آج میرا بیٹا ہمیں کہانی سنائے گا۔۔۔شوبز ستاروں کے بچے قرنطینہ کے دنوں میں

image


بچوں کو اس وقت بہت مشکل سے نا صرف کنٹرول کرنا پڑ رہا ہے بلکہ مصروف رکھنے کے لئے بہت محنت بھی کرنی پڑ رہی ہے۔۔۔یہ مسئلہ صرف عوام کا ہی نہیں بلکہ شوبز ستاروں کا بھی ہے اور سب اپنے اپنے طریقوں سے بچوں کو مصروف رکھ رہے ہیں-

احسن خان
احسن خان ہمیشہ ہی کوئی مثبت کام کر کے لوگوں کے دلوں میں اپنی جگہ بنا لیتے ہیں اور اس وقت بھی وہ سوشل میڈیٰا پر اپنے بیٹوں کے ذریعے ایک مثبت اور انتہائی مزیدار کام کر رہے ہیں۔۔۔وہ عوام کو آگاہی دے رہے ہیں کہ بچوں کے ساتھ اچھا وقت کیسے گزر سکتا ہے۔۔۔بچوں کو اس مشکل وقت میں لڑنے کے لئے تیار کیسے کرنا ہے۔۔۔ان کی ایکٹیویٹی ہے اپنے بچوں سے روزانہ کہانیاں سننا۔۔۔کوئی نا کوئی ایک کتاب چن کر ان کے بچے انہیں کہانی سناتے ہیں اور وہ اسی دلچسپی سے سنتے ہیں جیسے کہ کوئی بچہ-

image


ثروت گیلانی
ثروت گیلانی اس مشکل وقت میں جہاں گھر میں قید ہیں وہیں وہ اپنا فرض کچھ اس طرح بھی نبھا رہی ہیں کہ ان والدین کو جو اپنے بچوں کو مصروف رکھنا چاہتے ہیں اور پریشان ہیں۔۔۔ویڈیوز کے ذریعے مختلف آئیڈیاز دے رہی ہیں۔۔۔انہوں نے ایک ایسی ویڈیو بھی بنائی جہاں مختلف سبزیاں، سادہ کاغذ ، کچھ رنگ جمع کئے اور بچوں کو مصروف رکھنے کے لئے بتایا کہ کس طرح پینٹ کے ذریعے بچے مختلف ڈیزائنز بنا سکتے ہیں اور سبزیاں پیپر پر اچھے مارکس چھوڑ سکتی ہیں ۔۔۔اس ایکٹیویٹی کی وجہ سے بچے اسکرین ٹائم سے بھی بچے رہیں گے ارو ان کا ذہن بھی مثبت رہے گا-

image


آئزہ خان
آئزہ خان نے اس مشکل وقت میں اپنے بچوں کے ساتھ جو وقت گزارا ہے وہ اسے بہت قیمتی جانتی ہیں اور اس دوران وہ اپنی بیٹی کو مصروف رکھنے کے لئے اس سے مختلف ویڈیوز بھی بنواتی ہیں اور آگاہی دینے کے طریقے بھی سکھارہی ہیں۔۔یوں لگتا ہے کہ مستقبل کی میزبان تیار ہو رہی ہے-

View this post on Instagram

Lets learn about the virus.. #AttackTheVirus

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak) on


سعدیہ امام
سعدیہ امام اپنی بیٹی میرب کے ساتھ گھر میں آئسولیشن کے دن گزار رہی ہیں۔۔۔دونوں ماں بیٹی روزانہ لائیو جاتے ہیں اور عوام کو طریقے بتاتے ہیں کہ وہ کیا کیا گیمز کھیلتے ہیں۔۔۔سعدیہ امام گھر میں سارے بورڈ گیمز کھیلتی ہیں اور دونوں ماں بیٹی ایک دوسرے کے ساتھ خوب مستی کرتے ہیں-

image
YOU MAY ALSO LIKE: