ان کے انتقال نے مجھے ڈرپوک بنا دیا۔۔۔شوبز کے ابھرتے ستاروں کی زندگی کے سچ

image


پاکستانی شوبز میں ایسے کچھ ستارے ہیں جن کو دیکھ کر لگتا ہے کہ ان کی آنکھوں میں کبھی آنسو نہیں آئیں ہوں گے لیکن سچ تو یہ ہے کہ ان کی زندگی میں بڑے بڑے طوفان آکر گزر گئے اور ان کی زندگی بالکل بدل گئی اس کے بعد-

وہاج علی
ہینڈسم اور خوبصورت اداکار وہاج علی اپنے گھر کے اکلوتے بیٹے ہیں اور ان کی زندگی میں سوائے خوشیوں کے کسی غم کا کوئی گزر نہیں تھا لیکن وہاج کی کامیابیوں کے ساتھ زندگی میں ایک بہت بڑا دکھ بھی آیا۔۔۔ان کی والدہ کافی سخت مزاج رہیں اور پڑھائی پر ہمیشہ زور دیتی تھیں کیونکہ دونوں والدین نوکری پیشہ تھے۔۔۔لیکن والد ہمیشہ ٹھنڈے مزاج کے تھے۔۔۔وہاج اپنے والد اور والدہ دونوں سے ہی بہت قریب رہے لیکن والد سے ان کی کافی دوستی تھی۔۔۔وہاج کا کہنا ہے کہ ان کی زندگی میں بیٹی کی خوشی کے ساتھ ساتھ زندگی کا سب سے بڑا دکھ بھی آیا جب ان کے والد انہیں چھوڑ کر چلے گئے۔۔۔یہ سب کچھ بہت جلدی جلدی ہوا اور وہ سنبھل بھی نہیں پائے۔۔۔اس واقعے نے انہیں بہت ڈرپوک بنا دیا اور اب وہ اپنوں کو کھونے کے خوف میں مبتلا رہتے ہیں۔۔۔

image


مایا علی
مایا علی بہت معصوم صورت کی اور بہت اچھے گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں۔۔۔مایا کے مسکراتے چہرے پر کوئی تکلیف نہیں نظر آتی لیکن یہ سچ نہیں ہے، انہوں نے اپنے شوبز میں آنے کے خواب کو بہت دکھوں کے ساتھ پورا کیا کیونکہ ان کے والد اس کے سخت خلاف تھے۔۔۔لیکن جب وہ راضی ہوئے تو بہت جلدی اس دنیا سے چلے گئے۔۔۔مایا علی اس وقت ان کے پاس نہیں تھیں اور انہیں لگا کہ ان کی دنیا بالکل الٹ گئی ہے۔۔۔مایا علی نے گھر کو سنبھالا نا صرف اس صدمے سے بلکہ خود کو بڑا بنا کہ۔۔۔اپنے بھائی کی شادی میں وہ بہت خوش نظر آئیں لیکن کیمرے نے وہ مناظر بھی پکڑے جب وہ ہنستے ہنستے اپنے والد کو یاد کرکے رو پڑیں-

image


رابعہ بٹ
ماڈل رابعہ بٹ چار بہنوں میں سب سے بڑی ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی والدہ کی مخالفت کے باوجود اس فیلڈ میں آئیں اور وہ کافی عرصہ ان سے خفا بھی رہیں۔۔۔لیکن رابعہ کا کہنا ہے کہ ماؤں کا دل بہت بڑا ہوتا ہے اس لئے وہ مان گئیں لیکن سچ تو یہ ہے کہ ان کی کبھی اپنی والدہ سے بنی نہیں تھی۔۔۔وہ بہت سخت خاتون تھیں۔۔۔لیکن رابعہ نے ان کے انتقال کے بعد جانا کہ وہ تو ہمیشہ رابعہ کو خوش دیکھنا چاہتی تھیں۔۔رابعہ کا کہنا ہے کہ میری دنیا بالکل الٹ گئی جس دن میری ماں کا ایکسیڈینٹ ہوا اور وہ ڈاکٹروں کی دیر کردینے کی وجہ سے ہمیشہ کے لئے ہمیں چھوڑ کر چلی گئیں۔۔۔لیکن دیر تو ہم نے بھی کی انہیں سمجھنے میں اور ان کے جانے کے بعد رابعہ نے اپنی چھوٹی بہنوں کے لئے ماں بننے کا عمل شروع کیا۔۔۔وہ ان کے بچوں تک کا اتنا ہی خیال رکھتی ہیں جیسا کہ نانی رکھ سکتی تھیں-

image
YOU MAY ALSO LIKE: