھیں-

image


2: نرگس اور راج کپور
نرگس کے فلمی کیرئير کا آغاز ان کے بہت بچپن سے ہی بطور چائلڈ اسٹار ہو چکا تھا بطور ہیروئن ان کی پہلی فلم آگ تھی- اس کے بعد شری 420 میں ان کی جوڑی راج کپور کے ساتھ دیکھنے والوں میں بہت پسند کی گئی چھ سال تک اس جوڑی کا رومانس اپنے پورے عروج پر تھا- مگر ان دونوں کی شادی کے بیچ سب سے بڑی رکاوٹ راج کپور کا شادی شدہ ہونا تھا- نرگس کسی صورت بھی دوسری بیوی بننے کو تیار نہ تھیں اور راج کپور اپنی بیوی کو چھوڑنے کو تیار نہ تھے جس کی وجہ سے یہ محبت بھی ادھوری رہ گئی- ان کی آخری ایک ساتھ فلم چوری چوری تھی جس کے بعد 1959 میں نرگس نے فلم مدر انڈیا میں کام کیا اور ان کی بہترین اداکاری کے سبب ان کا چناؤ آسکر ایوارڈ کے لیے بھی کیا گیا اس فلم کے سیٹ پر ہی ایک سین کی فلم بندی میں جب آگ بری طرح پھیل گئی تھی- اس وقت نرگس کے بیٹے کا کردار ادا کرنے والے سنیل دت نے ان کی جان بچائی جس نے نرگس کو اتنا متاثر کیا کہ انہوں نے سنیل دت سے شادی کا فیصلہ کر لیا-

image


3: ریکھا اور امیتابھ بچن
ریکھا اور امیتابھ بچن کی محبت کا آغاز فلم دو اجنبی کے سیٹ سے ہوئی اور اس کے بعد جیسے جیسے فلم بین اس جوڑی کو آن اسکرین پسند کرتے گئے ان کے درمیان محبت اور دوستی کا تعلق مضبوط ہوتا گیا- یہاں تک کہ افواہوں کا بازار گرم ہوتا گیا ریکھا نے اپنی اس محبت کو کبھی بھی چھپانے کی کوشش نہیں کی جب کہ امیتابھ جو کہ اس وقت تک جیا بہادری سے شادی کر چکے تھے کھلے لفظوں میں اس حوالے سے کچھ بھی کہنے سے کتراتے تھے۔ کچھ لوگوں کا تو یہاں تک کہنا ہے کہ ان دونوں نے چھپ کر شادی بھی کر لی تھی مگر امیتابھ نے کبھی اس کا اقرار نہیں کیا اس کے بعد ریکھا نے ایک بار ایک تاجر سے شادی کی بھی تو اس کا بھی انتقال ہو گیا-

image
YOU MAY ALSO LIKE: